Sehat.com

Sehat.com We provide quality products that are essential for everyone's life. Our purpose is to promote one’s lifestyle. Contact : 03094395968

چاول یا آلو کی جگہ دال کو زیادہ کھانا ذیابیطس ٹائپ ٹو جیسے خاموش قاتل مرض سے بچانے یا اس سے شکار افراد کو اسے کنٹرول کر...
18/04/2021

چاول یا آلو کی جگہ دال کو زیادہ کھانا ذیابیطس ٹائپ ٹو جیسے خاموش قاتل مرض سے بچانے یا اس سے شکار افراد کو اسے کنٹرول کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ یہ بات کینیڈا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
Guelph یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ دال کھانا نظام ہاضمہ اور شوگر کے دوران خون میں اخراج کی رفتار سست کرتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ ہفتہ وار بنیادوں پر چاول یا آلو کا کم جبکہ دالوں کو زیادہ کھانا بلڈشوگر کی سطح 35 فیصد تک کم کردیتا ہے۔ تحقیق کے مطابق دال کھانے سے ہائی بلڈ شوگر کے شکار افراد ذیابیطس ٹائپ ٹو کا شکار ہونے سے بچ جاتے ہیں کیونکہ یہ غذا انسولین کی مزاحمت کے خلاف جدوجہد کرتی ہے۔
اس سے قبل ماضی میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ دالیں کھانے سے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح بھی کم ہوتی ہے۔تحقیق کے دوران 24 صحت مند افراد کی خدمات حاصل کی گئیں جنہیں سفید چاول، آلو یا دالوں کا استعمال کرایا گیا۔ان افراد کے بلڈشوگر لیول کو کھانے سے پہلے اور کھانے کے 2 گھنٹے بعد چیک کیا گیا۔ جن لوگوں نے دال کھائی، ان میں بلڈشوگر کی سطح میں 35 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہوئے

Address

Panjab
Panjab

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sehat.com posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sehat.com:

Share