Kitab Dukaan

Kitab Dukaan Kitab Dukan is Pakistan's Biggest Online Books Portal.Order Online & get delivered at your doorstep.

افغانستان پیپرز  طالبان، القاعدہ، افغان جنگ اور پاکستان.....واشنگٹن سے کابل تک سچ چھپانے کی سازشیں بیان کرتی کہانیاں #1 ...
30/03/2026

افغانستان پیپرز
طالبان، القاعدہ، افغان جنگ اور پاکستان.....
واشنگٹن سے کابل تک سچ چھپانے کی سازشیں بیان کرتی کہانیاں
#1 سب سے زیادہ فروخت ہونے والی تفتیشی کتاب، نیویارک ٹائمز
مصنف:کریگ وائٹ لاک ،ترجمہ : وسیم شیخ
یہ کتا ب واشنگٹن سے کابل تک سچائیوں کو چھپانے کی ان کہی کہانیاںہیں ۔واشنگٹن پوسٹ کے تحقیقی رپورٹرکریگ وائٹ لاک کی یہ انٹرنیشنل بیسٹ سیلر کتاب امریکی اسٹیبلشمنٹ، فوجی کمانڈرز ، پینٹاگون کے حکام اور تین امریکی صدور کے خلاف چارج شیٹ ہے کہ کس طرح امریکی حکومت اور فوج ویتنام جنگ کی طرح افغانستان کی جنگ کی اصل صورتحال کے بارے میں بھی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش میں ملوث رہی۔ واشنگٹن پوسٹ کے رپورٹر کریگ وائٹ لاک نے وائٹ ہاؤس کے حکام، پینٹاگون کمانڈرز ، فرنٹ لائن پر فوجیوں اور امدادی کارکنوںسمیت ہزاروں لوگوں کے انٹرویوز اور خفیہ دستاویزات کے مطالعے سے پتہ چلایا کہ تین امریکی صدور اور ان کے فوجی کمانڈروں نے امریکہ کی طویل ترین جنگ کے بارے میں عوام کو دھوکہ دیا۔ بش ، اوباما اور ٹرمپ سمیت کوئی بھی ناکامی کو تسلیم نہیں کرنا چاہتا تھا ۔ امریکی حکومت افغانستان میں جنگ کے بارے میں زمینی حقائق کے برعکس مکمل طور پر من گھڑت قصے کہانیاں پیش کرتی رہی ۔حقیقت یہ تھی کہ جنگ خراب جا رہی تھی، لیکن رہنما زمینی حقائق سے ہٹ کر مسلسل خوش نما بیانات دے رہے تھے تاکہ تلخ سوالات سے بچ سکیں اور جنگ کو طول دیا جا سکےجو اس وقت تک امریکہ کی سب سے طویل جنگ تھی۔اسی طرز پر، افغان جنگ کے دوران بھی اعلیٰ فوجی قیادت نے میدان جنگ میں اپنی ناکامیوں اور مشکلات کو چھپایا، اورفتح کے جھوٹے دعوے کیے۔
افغانستان پیپرز سینئر امریکی فوجی حکام اور سویلین عہدیداروں کی دھوکہ دہی ،غلطیوں اورجرائم کی فرد جرم ہے جو اس معاملے کو ہمیشہ زندہ رکھے گی اور تنازعہ کو یاد رکھنے کے طریقے کو ہمیشہ کے لیے بدل دے گی ۔
افغانستان پیپرز
مصنف:کریگ وائٹ لاک ،ترجمہ : وسیم شیخ
قیمت: 1800 روپے بمعہ ہوم ڈلیوری، کیش آن ڈلیوری
0325-4090963

Dera Readersعید مبارک May the magic of this Eid bring lots of happiness in your life, and may you celebrate it with all ...
21/03/2026

Dera Readers
عید مبارک
May the magic of this Eid bring lots of happiness in your life, and may you celebrate it with all your close friends and family. Eid Mubarak!"

Kitab Dukaan

02/03/2026
Main Israeli Jasoos Tha | میں اسرائیلی جاسوس تھاوِکٹر اوستروفسکی ایک معروف مصنف، سابق اسرائیلی انٹیلی جنس افسر اور بین ا...
01/03/2026

