ÀZIZ

ÀZIZ thanks

02/02/2026
13/01/2026

نصیحت ان لوگوں کو کرتا ہںوں جو 40، 50، 60 سال یا اس سے اوپر کی عمر کو پہنچ چکے ہیں ، حتی کہ 80 سال کی عمر تک بھی !
اللہ آپ کو فرمانبرداری، صحت، اور عافیت عطا فرمائے۔
1. *پہلی نصیحت:*
ہر سال حجامہ کروائیں ، چاہںے آپ بیمار نہ ہںوں یا کوئی مرض نہ ہںو ۔
2. *دوسری نصیحت:*
ہمیشہ پانی پیئیں ، چاہںے پیاس نہ لگے ۔ بہت سی صحت کے مسائل جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے پیدا ہںوتے ہیں ۔
3. *تیسری نصیحت:*
جسمانی سرگرمی کریں ، چاہںے آپ مصروف ہںوں ۔ اپنے جسم کو حرکت دیں ، چاہںے وہ صرف چلنا ہںو یا تیراکی کرنا ہںو ۔
4. *چوتھی نصیحت:*
کھانے میں کمی کریں ۔
نبی کریم ﷺ نے فرمایا،
*"آدمی کے لیے چند لقمے ہی کافی ہیں جو اس کی کمر کو سیدھا رکھ سکیں۔"*
زیادہ کھانے سے پرہیز کریں؛ اس میں کوئی بھلائی نہیں ہںے ۔
5. *پانچویں نصیحت:*
جتنا ممکن ہو، گاڑی کا استعمال نہ کریں جب تک کہ ضرورت نہ ہںو ۔ اپنے مقامات تک پیدل چل کر جائیں ، جیسے مسجد ، دکان ، یا کسی سے ملنے ۔
6. *چھٹی نصیحت:*
غصے کو پیچھے چھوڑ دیں ...
غصہ اور فکر آپ کی صحت کو ختم کرتے ہیں اور آپ کی روح کو کمزور کرتے ہیں ۔
اپنے آپ کو ا یسے لوگوں کے ساتھ رکھیں جو آپ کو سکون دیتے ہیں۔
7. *ساتویں نصیحت:*
جیسا کہ کہا جاتا ہںے ، "اپنے پیسے کو دھوپ میں رکھو اور خود سایہ میں بیٹھو۔" یعنی حتیٰ الوسع پیسے کو استعمال میں لائیں اور سہولیات حاصل کریں یہ نہیں کہ پیسے بچائیں اور خود مشقت اٹھائیں ۔ اپنے آپ کو یا اپنے ارد گرد کے لوگوں کو محروم نہ رکھیں ، پیسہ زندگی کو سہارا دینے کے لیے ہںے ، خود زندگی نہیں ہںے ۔
8. *آٹھویں نصیحت:*
اپنی روح کو کسی کے لیے ، کسی ایسی چیز کے لیے جسے آپ حاصل نہیں کر سکتے ، یا کسی ایسی چیز کے لیے جو آپ حاصل نہیں کر سکے ، افسوس میں نہ ڈوبنے دیں ۔ اسے بھول جائیں —
اگر یہ آپ کے لیے مقدر ہںوتا ، تو یہ آپ کے پاس آ جاتا ۔
9. *نویں نصیحت:*
عاجزی اختیار کریں ، کیونکہ دولت ، مرتبہ ، طاقت ، اور اثر و رسوخ سب غرور کے ساتھ زوال پذیر ہںو جاتے ہیں ۔ عاجزی آپ کو لوگوں کے قریب لاتی ہںے اور اللہ کے ہاں آپ کے مقام کو بلند کرتی ہںے ۔
10. *دسویں نصیحت:*
اگر آپ کے بال سفید ہںو گئے ہیں ، تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ زندگی ختم ہںو گئی ہںے ۔ یہ ایک نشانی ہںے کہ زندگی کا بہترین حصہ ابھی شروع ہںو رہا ہںے ۔
پر امید رہیں ، اللہ کی یاد کے ساتھ جئیں ، سفر کریں ، اور حلال طریقوں سے لطف اندوز ہںوں ۔
**آخری اور سب سے اہم نصیحت:**
کبھی بھی نماز نہ چھوڑیں ، یہ آپ کے جیتنے کا کارڈ ہںے اس زندگی میں اور اس دن میں جب نہ دولت کام آئے گی اور نہ اولاد ۔
اگر آپ کو یہ مفید لگے ، تو اسے پھیلائیں ، اور دوسروں کو محروم نہ کریں جو اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں

10/01/2026

آخر سورۂ بقرہ میں ایسا کیا ہے
کہ خاص طور پر اس کو پڑھنے کا حکم دیا گیا
اور اسے چھوڑنے کو باعثِ حسرت کہا گیا؟

