Quetta City

Quetta City Quetta The City Of Love ���

24/11/2025

کوئٹہ جوائنٹ روڈ ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی میں چوری کی انوکھی واردات چور ایک ہی گھرکے سامنے سے دو موٹر سائیکل لے اڑے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے

مرد ڈرائیور حضرات توجہ فرمائیں: سڑکوں پر آج کل نوجوان لڑکیاں اور خواتین رنگ برنگی سکوٹیاں چلاتی نظر آتی ہیں۔کوئی گھومنے ...
16/11/2025

مرد ڈرائیور حضرات توجہ فرمائیں: سڑکوں پر آج کل نوجوان لڑکیاں اور خواتین رنگ برنگی سکوٹیاں چلاتی نظر آتی ہیں۔
کوئی گھومنے نکلی ہے تو کوئی اپنی یونیورسٹی ، کالج.
کوئی کسی کو ڈراپ کرنے جا رہی ہے تو کوئی اپنی اماں کو ہسپتال لے کر جا رہی ہے, یا گھر کیلئے روزمرہ کا سامان۔۔
ایسے میں سڑک پر ان کو دیکھ کر آپے سے باہر نہ ہوجائیں۔
ان کو راستہ دیں۔
ان کو تیز اوور ٹیک سے نا ڈرائیں۔
ان کے ساتھ ریس نہ لگائیں اور ان کو گزر جانے دیں۔۔
ان کے ساتھ عزت سے پیش آئیں، تحفظ کا احساس دلائیں، یہ ہماری عزتیں ہیں، یہ ہمارے گھروں کی رحمت ہیں۔۔
شکریہ

 ,  ,     and   Safe and secure Rent a Car Service all
10/11/2025

, , and Safe and secure Rent a Car Service all

اسلام آباد: فون سننے کے بعد ایس پی نے اہلکار سے گن چھین کر خود کو گولی مارلیاسلام آباد: فون سننے کے بعد ایس پی نے اہلک...
23/10/2025

اسلام آباد: فون سننے کے بعد ایس پی نے اہلکار سے گن چھین کر خود کو گولی مارلی

اسلام آباد: فون سننے کے بعد ایس پی نے اہلکار سے گن چھین کر خود کو گولی مارلی
ایس پی آئی نائن عدیل اکبر نے اپنے سینے پر گولی ماری، اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے، اسپتال ذرائع

اسلام آباد میں گولی لگنے سے زخمی ہونے والے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر دوران علاج دم توڑ گئے۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ایس پی انڈسٹریل ایریا گولی لگنے سے زخمی ہوگئے، ایس پی عدیل اکبر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایس پی انڈسٹریل ایریا نے خود کو گولی مارلی، زخمی ایس پی کی اسپتال میں حالت نازک بتائی جا رہی ہے جب کہ پولیس کی بھاری نفری اسپتال کے باہر موجود ہے۔

ذرائع نے کہا کہ ایس پی عدیل اکبر کی جانب سے گن مین سے اسلحہ چھین کر خود کو گولی ماری، ایس پی عدیل اکبر کے گن مین اور موقع پر موجود دیگر اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایک فون سننے کے بعد ایس پی آئی نائن عدیل اکبر نے خود کو سینے پر پستول سے گولی ماری۔

ایس پی آئی نائن عدیل اکبرکو آخری کال کس کی آئی؟ اس حوالے سے اعلی سطح پر تحقیقات جاری ہیں جب کہ ایس پی کے موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کیا جارہا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ ایس پی کے آپریٹر کو حراست میں لے لیا گیا، اسپتال ذرائع نے کہا کہ ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔

ایس پی آئی نائن عدیل اکبر کا پوسٹمارٹم کرانے کے حوالے سے آئی جی علی ناصر رضوی خود پمز اسپتال میں موجود رہے، آئی جی اسلام آباد پولیس نے متوفی ایس پی عدیل اکبر کے ڈاکٹروں سے خود تمام تفصیلات نوٹ کیں۔

ذرائع کے مطابق ایس پی عدیل اکبر اس سے قبل بلوچستان میں تعینات تھے، ایس پی عدیل اکبر 46 کامن کے افسر تھے، مرحوم کا تعلق کامونکی سے ہے۔

ایس پی عدیل اکبر کو آخری کال کس نے کی اور کیا بات کی؟ ذرائع نے کہا کہ اعلی سطح کے تحقیقات کاروں کی تحقیقات آخری کال وائس ریکارڈنگ پر رک گئی۔

