Torghar Kaladaka

Torghar Kaladaka Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Torghar Kaladaka, Book shop, Mangri.

09/05/2018
08/11/2017

.تنہائی....
والدین رحمن کی رحمت میں جا چکے
بہن بھائی اپنے بال بچوں میں مصروف ہیں. . مہینوں فون نہیں کرتے اور سالوں بعد بہن کے گھر چکر لگانا یاد آتا ہے ..
بہن بھی اب اپنے گھر بار والی ہے اپنے بچے سنبھال رہی ہے .. جب جب خاندانی فنکشنز میں بہن بھائی ملتے ہیں تو وہ قیمتی زیورات اور ملبوسات سے لدی پھندی ایک خوشحال عورت نظر آتی ہے .. مسکراتی سب سے ملتی اپنے خاوند کے پہلو میں کھڑی تصویریں بنواتی . ..ایک کامیاب خوشحال گھریلو عورت ..
اب اسی عورت کے روز و شب پر اک نظر کریں ..
بچے اسکول سے نکل کر کالج اور یونیورسٹی کی فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں . نئی نئی آزادی ہے کار موٹر سائیکل موبائل اور ٹیبلٹس. . دوست آوٹنگ جوانی اور مستی ہے گھر میں کم ہی ٹکتے ہیں ..
شوہر کا کاروبار عروج پر ہے .. ان کی سیکرٹری بتا رہی تھی کہ اس ماہ میں صاحب کے تین فارن ٹورز ہیں اور چند ڈومیسٹک پارٹیز کے ساتھ لنچ ہیں .. اس ماہ تو صاحب کو سر کھجانے کا بھی وقت نہیں .. بیگم ان پارٹیز کی ہاو ہو سے گھبراتی ہیں اور پھر سیکرٹری ہے نا ..
بیگم صاحبہ بچوں کو بھیج چکیں . صاحب بھی آج فارن کنٹری کے دورے پر 10 روز کے لئے روانہ ہو چکے ..
اب دن میں پانچ نمازیں اور ہر نماز کے درمیان کا فارغ وقت ..
تنہائی سے دل گھبرایا تو بیٹے کو فون ملایا .. اس نے کال کاٹ دی .. بزی ہو گا .. اس خیال سے دل کو تسلی دینا چاہی .. لیکن گھبراہٹ بڑھتی جا ریی ہے .. بیٹی کو فون کیا تو اس نے عجلت سے بس اتنا کہہ کر فون رکھ دیا کہ ماما لیکچر میں ہوں ابھی اٹینڈ نہیں کر سکتی ..
اکیلا پن .. تنہائی گھبراہٹ بلامقصد ادھر سے ادھر چکرانے لگی ..
اپنا وجود ایک خلا میں لگ رہا تھا .. کیا کسی کو میری ضرورت بھی ہے
کیا کسی کو میں یاد بھی ہوں ..
اب بچوں کو میری لوری نہیں چاہئے .. میرے پکائے کھانے آوٹ ڈیٹد ہیں انہیں فاسٹ فوڈ اچھا لگتا ہے ..
شوہر کے شانہ بشانہ موو کرنے کے لئے چاک و چوبند سیکرٹری ہے . جو بزنس کے ساتھ ساتھ صاحب کے ذہنی سکون کا بھی خیال رکھتی ہے .. تو اب صاحب کو بھی گھر کے کھانے سے زیادہ ہوٹلنگ کی عادت ہو گئی ہے ..
دل زیادہ ہی گھبرانے لگا تو باہر باغ میں آ بیٹھی .. ہاتھ میں تسبیح ہے . زبان پر درود جاری ہے لیکن دل ہی دل میں سود و زیاں کے کھاتے کھل گے ہیں .
کیا کھویا ..؟
کیا پایا .. ؟
وقت کی دوڑ نے والدین اور بہن بھائیوں سے دور کیا
اور جن کے لئے اپنے پچھلے چھوڑے آج وہی شوہر اور بچے مجھے بھول گے ہیں .. آخر اب میری ضرورت کسے ہے .. کیا میرا کردار بس اتنا ہی تھا .. تنہائی میرا مقدر کیوں بن گئی ..
اسے وہ وقت یاد آیا جب یونیورسٹی سے پاس آوٹ ہوتے ہی کیریر اور شادی میں سے اس کے لئے شادی کا انتخاب کیا گیا
پھر شادی کے بعد کیریر اور بچوں میں سے اس نے خود ہی بچوں کا انتخاب کیا .. ایک گھر پرسکون جنت جیسا گھر اس کی خواہش اور خواب تھا ..
آج بچے کہتے ہیں آپ کچھ کیا کریں . کوئی جاب کر لیں تا کہ بےکار نہ رہیں
شوہر کہتے ہیں کوئی کلب جوائن کر لو .. فارغ نہ رہو ..
آج جب عمر کی بیشتر نقدی خرچ ہو چکی . جب اپنی زندگی اپنے گھر پر لٹا چکی تو گھر والے کہتے کیں باہر دلچسپیاں ڈھونڈو. .
اس خلا میں چکرانا اور اپنے آپ سے سوال جواب کرتے رہنا اکثر عورتوں کا مقدر ہے ..
دیکھیں کیا آپ کے میرے ہمارے گھر میں ہمارا کوئی رشتہ اسی تنہائی کے کرب کا شکار تو نہیں ؟
کہیں کچھ مس تو نہیں ہو رہا ؟؟؟؟
رعنائی خیال

