Aamir Saeed

Aamir Saeed Aamir Saaed..

اس ملک میں نوجوانوں کا ہر طرف سے حق مارا جا رہا ہے حکومت نوکریاں اور بابے چھوکریاں چھین رہے ہیں ! سیاستدان اقتدار اور چن...
26/02/2026

اس ملک میں نوجوانوں کا ہر طرف سے حق مارا جا رہا ہے حکومت نوکریاں اور بابے چھوکریاں چھین رہے ہیں ! سیاستدان اقتدار اور چند جرنیلز کاروبار پر قابض ہیںی

بابے خود دیسی خوراکیں دیسی ککُڑ دیسی گھی مکھن اور نوجوانوں کو پیزے ونگر برگر کھلایا جا رہا ہے

یہ حالات دیکھ کر مجھ جیسے کئی نوجوان اس ملک کو چھوڑ کر بیرون ملک بھاگ رہے ہیں۔😶‍🌫️😒

23/02/2026
22/02/2026

یہ معیار آنکھوں کا تھا یا کوئی تعویز کا اثر

ہم سے کوئی دیکھا نہ گیا تمھیں دیکھنے کے بعد ...

💞💞

: اگر آپ کو زندگی مشکل لگتی ہے تو ایک امریکی ماں کی کہانی سنیے، جس کے دو بچے آٹسٹک ہیں۔ میں دو آٹسٹک بچوں کی ماں ہوں۔ ای...
18/02/2026

: اگر آپ کو زندگی مشکل لگتی ہے تو ایک امریکی ماں کی کہانی سنیے، جس کے دو بچے آٹسٹک ہیں۔

میں دو آٹسٹک بچوں کی ماں ہوں۔

ایک اٹھارہ سال کا اور دوسرا سات سال کا ہے۔

بڑے والے کا آٹزم زیادہ ہے۔

وہ باتھ روم بھی خود نہیں جا سکتا۔

وہ بہت ہی کم الفاظ بول سکتا ہے۔

اس کو خطرے کا کوئی احساس نہیں ہوتا۔

وہ بھاگ پڑتا ہے جب ہم چل رہے ہوتے ہیں۔

وہ کئی بار بہت سی گاڑیوں سے ٹکرایا ہے، بس اللہ نے اسکو بچایا ہے۔

وہ بلی اور کتوں سے ڈرتا ہے۔ وہ کسی بھی جانور کو دیکھ کر بھاگ پڑتا ہے۔

وہ ہر چیز کھانے کی کوشش کرتا ہے، کچا کھانا بھی اور ہر چیز۔

اس کا بس میں بھی خیال رکھنا پڑتا ہے اور ہسپتال میں بھی اس کو روک کر رکھنا مشکل ہوتا ہے۔

جب وہ اپ سیٹ ہوتا ہے تو وہ مارتا ہے، تھوکتا ہے، لاتیں چلاتا ہے، دھکے دیتا ہے، مکے مارتا ہے، کاٹتا ہے۔

اسکو چیزیں پھینکنا، دیواروں میں سوراخ کرنا، گھر میں توڑ پھوڑ کرنا پسند ہے۔

اس کو پبلک میں جانا سخت ناپسند ہے۔

ایک دو بار پولیس بلائی گئی تاکہ وہ میری مدد کر سکیں اس کو واپس گھر لانے کے لیے، یا کسی جگہ سے باہر نکالنے کے لیے۔

ہم چرچ جا رہے تھے، ہم بس سے اترے ، اس نے میکڈونالڈز دیکھا، جو بند تھا۔ وہ قریبی ہائے وے کی طرف بھاگا، اور تقریبا گاڑی کے نیچے آتے آتے بچا، اس کھینچ کر واپس لائی، تو وہ ایک کوڑا دان میں چھپ گیا۔

جبکہ اس تمام وقت کے دوران میرا دوسرا بچہ میرے ساتھ بچہ گاڑی میں تھا۔ پولیس کو بلا کر اس کو کوڑا دان سے نکالا گیا۔

