17/12/2025
عوامی آگاہی پیغام
صحت سے متعلق آگاہی
اسلام آباد: پاکستان میں انفلوئنزا اے (H3N2) کی ایک تیزی سے پھیلنے والی تبدیل شدہ ذیلی قسم، جسے سب کلاڈ K کہا جاتا ہے، کی نشاندہی ہوئی ہے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (NIH) نے جمعہ کے روز تصدیق کی ہے کہ حالیہ ہفتوں میں تجزیہ کیے گئے زیادہ تر انفلوئنزا کے نمونے H3N2 قسم کے تھے اور ملک میں اس کی مختلف ذیلی اقسام گردش کر رہی ہیں، جن میں تبدیل شدہ سب کلاڈ K بھی شامل ہے۔
عوام سے گزارش ہے کہ گھبرانے یا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، البتہ درج ذیل احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا بے حد ضروری ہے:
1. سردی سے بچاؤ کریں، گرم کپڑے پہننا تجویز کیا جاتا ہے۔
2. زیادہ مقدار میں گرم مشروبات استعمال کریں اور کمرے کا درجۂ حرارت معتدل رکھیں، خاص طور پر بزرگ افراد کے لیے۔
3. خود سے دوائیاں استعمال کرنے سے گریز کریں، بالخصوص اینٹی بایوٹکس کا بے جا استعمال نہ کریں۔
4. صابن کے ساتھ بار بار ہاتھ دھونا انتہائی اہم ہے۔
5. ہاتھ ملانے سے مکمل پرہیز کریں۔
یاد رکھیں:
احتیاط علاج سے بہتر ہے۔