سورۂ بقرہ کوئی عام سورت نہیں۔نہ ہی یہ صرف ثواب کمانے کی تلاوت ہےیہ انسان کی سوچ، نیت، فیصلوں اور طرزِ زندگی کو درست کرنے والی سورت ہے۔

کیسے؟؟؟؟

سورۂ بقرہ کی سب سے پہلی بات ہی واضح کر دیتی ہے کہ ہدایت ہر ایک کے لیے نہیں،ہدایت ان کے لیے ہے جو سچ مچ ہدایت چاہتے ہیں۔جنہیں زندگی محتاط رہ کر گزارنی ہے

یہ سورت انسان کو تین آئینے دکھاتی ہے
ایمان والوں کا
منافقوں کا
اور ان لوگوں کا جو ضد، انا اور تاویل میں پھنس کر حق سے دور ہو جاتے ہیں
اور ہر شخص خود کو ان آیات میں کہیں نہ کہیں پہچان لیتا ہے۔

جب آپ اس سورت کو روزانہ پڑھتے ہیں تو روزانہ آپ کے سامنے ایک سوال اتا ہے
جب حکم سامنے آئے تو آپ مانتے ہیں یا دلیل ڈھونڈتے" ہیں؟، بے تکے سوال۔کرتے ہیں یا ہٹ دھرمی کا مظاہرہ

یہی وجہ ہے کہ اس میں بار بار
بنی اسرائیل کا ذکر آتا ہے۔ کہانی سنانے کے لیے نہیں، بلکہ یہ بتانے کے لیے کہ: حکم کے سامنے سوال، ٹال مٹول اور چالاکی انسان کو کہاں لے جا کر کھڑا کر دیتی ہے۔
اور اگر ہم ایمانداری سے دیکھیں تو
یہ سب رویے ہمیں اپنے اندر بھی مل جاتے ہیں۔

یہ سورت ہمیں عبادات پر تفصیلی گفتگو کرتی ہے
نماز کیسے انسان کو سنبھالتی ہے، روزہ نفس کو کیسے قابو میں لاتا ہے، مال کیسے پاک رہتا ہے اور کہاں زہر بن جاتا ہے
لین دین میں ذرا سی بے ایمانی کیسے برکت کھا جاتی ہے
خاندان، نکاح، طلاق جیسے معاملات میں جذبات نہیں، عدل کیوں ضروری ہے
اس میں قرض اور لین دین کے قوانین ہیں
خاندان، نکاح، طلاق، عدت کے احکام ہیں
جہاد، صبر، قربانی اور امتحان کا فلسفہ ہے

وہ جو سمجھتے ہیں نا نماز پڑھ لی روزی رکھ لیا ہم سے زیادہ پارسا کوئی نہیں اب جو چاہیں کریں اللہ کے چہیتے بن گئے
تو بنی اسرائیل کی مثالیں ایسے لوگوں کی خوش فہمیوں کو دور کرنے کے لیے ہیں کہ دین صرف جائے نماز پر نہیں،دین پورے طرزِ زندگی کا نام ہے۔

شیطان کیسے ورغلائے گا اور بچنا کیسے ہے

وہ جو مصیبتوں اور آزمائشوں سے گزرتے ہیں ان کے لیے مالک کائنات کی طرف سے تسلی ہے انعامات کی بشارت ہے

جو اسےسمجھ کر پڑھتا ہے، وہ سنورنے لگتا ہے
اور جو چھوڑ دیتا ہے، وہ بکھرنے لگتا ہے
شیطان اس کے راستے پر قبضہ جما لیتا ہے
تبھی تو اس کا چھوڑنا باعث حسرت کہا گیا

کرنے کا کام بس اتنا ہے کہ اس کی تلاوت کے ساتھ ساتھ اسے سمجھ کر اس کے احکامات کو اپنے زندگی میں شامل کیجیے
اور پھر دیکھیے معجزات
اپنی جیتی جاگتی آنکھوں سے

ام زمر

09/01/2026

قوتِ باہ کم ہونے کی بڑی وجہ کیا ہے؟
✔️ اعصابی کمزوری
گھریلو علاج: ایک چمچ خالص شہد + چند قطرے زیتون کا تیل، رات سوتے وقت۔

---

مردانہ کمزوری کی ابتدائی علامت کیا ہے؟
✔️ جلدی تھکن
گھریلو علاج: ایک گلاس نیم گرم دودھ + ایک کھجور۔

---

اعصابی کمزوری سب سے پہلے کس چیز کو متاثر کرتی ہے؟
✔️ دماغ اور طاقت
گھریلو علاج: دو عدد بادام، رات کو بھگو کر صبح کھائیں۔

---

جوڑوں میں درد کی عام وجہ کیا ہے؟
✔️ خشکی اور وٹامن کی کمی
گھریلو علاج: آدھا چمچ ہلدی + نیم گرم دودھ۔

---

گھٹنوں کے درد کی بڑی وجہ؟
✔️ جوڑوں کی کمزوری
گھریلو علاج: ایک چمچ زیتون کا تیل، ہلکی مالش روزانہ۔

