30/06/2026
کسی نے پوچھا کیا کرتے ہیں آپ؟
ہم نے کہا اہل درد ہیں غم سنتے ہیں لوگوں کا۔
کسی نے پوچھا مزاج کیوں رکھنا پڑتا ہیں؟
ہم نے کہا ورنہ دنیا مار دے گی۔
کسی نے پوچھا ہر وقت جنگ کیوں؟
ہم نے کہا وہ آپ ان سے پوچھیں!
پوچھا کیا چیز ہرا سکتی ہے آپ کو؟
ہم نے کہا ظرف۔
دشمنوں سے کوئی شکوہ؟
نہیں ! احسان مانتا ہوں آنکھیں کھولنے کا۔
سب سے اچھا بدلہ؟
خاموشی۔
سب سے اچھی قیمت کون لگاتا ہے؟
شیطان، ایمان بیچنے کی!
انقلاب کس چیز کا نام ہے
انتظار کا۔
لوگوں سے آزاد کیسے ہوئے؟
رب سے دوستی کرکے۔
سیکھا کیا؟
آخر تک کوئی نہیں جائے گا ساتھ۔
مقصد کیا ہے؟
خود کو ترک کرکے اللہ کی عبادت کرنا۔
منافق سے کیسے لڑتے ہیں؟
اسے پہنچان کر۔
منکر سے کیسے لڑتے ہیں؟
اسے ہر حد تک کچل کر۔
عزت کیسے بنتی ہے؟
قربانیوں سے۔
کیا ارادہ ہے آپ کا؟
ارادے بتائے نہیں جاتے۔
شہرت کی وجہ؟
بھوک نہیں اس کی۔
دین دنیا میں کیا فرق پایا؟
انسان وہاں بھی ہیں یہاں بھی، شیطان وہاں بھی ہیں یہاں بھی!
تنہائی کیوں؟
ملاقات تنہائی میں ہی ہوتی ہے خود سے اور رب سے۔
کوڈ کیا ہے؟
فیملی، سلطنت، دین اور مزاج۔
ہار کیوں نہیں مانی؟
کشتیاں جلا کر آیا تھا، واپس جانے کو کچھ ہے نہیں۔
جیت کس کو ملتی ہے؟
جو مرنے کے لئیے تیار ہو۔
کوئی پیغام؟
زندگی فیصلوں کا نام ہے۔
منزل کیسے حاصل ہوتی ہے؟
صبر اور یقین سے۔
مرد کا اصلی حسن کیا ہے؟
اس کے انکار میں۔
آرام کب ملے گا؟
آرام نہ کرکے۔