ٹھیک ٹھاک ڈیوٹی کرتے اچانک فوری وجہ کیا بنی؟ ذرائع نے کہا کہ آخری کال وائس ریکارڈنگ یا وقوعہ کے روز کی تمام کالز سے واضح ہوگا۔

سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ  کی  بڑی کاروائی  ٹیچر قتل کیس کا ملزم گرفتار۔
21/10/2025

سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کی بڑی کاروائی ٹیچر قتل کیس کا ملزم گرفتار۔

🌟 ملازمت کا شاندار موقع 🌟ہمیں اپنی ٹیم کے لیے خواتین مارکیٹنگ اسٹاف کی ضرورت ہے۔اگر آپ پُراعتماد، باصلاحیت اور محنتی ہیں...
16/10/2025

🌟 ملازمت کا شاندار موقع 🌟

ہمیں اپنی ٹیم کے لیے خواتین مارکیٹنگ اسٹاف کی ضرورت ہے۔
اگر آپ پُراعتماد، باصلاحیت اور محنتی ہیں تو یہ موقع صرف آپ کے لیے ہے!

💼 پُرکشش تنخواہ پیکج
🚗 کنوینس الاؤنس کی سہولت
🎯 خواتین کے لیے بہترین ورک ماحول

📱 اپنا CV واٹس ایپ پر ارسال کریں:
0348-6818257

https://www.hamaraquetta.com/news/id/16344/
16/10/2025

https://www.hamaraquetta.com/news/id/16344/

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔ وزارتِ خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات ک....

15/10/2025

Hi everyone! 🌟 You can support me by sending Stars - they help me earn money to keep making content you love.

Whenever you see the Stars icon, you can send me Stars!

*شادی ہالز اور مارکیز کی بلیک میلنگ، شہریوں کو لوٹنے کا نیا طریقہ**بکنگ کے وقت سبز باغ، تقریب کے دن اضافی چارجز. متاثرہ ...
30/09/2025

*شادی ہالز اور مارکیز کی بلیک میلنگ، شہریوں کو لوٹنے کا نیا طریقہ*

*بکنگ کے وقت سبز باغ، تقریب کے دن اضافی چارجز. متاثرہ خاندانوں کی شکایات*

کوئٹہ (ش-ل): شادی ہالز اور مارکیز کی جانب سے شہریوں کو لوٹنے اور ناجائز منافع کمانے کی شکایات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بکنگ کے وقت شادی ہالز کی انتظامیہ پُرکشش سیٹ اپ اور مکمل ڈیکوریشن دکھا کر سب کچھ پیکج کا حصہ ظاہر کرتی ہے، لیکن عین تقریب کے دن فون کالز اور دھمکیوں کے ذریعے ڈیکوریشن اور ڈی جے کے اضافی چارجز طلب کیے جاتے ہیں۔ متاثرہ شہریوں نے اس عمل کو "بلیک میلنگ" اور "فراڈ" قرار دیا ہے۔

شہریوں کے مطابق شادی ہال کی بکنگ کے دوران ہال وزٹ کرایا جاتا ہے جہاں کرسیاں، ٹیبلز، لائٹس اور اسٹیج سمیت مکمل ڈیکوریشن دکھائی جاتی ہے۔ گاہک کو یقین دلایا جاتا ہے کہ یہی سب کچھ بکنگ پیکج کا حصہ ہے۔ تاہم جب تقریب کا دن آتا ہے تو اچانک فون کر کے بتایا جاتا ہے کہ ڈیکوریشن کے الگ اخراجات ہیں، اگر یہ ادائیگی نہ کی گئی تو سیٹ اپ ہٹا دیا جائے گا۔ اس صورتحال میں میزبان مجبوراً اضافی رقم ادا کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں تاکہ تقریب میں مہمانوں کے سامنے شرمندگی نہ ہو۔

ایک متاثرہ شہری نے بتایا کہ ان کے بھائی کی شادی کے موقع پر بھی یہی کچھ ہوا۔ انہوں نے کہا: “ہم نے تقریب کے لیے ہال بک کیا، بکنگ کے وقت ہمیں خوبصورت سیٹ اپ دکھایا گیا۔ لیکن شادی کے دن اچانک فون کر کے کہا گیا کہ ڈیکوریشن کے الگ چارجز ہیں، ورنہ سب کچھ ہٹا دیا جائے گا۔ ہم مجبوراً اضافی رقم دینے پر تیار ہوئے۔ یہ ایک کھلا دھوکہ ہے اور عوام کی مجبوری کا ناجائز فائدہ اٹھایا جاتا ہے۔”