Main Israeli Jasoos Tha | میں اسرائیلی جاسوس تھا
وِکٹر اوستروفسکی ایک معروف مصنف، سابق اسرائیلی انٹیلی جنس افسر اور بین الاقوامی سیکیورٹی امور کے ماہر ہیں۔ اُن کی یہ شہرہ آفاق کتاب شائع ہوتے ہی عالمی سطح پر غیر معمولی توجہ کا باعث بنی۔ اسرائیلی حکومت نے یہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے اس پر پابندی عائد کر دی کہ اس سے موساد کے اہلکاروں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔وکٹر اسرائیلی بحریہ میں سب سے کم عمر سیکنڈ لیفٹیننٹ کے طور پر شامل ہوئے اور بعد ازاں لیفٹیننٹ کمانڈر کے عہدے تک ترقی پائی۔ وہ ہتھیاروں کے ٹیسٹنگ پروگرام کے سربراہ رہے اور ایک پرجوش صیہونی کے طور پر ڈیوڈ بن گوریان کے اس خواب پر یقین کرنے لگے کہ اسرائیل کا شمار دنیا کی سب سے بااثر اور طاقتور ریاستوں میں ہو۔ بعد ازاں انہیں اسرائیل کی اعلیٰ خفیہ ایجنسی موسادکی تربیت کے لیے منتخب کیا گیا، جسے دنیا کی سب سے مؤثر، منظم اور بے رحم ایجنسیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔موساد کی تربیت ڈھائی سال کے نہایت سخت اور صبر آزما مراحل پر مشتمل ہوتی ہے، جن میں ہزاروں امیدواروں میں سے صرف ایک کامیاب ہوتا ہے۔ تربیت کے دوران کیڈٹس کو ایسی عملی کارروائیوں، ذہنی دباؤ اور جسمانی اذیتوں سے گزرنا پڑتا ہے جو بیشتر اسپیشل فورسز اہلکار اپنی پوری زندگی میں بھی نہیں دیکھتے۔ موساد کا اصول واضح ہے — کوئی دوسرا نمبر نہیں، کوئی سمجھوتہ نہیں، صرف کامیابی ہی معیار ہے۔
موساد میں وقت کے ساتھ وِکٹر اوستروفسکی پر ایک تلخ حقیقت منکشف ہوئی کہ موساد کے اندر ایک خودمختار، غیر جوابدہ اور طاقتور طبقہ موجود ہے جو اپنے غیر ذمہ دارانہ اور خود غرضانہ اقدامات کے ذریعے اسرائیل کے حقیقی مفادات کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ وکٹر کو متعدد خفیہ آپریشنز کے دوران احساس ہوا کہ یہ عناصر اسرائیلی ریاست کے تحفظ کے بجائے خود اس کے وجود کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ یہی احساس وکٹرکے ضمیر کی آواز بنا اور بالآخر اِسی نے وکٹر کو یہ چشم کشا کتاب لکھنے پر آمادہ کیا۔
یہ کتاب جہاں حقیقت میں موساد میںوکٹر کے تجربات اور دنیا بھر میں اس کی دو دہائیوں کی خوفناک اور بے رحمانہ خفیہ سرگرمیوں کی دھماکہ خیز داستان ہے،وہیں دنیا بھر میں موساد کے دھوکہ دہی پر مبنی ہتھکنڈوں اور جارحانہ کارروائیوں کو بھی بیان کرتی ہے۔
Price Rs: 2000/ Only
Free Home Delivery

28/02/2026

ورلڈ آرڈر پر ثنا اللہ کا بہترین تبصرہ اور تجزیہ

World Order — تعارف
Henry Kissinger کی کتاب ورلڈ آرڈر عالمی سیاست، طاقت کے توازن اور بین الاقوامی نظام کو سمجھنے کے لیے ایک اہم تصنیف سمجھی جاتی ہے۔ اس کتاب میں مصنف نے تاریخ، سفارت کاری اور مختلف تہذیبوں کے سیاسی نظریات کا جائزہ لے کر یہ سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ دنیا میں “عالمی نظام” کیسے قائم ہوتا ہے اور کیسے بدلتا رہتا ہے۔
کتاب کا مرکزی خیال
کتاب کا بنیادی موضوع یہ ہے کہ دنیا میں امن اور استحکام اس وقت ممکن ہوتا ہے جب ممالک ایک مشترکہ اصول یا نظام کو تسلیم کریں۔ ہنری کسنجر بتاتے ہیں کہ مختلف خطوں—جیسے یورپ، مشرقِ وسطیٰ، ایشیا اور امریکہ—نے اپنے اپنے تاریخی تجربات کے مطابق عالمی نظام کو مختلف انداز میں سمجھا ہے۔
اہم موضوعات
کتاب میں درج ذیل موضوعات پر خاص توجہ دی گئی ہے:
یورپ میں طاقت کے توازن کا تصور
چین کی تاریخی حکمتِ عملی
مشرقِ وسطیٰ کے تنازعات
امریکہ کا عالمی کردار
سفارت کاری اور قیادت کی اہمیت
کتاب کی اہمیت
ورلڈ آرڈر صرف تاریخ کی کتاب نہیں بلکہ یہ موجودہ عالمی سیاست کو سمجھنے میں بھی مدد دیتی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ مختلف ممالک کے مفادات، نظریات اور طاقت کی سیاست کس طرح عالمی امن اور تنازعات کو متاثر کرتے ہیں۔
خلاصہ
یہ کتاب اس سوال کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کرتی ہے کہ کیا دنیا میں ایک مشترکہ عالمی نظام قائم ہو سکتا ہے یا نہیں۔ ہنری کسنجر کے مطابق، ایک مستحکم عالمی نظام کے لیے ضروری ہے کہ ممالک ایک دوسرے کے مفادات کو سمجھیں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
یہ کتاب بین الاقوامی تعلقات، سیاست اور تاریخ میں دلچسپی رکھنے والے قارئین کے لیے خاص طور پر مفید ہے۔

