14/05/2026
میرپورخاص کے علاقے حمید پورہ کالونی سے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والا بچہ ٹنڈو آدم سے بے ہوشی کی حالت میں برآمد، بچے کے منہ سے جھاگ نکل رہی تھی جبکہ چہرے پر بھی تشدد کے نشانات موجود تھے۔ بچے کو فوری طور پر ٹنڈو آدم اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بچے کی والدہ کا الزام ہے کہ 20 روز قبل اس کے دیور عرفان، شوہر اور گھر کی خواتین نے اسے تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے نکال دیا تھا۔ خاتون کے مطابق اس کے بچوں، جن میں امان علی بھی شامل ہے، کو بچوں کی پھوپھی اقرا کے گھر ایک کمرے میں بند رکھا گیا تھا۔
متاثرہ خاتون نے مزید الزام عائد کیا کہ اس کے دیور عرفان پپجو کی جانب سے بچوں پر بھی تشدد کیا جاتا رہا۔ واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ پولیس سے معاملے کی شفاف تحقیقات اور بچوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