25/07/2017

The 2017 Annual American High School Sweepstakes! Win A Free Year Of High School or Home School, A $2,299 Value! Like, Share, And Enter For Your Chance To Win A Free Year Of High School From One Of The Top Rated Accredited High School's Online!

اشتہار حکیم بخاری صاحب 03006366499
29/04/2017

اشتہار حکیم بخاری صاحب 03006366499

03/02/2016
مردانہ شہوت اور عورت کی عزتعورت کو رنڈی، گشتی، فاحشہ اور آوارہ کے القابات دینا بہت آسان ہے، مرد اپنی حوس پوری کرنے کو جر...
31/10/2015

مردانہ شہوت اور عورت کی عزت
عورت کو رنڈی، گشتی، فاحشہ اور آوارہ کے القابات دینا بہت آسان ہے، مرد اپنی حوس پوری کرنے کو جرم نہیں سمجھتا، مگر عورت کا اپنی ضرورت پوری کرنا اسکو ناگوار لگتا ہے، اگر کسی جسم فروش کے پاس جائے تو اس کے جسم سے لطف اندوز تو ہوتا ہے مگر بعد ازاں اسکو گالی بھی دیتا ہے، اس کے وجود کو گناہ اور برائی کا باعث بھی سمجھتا ہے۔ جب مرد کا دماغ جنسی ہیجان سے نجات پاتا ہے تو مرد اپنے کئے پر پچھتاتا ہے، یہ بھول جاتا ہے کہ فاحشہ تو اپنا پیٹ پالنے کے لئے اپنا جسم بیچ رہی ہے، مگر یہ خود تو صرف اور صرف اپنی شہوت کے باعث اسکے پہلو میں آ کر سویا تھا۔ اسی لئے پدرانہ معاشرہ طوائف اور فاحشہ کے پہلو میں سوتا تو ضرور ہے مگر اپنی ندامت چھپانے کے لئے اسکو برا بھی ضرور کہتا ہے۔
بہت سے مرد طرح طرح کی عورتوں سے جسمانی و رومانوی تعلقات رکھتے ہیں، عورت کے حسن سے لطف اندوز بھی ہوتے ہیں، مگر خود پر مرنے والی عورتوں کو فاحشہ اور گھٹیا سمجھتے ہیں، کیونکہ وہ یہ نہیں جانتے کہ عورتیں ان مردوں کی کسی خصوصیت سے حقیقی معنوں میں متاثر ہوتی ہیں۔ شاعروں، مصنفوں، ادیبوں، فنکاروں، گلوکاروں اور اس طرح کے بہت سے مردوں پر بہت سی خواتین فدا رہی ہیں اور وہ ان سےجنسی تعلقات استوار کرنے میں دیر بھی نہیں کرتا، مشاہیر ہمیشہ ہی عورتوں کی توجہ اور کرم فرمائی کا مرکز بنے رہے ہیں، مگر ان میں سے کچھ ایسے سطحی ذہن رکھنے والے بھی گزرے ہیں، جو اپنی مداح عورتوں کی عزت نہیں کر پائے۔
