01/05/2026
Mashal Book House کے پہلے کسٹمر کا ریویو پڑھیے۔
Muhammad Moin Yousuf پہلے کسٹمر ہیں جنہوں نے مشعل کتاب گھر پر اعتماد کرتے ہوئے کتابیں منگوائیں، یعنی سب سے پہلا کتب کا آرڈر انہوں نے دیا اور ایک دو نہیں بلکہ پوری آٹھ کتابیں۔ امید ہے اعتماد کا یہ رشتہ یونہی قائم و دائم رہے گا۔
01.05.2026
اگر مجھ سے کوئی میرے پسندیدہ ناولوں کے نام پوچھے تو وہ صرف دو ہیں مستنصر حسین تارڑ صاحب کا " پیار کا پہلا شہر" اور ماریو پوزو کا "گاڈ فادر" ، ان دونوں میں سے زیادہ پسندیدہ ترین ناول ماریو پوزو کا گاڈ فادر ہے ۔ گاڈ فادر صرف ایک ناول نہیں ہے بلکہ معاشرتی فلسفہ ہے ، اگر کہا جائے کہ یہ مائنڈ اور لائف چینجر ناول ہے تو غلط نہیں ہوگا ۔ اس ناول کو پڑھنے کے بعد چند دنوں کے اندر ہی آپ اس ناول کے اثرات اپنی سوچ اور زندگی پر محسوس کرنا شروع کر دیں گے۔ اس ناول نے لوگوں سے ڈیل کرنے کی میری صلاحیت کو بہت بڑھایا ہے۔
مشعل لائیبریری یا دانش بک پوائنٹ کے قیام کے اعلان کے ساتھ ہی میں نے ش۔م۔دانش صاحب کو آٹھ کتابوں کا آڈر دیا تھا ۔ انھوں نے کتابیں بھیجنے کے بعد مجھے بتایا کہ میں مشعل لائیبریری کا پہلا کسٹمر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر چکا ہوں۔
چند دنوں پہلے انھوں نے مجھے کتابوں کی تصویریں بھیجی تھیں، جس میں ماریو پوزو کی "گاڈ فادر" کا روؤف کلاسرہ کا کیا ہوا ترجمہ بھی شامل تھا۔
میں نے بہت پہلے اخبار جہاں میں محمود احمد مودی کا ترجمہ کیا ہوا گاڈ فادر پڑھا تھا ، پھر دو ہزار چوبیس کے کراچی بک فئیر سے میں نے بک کارنر جہلم کے اسٹال سے روؤف کلاسرہ کا کیا ہوا ترجمہ خریدا تھا ، چند ماہ پہلے نثار لائیبریری والے ابراہیم جمالی بھائی نے گاڈ فادر ، مترجم روؤف کلاسرہ کی تصویر لگائی تو میں نے اس کی دوسری کاپی بھی منگوا لی تھی کہ کسی کو تحفہ میں دینے کے کام جائے گی۔
میرے پاس روؤف کلاسرہ والے گاڈ فادر کی دو کاپیاں موجود تھیں کہ اچانک ش م دانش والی پوسٹ دیکھ کر ان سے فرمائش کر دی کہ مجھے محمود احمد مودی والا ترجمہ بھی ڈھونڈ دیں ، انھوں نے ڈھونڈ کر کتاب بھجوا دی ۔ کتاب بھیجنے والی محترمہ حمیرا عدیل سے میں پہلے بھی کتابیں منگوا چکا ہوں ۔
اس دوران میں نے ادکار دلیپ کمار پر لکھی ایک کتاب "عہد نامہ محبت" ضیائی بک شاپ والوں سے بھی منگوائی تھی۔
دونوں کتابیں روانہ ہونے کے بعد رستہ میں رک گئیں ، دس بارہ دن گزرے تو مجھے بھی تشویش ہونے لگی کیوں کہ اس سے پہلے ہمیشہ مقررہ وقت پر کتابیں موصول ہوتی رہی ہیں ، رابطہ واسطہ کرنے کے بعد ڈاکخانہ گیا ، وہاں معلوم ہوا کہ جس رائیڈر نے میرے گھر میں کتاب پہچانی تھی وہ اپنے گھر لے گیا تھا کہ دوسرے دن صبح میرے گھر میں دے دے گا ، پھر گھر میں رکھ کر بھول گیا ۔
بہرحال اگلے دن دونوں کتابیں "گاڈ فادر" اور " دلیپ کمار کی عہد نامہ محبت" مجھے مل گئیں ، اب میرے پاس گاڈ فادر کی تین کاپیاں ہو گئی ہیں، ایک محمود احمد مودی اور دو روؤف کلاسرہ کی، روؤف کلاسرہ والی گاڈ فادر کا ایک نسخہ کسی کو تحفہ میں دینا ہے.
( اب سوچ رہا ہوں کہ کس کو تحفہ دوں )
اس پورے دورانیہ میں حمیرا عدیل، ش م دانش اور ضیائی بک والے مستقل رابطہ میں رہے اور بہترین سروس دی اور مجھے کتاب ملنے تک فالو اپ کرتے رہے ۔ مجھے ان تینوں کی پروفیشنل سروس بہت پسند آئی ہے ۔ ش م دانش نے اس کتاب پر بغیر منافع لئے مجھے سروس دی ہے ۔ میں نے اصرار بھی کیا تو انھوں نے مجھے کہا کہ وہ صرف اپنی طرف سے بھیجی گئی کتابوں پر معمولی منافع رکھتے ہیں ، باہر سے بھیجی گئی کسی کتاب پر منافع نہیں رکھتے ہیں ۔
تمام احباب کا ممنون و مشکور ہوں، ش۔ م۔ دانش صاحب سے یا مشعل لائیبریری کے پیج پر جا کر آپ اپنی پسندیدہ کتابیں بلاجھجھک منگوا سکتے ہیں۔ میری طرف سے سو فیصد ریکمنڈڈ ہے۔ پوسٹ کے آخر میں لنک موجود ہے۔
والسلام
محمد معین یوسف
اورنگی ٹاؤن، کراچی۔
https://www.facebook.com/share/1E1qy1nDze/