Rocking Poetry

Rocking Poetry An ultimate destination for all types of shayari, Sad Shayari, Romantic Shayari, Bewafa Shayari, Love Shayari, Friendship Shayari, Funny Shayari etc.

31/12/2020

مبارک مبارک نیا سال سب کو

نہ چاہا تھا ہم نے تو ہم سے جدا ہو

مگر کس نے روکا ہے بہتی ہوا کو

جو ہم چاہتے ہیں وہ کیسے بھلا ہو

اے جاتے برس تجھ کو سونپا خدا کو

مبارک مبارک نیا سال سب کو

مبارک گھڑی میں یہ ہم عہد کر لیں

بصد شان ہم زندگی میں سنور لیں

گلوں کی طرح گلستاں میں نکھر لیں

بنیں ہم بھی سورج گگن میں ابھر لیں

مبارک مبارک نیا سال سب کو

اندھیروں نے لوٹی اجالوں کی دولت

اڑا لے گیا وقت اک خواب راحت

نہ لوٹے گی بیتی ہوئی کوئی ساعت

جو اب بھی نہ جاگے تو ہوگی قیامت

مبارک مبارک نیا سال سب کو

امیدیں ہیں راہیں عزائم سواری

خبر دے رہی ہے یہ باد بہاری

مہکتی ہوئی منزلیں پیاری پیاری

کہ صدیوں سے تکتی ہیں راہیں ہماری

مبارک مبارک نیا سال سب کو

مبارک مبارک نیا سال سب کو

19/12/2020
01/08/2020

اک نہیں کو تیرا، انکار نہیں کہہ سکتے
اور اک ہاں کو بھی، اقرار نہیں کہہ سکتے

جس میں شامل نہ ہو، اخلاص و وفا کی خوشبو
ایسے رشتے کو کبھی، پیار نہیں کہہ سکتے

تم سے کہنے کے لئے، ایک زمانہ سوچا
اب وہی بات تو، ہر بار نہیں کہہ سکتے

ہاں بھرم کا بھی تیرے، ایک خیال آیا تھا
ورنہ کیا بات، سرِدار نہیں کہہ سکتے

26/07/2020

کبھی یاد آئے تو پوچھنا!
ذرا اپنی خلوتِ شام سے
کسے عشق تھا تیری ذات سے؟
کسے پیار تھا تیرے نام سے
ذرا یاد کر کہ وہ کون تھا
جو کبھی تجھے بھی عزیز تھا
وہ جو مر مٹا تیرے نام پہ
وہ جو جی اٹھا تیرے نام سے
ہمیں بے رخی کا نہیں گلہ
کہ یہی وفاؤں کا ہے صلہ
مگر ایسا جرم تھا کون سا؟
گئے ہم دعا و سلام سے
کبھی یاد آئے تو پوچھنا
ذرا اپنی خلوتِ شام سے........

16/07/2020

یہ ادائیں تمھاری سادگی کی،
مدّتوں ہوش اُڑائے رکھتیں ہیں ۔

خود تو چپ چاپ بیٹھی رہتی ہو ،
آنکھیں فتنہ مچائے رکھتیں ہیں !

آ دیکھ ________تجھ کو دیکھ کے ، کیا کچھ نیا ہوا ؟  آنکھیں دھڑک رہی ہیں ______مرے دل کے ساتھ ساتھ❤️❤️❤️
01/07/2020

آ دیکھ ________تجھ کو دیکھ کے ، کیا کچھ نیا ہوا ؟

آنکھیں دھڑک رہی ہیں ______مرے دل کے ساتھ ساتھ

❤️❤️❤️

12/06/2020

آدھے سے کُچھ زیـــــــادہ ہے... پورے سے کُچھ کـــــــم..!!!

کُچھ زنـــــــدگی, کُچھ غـــــــم. ,کُچھ عشق, کُچھ ہـــــــم

31/05/2020

وہ ترکی کے خواب دیکھنے والی لڑکی
اک چھوٹے سے گاوں میں بیاہ دی گئی

کہانیوں کی دنیا میں اڑنے والی
اک کونے میں چپکے سے سجا دی گئی

وہ جو پیر کامل پڑھ کے جیتی تھی
وہ رواجوں میں دفنا دی گئی

جو گڑیا کے گر جانے پہ رو دیتی تھی
وہ زخم زمانہ پہ ہنسا دی گئی

چلو جیسا بھی ، اب گزارا کر لو
جب شکوہ کیا ، یہی تسلی دلوا دی گئی

چوڑیوں کی کھنک بجانے کئ چاہ میں
اک صدا نفرت سے رُلا دی گئی

سسرال نہیں اچھا ، خودکشی کر لی
لو، اک بیٹی اور گنوا دی گئی🌚

22/05/2020

عمر جلوؤں میں بسر ہو یہ ضروری تو نہیں
ہر شب غم کی سحر ہو یہ ضروری تو نہیں ۔۔

چشم ساقی سے پیو یا لب ساغر سے پیو
بے خودی آٹھوں پہر ہو یہ ضروری تو نہیں ۔۔

Address

Rocking Poetry
Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rocking Poetry posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category