اس طرح کے مردوں کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ ایک عورت جو انکی مداح ہے وہ تو ان کی کسی خوبصورت ادا کے باعث ہے، مگر یہ خود شہوت کے مارے ہوئے ہیں، ان معاملات میں بہت سی عورتوں کا مقصد صرف اپنے پسندیدہ شخص کے قریب آنا ہے، یہ ضروری نہیں کہ عورت واقعی اس کے ساتھ سونا چاہتی ہو، مگر جب اس مرد نے اصرار کیا تو اسنے اسکے ساتھ جسمانی تعلق بھی قائم کر لیا۔ فرق صاف ظاہر ہے ایک طرف ایک شخص کی قدر و منزلت ہے تو دوسری طرف ایک شخص کی شہوت۔
پدرانہ معاشرے نے عورت کو ایک انسان کے طور پر رد کیا ہے، یہ عورت کو صرف اور صرف ایک جنسی آلہ سمجھتا ہے، یعنی عورت کی کسی بھی مرد کی طرف پیش قدمی کو جنسی نوعیت میں لیا جاتا ہے، صرف اور صرف اس عورت کو عزت کے قابل سمجھا جاتا ہے، اور اسکے باکردار ہونے کی گواہی دی جاتی ہے جو اپنے وارث مردوں(باپ، بھائی، شوہر) کے ماتحت رہے، چاہے وہ اب تک رشتہ ازدواج میں نہ بندھی ہو۔ معاشرہ اپنی روش سے بغاوت کرنے والی عورت کو برا جانتا ہی ہے مگر اس سے تعلق استوار کرنے والا مرد بھی اسکو برا ہی سمجھنا دھرے معیار کی انتہا ہے ، خود تو شہوت کی خاطر فاحشہ کو پیسے دیتے ہیں، خواتین کو شیشے میں اتارتے ہیں، اور ایسا کرنے پر فخر کرتے ہیں، مگر عورت کو اپنی مرضی کے مرد کے ساتھ تعلقات استوار کرنے پر گھٹیا سمجھتے ہیں۔ عورت کے کردار کو پرکھنے کا معیار کس طرح سے انسانیت کے تقاضوں پر پورا اتراتا ہے یہ میں آج تک سمجھنے سے قاصر ہوں۔
عورت اور مرد کی جنسی فطرت میں بھی فرق ہے عورت اگر مجبور نہ ہو تو اسکے ساتھ جنسی تعلق استوار کرتی ہے جسے وہ کسی نہ کسی صورت پسند کرتی ہو، جبکہ مردوں کی اکثریت جب شہوت کی مار کھاتی ہے تو کسی بھی عورت سے جنسی تعلق استوار کرنے پر رضامند ہو سکتی ہے۔
اس لئے خود پر مرنے والی خواتین کو گھٹیا سمجھنے والے مردوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے جو ان کے پیچھے آتی ہیں وہ گھٹیا نہیں، بلکہ وہ خود گھٹیا ہیں جو ہر عورت کو اسکی خصوصیات دیکھنے کے بجائے ایک جنسی لذت کا آلہ سمجھتے ہیں، جبکہ وہ خواتین انکی کسی نہ کسی خصوصیت پر فدا ہوتی ہیں۔ کسی کی اداؤں یا خصوصیات پر مرتے ہوئے اس سے جنسی تعلق استوار کرنا صرف اور صرف شہوت کے باعث جنسی تعلق استوار کرنے سے کہیں بہتر ہے۔
غالب کمال

Address

Mangri

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Torghar Kaladaka posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category