New ArrivalThe Afghanistan Paper
24/02/2026

New Arrival
The Afghanistan Paper

22/02/2026
قارئین کو رمضان مبارک رمضان المبارک کی نورانی اور بابرکت آمد پر ہم اپنے تمام معزز قارئین کو خلوصِ دل سے مبارکباد پیش کرت...
18/02/2026

قارئین کو رمضان مبارک
رمضان المبارک کی نورانی اور بابرکت آمد پر ہم اپنے تمام معزز قارئین کو خلوصِ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ عظیم اور مقدس مہینہ رحمت، مغفرت، صبر اور شکر کا انمول تحفہ لے کر آتا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کے روزوں، عبادات، دعاؤں اور تمام نیک اعمال کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور آپ کی زندگی کو اپنی بے پایاں رحمتوں اور برکتوں سے مالا مال کر دے۔
آئیں ہم سب اس مبارک مہینے کو اپنی روحانی اصلاح، اخلاقی تربیت اور معاشرتی فلاح کا ذریعہ بنائیں، اور ایک دوسرے کے لیے آسانیاں اور محبتیں پیدا کریں۔
اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے اہلِ خانہ کو صحت، سلامتی، خوشحالی اور دائمی خوشیوں سے نوازے۔ آمین۔
رمضان مبارک 🌙
منیجمنٹ
کتاب روکان لاہور

’’ہم ایک عجیب دور میں زندہ ہیں، جس میں طاقتور اپنی ہچکچاہٹ کی وجہ سے کمزور ہے اور کمزور اپنی دیدہ دلیری کی وجہ سے طاقتور...
16/02/2026