---

کمر درد اکثر کیوں رہتا ہے؟
✔️ اعصابی کھچاؤ
گھریلو علاج: سرسوں کا تیل + لہسن کے دو جوے، ہلکا گرم کر کے مالش۔

---

سستی اور کاہلی کی بڑی وجہ؟
✔️ معدہ کمزور ہونا
گھریلو علاج: سادہ دہی + ایک چٹکی زیرہ۔

---

صبح جسم بھاری کیوں رہتا ہے؟
✔️ نیند اور ہاضمہ خراب
گھریلو علاج: نیم گرم پانی + ایک چمچ شہد۔

---

مردوں میں طاقت کم ہونے کی بڑی وجہ؟
✔️ غلط روٹین
گھریلو علاج: ایک کیلا + ایک گلاس دودھ۔

---

عورتوں میں جسمانی کمزوری کی عام وجہ؟
✔️ خون کی کمی
گھریلو علاج: ایک چمچ کشمش + ایک گلاس پانی۔

---

اعصاب کمزور ہونے کی نشانی کیا ہے؟
✔️ ہاتھ پاؤں کانپنا
گھریلو علاج: تل کا تیل، پاؤں کی مالش رات کو۔

---

جسم میں درد کیوں رہتا ہے؟
✔️ خون کی روانی کم ہونا
گھریلو علاج: نیم گرم پانی + ایک چٹکی دارچینی۔

---

جوڑوں میں اکڑاؤ کی وجہ؟
✔️ سردی اور خشکی
گھریلو علاج: ایک چمچ شہد + چند قطرے لیموں۔

---

مردانہ طاقت کمزور ہونے سے کون سا مسئلہ بڑھتا ہے؟
✔️ اعتمادی کی کمی
گھریلو علاج: ایک انڈا + ایک چمچ مکھن (ہفتے میں 2 دن)۔

---

جلدی تھک جانا کس چیز کی علامت ہے؟
✔️ اعصابی کمزوری
گھریلو علاج: ایک کپ دودھ + ایک چمچ شہد۔

---

جوڑوں میں درد بڑھنے کی وجہ؟
✔️ پانی کم پینا
گھریلو علاج: دن میں 8 گلاس سادہ پانی۔

---

سستی اور نیند زیادہ آنے کی وجہ؟
✔️ جگر کی کمزوری
گھریلو علاج: آدھا چمچ دھنیا پاوڈر + پانی۔

---

قوتِ باہ کیلئے سب سے ضروری چیز؟
✔️ مضبوط اعصاب
گھریلو علاج: رات کو دودھ + ایک چٹکی جاوتری۔

---

جسم میں کھچاؤ کیوں ہوتا ہے؟
✔️ نمکیات کی کمی
گھریلو علاج: لسی + ایک چٹکی نمک۔

---

اعصابی درد کی عام علامت؟
✔️ چبھن اور سنسناہٹ
گھریلو علاج: زیتون کا تیل + تل کا تیل، مالش۔

---

کمر اور ٹانگوں میں درد کیوں؟
✔️ اعصاب دباؤ میں
گھریلو علاج: گرم پانی سے سکائی۔

---

مردانہ کمزوری میں معدہ کیوں متاثر ہوتا ہے؟
✔️ کمزور ہاضمہ
گھریلو علاج: سونف + دھنیا برابر مقدار، آدھا چمچ رات کو۔

---

عورتوں میں جوڑوں کا درد کیوں؟
✔️ کیلشیم کی کمی
گھریلو علاج: تل + گڑ تھوڑی مقدار۔

---

ہر وقت تھکاوٹ کی وجہ؟
✔️ نیند پوری نہ ہونا
گھریلو علاج: سونے سے پہلے موبائل بند۔

---

اعصاب کو طاقت کیسے ملتی ہے؟
✔️ قدرتی غذا سے
گھریلو علاج: ایک چمچ خالص شہد روزانہ۔

---

جسم میں کمزوری کا آسان حل؟
✔️ سادہ روٹین
گھریلو علاج: صبح دھوپ میں 10 منٹ بیٹھنا۔

---

جوڑوں کا درد بڑھنے سے کیسے بچیں؟
✔️ وزن کنٹرول رکھیں
گھریلو علاج: ہلکی واک روزانہ۔

---

قوتِ باہ کیلئے بہترین وقت علاج کا؟
✔️ رات کا وقت
گھریلو علاج: دودھ + کھجور۔

---

اعصابی سکون کیسے ملتا ہے؟
✔️ قدرتی طریقے سے
گھریلو علاج: نیم گرم پانی + شہد۔

---

صحت مند جسم کا راز کیا ہے؟
✔️ اعتدال
گھریلو علاج: کم کھانا، بروقت سونا۔

Address

ÀZIZ
Mardan
32000

Telephone

+92 937 871222

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ÀZIZ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ÀZIZ:

Share