The Gamers Lobby

The Gamers Lobby A page for book lovers who can purchase books of any type in very low price.

10/04/2026

Red Ball 4 Gameplay
Stage 3




02/04/2026

Red Ball 4 Gameplay
Stage 2






30/03/2026
06/03/2023

ہمارا مسجد سے اتنا تعلق تو ہونا چاہیئے کہ ایک پنکھے کو چلانے کے لیے سارے بٹن دبانے نہ پڑیں۔

19/02/2023

امریکی یونیورسٹی Yale کی لائبریری کئی سو سال پرانی کتابیں رکھتی ہے۔ یہاں کتابوں کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے اوپر ہے۔ ان کتابوں کی حفاظت کے لئے اور انہیں گلنے سڑنے کے عمل سے بچانے کے لئے بہت حفاظت کی جاتی ہے۔

اگر یہاں آگ لگ جائے تو اس لائبریری میں ایسا آٹومیٹک سسٹم ہے جو کتابوں کی حفاظت کے لئے آکسیجن لیول اتنا کم کر سکتا ہے کہ آگ مزید نہیں پھیل سکتی۔ کتابیں کچھ عرصے بعد انفیکشن یا کسی پیتھوجن کے حملے سے گلنا شروع ہو جاتی ہیں یونیورسٹی نے اس مسئلے کے حل کے لئے تحقیق کی اور ایسا میکنزم لایا جس سے پرانی کتابوں کو منفی درجہ حرارت سے ٹریٹ کرکے انکی عمر کو بڑھا دیا جاتا ہے تاکہ اصل نسخے بچ سکیں۔

اس وقت امریکہ کی صرف ایک لائبریری میں کتابوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ اگر تمام مسلمان ممالک کی لائبریریز کو اکھٹا کیا جائے تو تب بھی ان کتب کی تعداد اس ایک لائبریری کے برابر نہیں بنتی۔ کانگریس لائبریری 170 ملین یا پھر 17 کروڑ کتابیں رکھتی ہے ان کتابوں کا احاطہ 800 میل بک شیلف ہے۔

اس وقت دنیا کی چالیس بڑی لائبریریز میں، مسلمان دنیا جس کی آبادی دو ارب ہے، کی ایک لائبریری ہے جس میں فقط پانچ لاکھ کتابیں ہیں اسکندریہ کی یہ لائبریری مصر میں اس لئے محفوظ ہے کیونکہ یہ دنیا کی سب سے پرانی لائبریری ہے ورنہ مسلمانوں کو کتب خانے بنانے کی توفیق نہیں رہی۔

اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی لائبریری فقط تین لاکھ کتب رکھتی ہے۔ ان کتب میں بھی زیادہ تعداد ریاستی مؤقف کی تائید کرتی ہے اور ان میں ایسی کتب بہت کم ہیں جو قوم کی جذباتیت ابھارنے کے علاوہ ان کا علم بڑھا سکیں۔

ہم نے یہ جنریشن اتنی آسانی سے نہیں بنائی کہ جسے یہ پتا ہونے کی بجائے کہ ہمارا ہمسائیہ ملک بھارت ہے بلکہ انہیں یہ پتا ہے کہ ہمارا دشمن ملک بھارت ہے۔ اور یہ ایک المیہ ہے ہم اپنے بچوں کو سوائے نفرت کے کچھ سکھا ہی نہیں پائے۔ آج ہماری بڑی جنریشن میں سے کوئی بھی تیس سال کی عمر تک بیس کتب بھی نہیں پڑھ پاتا اور جو پڑھ پاتے ہیں وہ اشفاق احمد، عمیرہ اور نمرہ کے شوگر کوٹڈ برین واشنگ ناول ہی پڑھ پاتے ہیں جن میں قرآنی آیات کی اپنے مطالب میں تشریح کی گئی تا کہ ناول کے کردار چل سکیں اور ان کا چورن بک سکے۔

سپر پاور بننا کوئی آسان کام نہیں ہے اس وقت امریکہ کی کچھ لائبریریز مل کر ایک ارب تک کتابیں رکھتی ہیں وہاں ہر سال ایک ایک کتاب لاکھوں کاپیز بیچتی ہے اور یہاں کوئی کتاب پڑھنے والا ہی نہیں ہے۔
منتخب

کتاب کا نام:قلم کہانیاںمصنفہ:بشری رحمانکہتے ہیں کہ کتاب پڑھنے والا شخص ہزار زندگیاں جیتا ہے جبکہ کتاب نہ پڑھنے والا صرف ...
20/05/2021

کتاب کا نام:
قلم کہانیاں
مصنفہ:
بشری رحمان

کہتے ہیں کہ کتاب پڑھنے والا شخص ہزار زندگیاں جیتا ہے جبکہ کتاب نہ پڑھنے والا صرف ایک۔ اس بات کی گہرائی کو صرف وہی لوگ سمجھ سکتے ہیں جنہیں کتب بینی کی عادت ہے۔
زیرنظر کتاب 50 افسانوں کا مجموعہ ہے اور بشری رحمان جنہیں میں پاکستان کے چلتے پھرتے بہترین اثاثوں میں سے ایک اثاثہ مانتا ہوں، جب لکھتی ہیں تو ان کی قلم سے ایسے ایسے شاہکار جنم لیتے ہیں کہ ان کو پڑھ کر انسان خود کو ان کا حصہ سمجھنے لگتا ہے۔ ایک اچھے لکھاری کی یہی پہچان ہے کہ وہ قاری کو اپنی تحریر کے سحر میں جکڑ کر کہانی کا حصہ بنا دے۔
یہ کتاب اگست 1988 کی اشاعت شدہ ہے۔ پرانی کتب سے مجھے ویسے ہی خاص لگائو ہوتا ہے جب اس کا مطالعہ شروع کیا تو پہلے چند اوراق پڑھ کر ہی مجھے اندازہ ہو گیا کہ کیا پائے کی تحریر ہے اور 926 صفحات کی یہ کتاب محض ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں پڑھ ڈالی۔
مجھے ان 50 افسانوں یا کہانیوں میں سے سب سے زیادہ پسند "گنگن" آیا۔ مصنفہ کا تقریبا ہر افسانے میں موضوع عورت ہی رہی۔ معاشرے کا عورت کے ساتھ کیا رویہ رہا ہے یا ہوتا ہے اس کو کاغذ پر بہت عمدگی سے اتارا گیا ہے۔ سارے رسم و رواج، بوسیدہ اور مسلط شدہ روایتوں کی شکار ہر معاشرے میں عورت ہی بنتی ہے۔
بشری رحمان کچھ ٹی وی شوز پر بھی آئی ہیں، میری recommendation ہے کہ آپ اگر یہ تحریر پڑھ رہے ہیں یوٹیوب پہ انکے انٹرویوز لازمی دیکھیں۔

Address

Okara
56300

Telephone

03217093606

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Gamers Lobby posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category