’’ہم ایک عجیب دور میں زندہ ہیں، جس میں طاقتور اپنی ہچکچاہٹ کی وجہ سے کمزور ہے اور کمزور اپنی دیدہ دلیری کی وجہ سے طاقتور بن گیا ہے۔‘‘
ورلڈآرڈر
عالمی نظام: اقوام کی فطرت اور تاریخ کے دھارے پر غور و فکر
ہنری کسنجر کی یہ مشہور کتاب بین الاقوامی نظام، طاقت کی سیاست، اور مختلف تہذیبوں کے عالمی نظم کے نظریات کا ایک گہرا تجزیہ پیش کرتی ہے۔
ہنری کسنجر نے دنیا کے کئی ممالک کے صدور کو مشورے دینے، دنیا کا سفر کرنے اور کئی اہم عالمی فیصلوں میں حصہ لینے کے بعد یہ کتاب لکھی ہے۔ وہ بتاتے ہیں کہ اکیسویں صدی کا سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ مختلف نظریات، لڑائی جھگڑوں، تیزی سے پھیلتی ٹیکنالوجی اور انتہا پسندی کے دور میں دنیا میں امن اور نظام کیسے قائم کیا جا سکتا ہے؟ دنیا کی بڑی ریاستوں اور سلطنتوں نے اپنی منفرد شناختیں اور رویّے کس طرح تشکیل دیئے؟ اور یہ شناختیں آج کے عالمی تعلقات کو کس طرح متاثر کرتی ہیں؟
کسنجر کہتے ہیں کہ تاریخ میں کبھی بھی پوری دنیا میں ایک مشترکہ نظام قائم نہیں ہوا۔ ہر تہذیب نے اپنی سوچ کے مطابق نظام بنایا اور خود کو دنیا کا مرکز سمجھا۔ چین میں بادشاہ کو سب سے اوپر سمجھا گیا، روم نے اپنے اردگرد کے لوگوں کو وحشی سمجھا، اسلام نے دنیا میں ایک نظام لانے کی کوشش کی اور امریکہ جمہوریت کو پوری دنیا کے لیے ضروری سمجھتا ہے۔ آج ہر علاقہ دوسرے علاقوں کے معاملات میں شامل ہوتا ہے، لیکن اس بات پر کوئی اتفاق نہیں ہے کہ دنیا کو کس اصول کے تحت چلایا جائے۔ اس وجہ سے دنیا میں تناؤ بڑھتا جا رہا ہے۔اس کتاب میں کسنجر نے حالیہ تاریخ کے اہم واقعات اور مسائل کا ذکر بھی کیا ہے۔
’’ورلڈ ا?رڈر‘‘ دراصل ہنری کسنجر کے فکری نظریات کا نچوڑ ہے، جو ریاستی حکمتِ عملی، عالمی اسٹریٹجی، قوموں کی تقدیر اور تاریخ کے عظیم تغیرات پر روشنی ڈالتی ہے اور بتاتی ہے کہ طاقت، توازن اور سفارت کاری کے اصول کس طرح انسانی تاریخ کے دھارے کو موڑتے رہے ہیں۔یہ کتاب بتاتی ہے کہ عالمی نظم کا قیام صرف طاقت سے نہیں بلکہ فہم، تجربے اور تاریخ کی بصیرت سے ممکن ہے۔ورلڈ آرڈرمیں ہنری کسنجر نے یہ بھی بتایا ہے کہ دنیا میں امن کیسے قائم ہو سکتا ہے اور کیوں اکثر دنیا انتشار کا شکار ہو جاتی ہے۔یہ کتاب تاریخ، عالمی سیاست اور امن کی تلاش میں دلچسپی رکھنے والے ہر شخص کے لیے اہم اور مفید ہے۔...............
کتاب پر معروف شخصیات کی رائے
انتہائی عمدہ وقت پر شائع ہوئی، پڑھنے کے لائق ہے۔ عالمی نظام کا دارومدار اسی پر ہے۔
لائنل باربر، فنانشل ٹائمز
’’جادوئی کتاب ‘‘
جوناتھن پاؤل، ڈیلی ٹیلی گراف
بے یقینی کے دور میں رہنمائی فراہم کرنے والی آواز
کرسٹوفر میئر، دی ٹائمز
مؤثرترین کتاب، کسنجرکی بہترین روایت
ہیلری کلنٹن، واشنگٹن پوسٹ
ہنری کسنجر منفرد ہے۔ یہ کتاب اس کی سفارت کاری کا نچوڑ ہے۔اس سال کی بہترین کتاب
پال جانسن

آئرن لیڈی آف انڈیاسونیا گاندھی یہ کتاب ہندوستان کی ایک اہم تاریخ ساز شخصیت اور کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کی من...
28/05/2025

آئرن لیڈی آف انڈیا
سونیا گاندھی
یہ کتاب ہندوستان کی ایک اہم تاریخ ساز شخصیت اور کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کی منفرد بائیوگرافی ہے جسے انٹرنیشنل میڈیا نے نہرو، گاندھی خاندان کی ایک زیرک اور کامیاب خاتون سیاست داں کی ایک قابل دید سوانح عمری سے تعبیر کیا ہے۔ اس کتاب کے کئی زبانوں میں ترجمے ہو چکے ہیں۔یہ دلچسپ کتاب جنوبی ایشیا کی سیاست، نہرو، گاندھی خاندان اور ان کی سیاسی جدوجہد پر تفصیل سے روشنی ڈالتی ہے۔اندرا گاندھی کی سیاست، شوہر راجیو گاندھی کی خود کش حملے میں المناک موت سمیت بہت سے تاریخی واقعات اس کتاب کا حصہ ہیں۔ یہ دلچسپ کتاب پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے۔
کتاب: سونیا گاندھی
جنوبی ایشیائی سیاست کی قد آور خاتو ن نہرو/گاندھی خاندان کی سربراہ سونیا گاندھی کی سوانح عمری
قیمت بمعہ ڈلیوری چارجز: 800روپے، | پیمنٹ کیش آن ڈلیوی
آرڈر کیلئے گٹ آفر پر کلک کر کے فارم فل کریں یا نیچے دیئے گئے واٹس اپ لنک پر کلک کر کے آرڈر کریں یا اس نمبر کا ل ،مسیج یا واٹس اپ کریں :
https://wa.me/923254090963
03254090963

Address

Mall Road
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 10:00 - 19:00
Tuesday 10:00 - 19:00
Wednesday 10:00 - 19:00
Thursday 10:00 - 19:00
Friday 10:00 - 19:00
Saturday 10:00 - 19:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kitab Dukaan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kitab Dukaan:

Share

Category