شہریوں کا کہنا ہے کہ شادی ہالز کا فرض ہے کہ وہ اپنے ہال کو ہر وقت بہترین حالت میں رکھیں اور بنیادی ڈیکوریشن کو پیکج میں شامل کریں، تاکہ تقریب منعقد کرنے والوں کو ذہنی اذیت نہ اٹھانی پڑے۔ ان کے مطابق ڈی جے کے چارجز اگر کوئی لینا چاہے تو وہ الگ معاملہ ہے، لیکن سیٹ اپ اور ڈیکوریشن کو الگ ظاہر کرنا سراسر دھوکہ دہی ہے۔

دوسری جانب تقریب میں شریک مہمانوں کے رویے پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ اکثر مہمان دعوت نامے کے مطابق نہیں آتے بلکہ اپنے ساتھ 2 سے 4 افراد اضافی لے آتے ہیں۔ اس سے کھانے پینے اور انتظامات کا توازن بگڑ جاتا ہے۔ ایک شادی میں 650 مہمانوں کے لیے ڈنر تیار کیا گیا لیکن تقریباً 980 افراد شریک ہوئے جس کے باعث کھانے کی قلت پیدا ہو گئی اور منتظمین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سماجی ماہرین کا کہنا ہے کہ شادیوں میں یہ دونوں عوامل,ہالز کی بلیک میلنگ اور مہمانوں کا غیر ذمہ دارانہ رویہ,تقریبات کو بدنظمی اور کشیدگی میں بدل دیتے ہیں۔ میزبان اپنی خوشیوں کے دن ذہنی دباؤ اور مالی بوجھ تلے دب جاتے ہیں۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ شادی ہالز اور مارکیز کو سختی سے پابند کیا جائے کہ وہ بکنگ کے وقت ہی تمام اخراجات اور شرائط تحریری طور پر فراہم کریں۔ مزید یہ کہ جو ہال بکنگ کے بعد اضافی چارجز مانگے، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ اس کے ساتھ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی سماجی ذمہ داری نبھائیں، دعوت جسے دی جائے صرف وہی شریک ہو تاکہ میزبان پر
اضافی بوجھ نہ پڑے اور خوشیوں کی محفل مشکلات کا شکار نہ ہو۔

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Farooq Behttani, Sajida Zahra, Khan Baloch, AnSa Write La...
27/09/2025

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Farooq Behttani, Sajida Zahra, Khan Baloch, AnSa Write Label, Saddique Ullah, Munir Khan, Saboor Hafiz, Rehmat Tareen, Barkat NO Barkat O, Raziq Khan

کوئٹہ: نواں کلی فیز 3 میں غیر قانونی پانی بورنگ مشین فعال، عوام پریشانکوئٹہ کے علاقے نواں کلی فیز 3، گول مسجد کے سامنے م...
05/09/2025

کوئٹہ: نواں کلی فیز 3 میں غیر قانونی پانی بورنگ مشین فعال، عوام پریشان

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی فیز 3، گول مسجد کے سامنے مین روڈ پر ایک بڑی پانی نکالنے والی بورنگ مشین دن رات مسلسل کام کر رہی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہ مشین گزشتہ ایک ماہ سے فعال ہے اور اس دوران اسی ایریا میں 4 سے 5 بورنگ پہلے ہی کی جا چکی ہیں، حالانکہ شہر میں اس پر مکمل پابندی عائد ہے۔

اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ یہ مشین صوبائی وزیر بخت محمد کے گھر کے قریب دن رات پانی نکال رہی ہے اور علاقے کے لیے وبالِ جان بن چکی ہے۔ عوامی خدشات کے مطابق نہ تو اس مشین کے لیے کوئی این او سی لی گئی ہے اور نہ ہی متعلقہ ادارے اس غیر قانونی عمل کو روکنے کے لیے متحرک دکھائی دیتے ہیں۔

شہریوں نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کارروائی کرکے غیر قانونی بورنگ کو بند کرایا جائے تاکہ علاقے میں پانی کے بحران کو مزید سنگین ہونے سے بچایا جا سکے

Quetta News Deputy Commissioner Quetta Quetta News

Address

Quetta Cantonment

Telephone

923246975626

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quetta City posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share