میرا چھوٹا بیٹا بھی دانت کاٹتا ہے، اور لوگوں کو مارتا ہے لیکن اسکو لگتا ہے کہ یہ پرلطف حرکت ہے۔

وہ بڑے والے سے زیادہ الفاظ بول سکتا ہے لیکن وہ لوگوں سے بات کرنے سے کتراتا ہے، اس لیے اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ بول نہیں سکتا۔

اس کو بھی باتھ روم خود سے جانے کی ٹریننگ نہیں ہے۔ جب وہ اپ سیٹ ہوتا ہے، وہ بہت زیادہ روتا ہے اور بہت زیادہ چپک جاتا ہے مجھ سے۔

ایک ٹین ایجر کے پیچھے بھاگنا آسان نہیں ہے، جب آپ کا دوسرا بچہ رو رہا ہو، آپکو کھینچ رہا ہو کیونکہ وہ آپ کا فون چاہتا ہے یا اسکو آپ کی گود درکار ہے۔

ساٹھ پاؤنڈز کے بچے کو اٹھا کر بھاگنا دوسرے کو پکڑنے کے لیے ۔ ۔ آپ تصور کر سکتے ہیں۔

میرا کوئی دوست نہیں ہے۔

کوئی سوشل لائف نہیں ہے۔

اس میں ڈپریشن، تنہائی، فرسٹریشن، اور پچھتاوے بھی شامل کر لیں۔

میں گھر سے باہر کام نہیں کر سکتی کیونکہ مجھے ان بچوں کی ڈاکٹر سے اپائنٹمنٹ کے لیے جانا ہوتا ہے انکے رویے کے مسائل کے لیے۔

کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں پاگل ہوں کیونکہ میرا بڑے والا ٹی وی چلاتا ہے، اور میرے چھوٹے والا ابھی تک میرے پاس بیڈ میں سوتا ہے رات کا زیادہ حصہ۔ مجھے کئی نیل پڑ چکے ہیں بڑے والے کی مار سے۔

مجھے ان کی حرکات کی وجہ سے چائلڈ پروٹیکشن سروس والوں سے بھی نمٹنا پڑتا ہے۔

بڑے بیٹے کا ایک کیس تھا، اس نے اپنے ڈائیپر میں پیشاب کر دیا تھا، جب وہ بس میں سوا تھا، اور بس ڈرائیور کو پتہ نہیں تھا کہ وہ پاٹی ٹرینڈ نہیں ہے۔

ایک اور کیس بھی مجھ پر ہوا، جس میں کسی نے مجھ پر الزام لگایا کہ میرے بچے میڈیکل ڈاکٹر کے پاس نہیں جا رہے ٹریٹمنٹ کے لیے۔

مجھے اپنے بچوں کی تمام دوائیاں دکھانا پڑیں، اس کیس ورکر کو جو تفتیش کر رہا تھا۔

میرا سب سے فیورٹ کیس وہ تھا جب میرے بڑے بیٹے نے دانتوں سے اپنے ہونٹ کاٹ لیے (جیسے بچے چھیلتے ہیں اپنے خشک ہونٹوں کو کہ خون رسنے لگتا ہے) تو کسی نے مجھ پر کیس کروا دیا کہ میں نے اپنے بیٹے کے ہونٹ ایسے کاٹے ہیں کہ لگے کہ بچے نے خود چھیلے ہیں۔

میں نے اس کے ہونٹوں پر ویسلین لگائی ہوئی تھی کیونکہ اس نے اپنے ہونٹ چھیل لیے تھے۔ ہونٹوں کی خشکی کے علاوہ اس کو ایگزیما بھی ہو گیا جو گردن اور بازوؤں تک پھیل گیا۔

میں اپنے بچوں کو انکی اس حالت کی وجہ سے زیادہ جگہ نہیں لے جا سکتی۔

ہم موویز پر نہیں جاتے، نہ چڑیا گھر، نہ پارکس۔ ہر چیز جو میں کرتی ہوں یا خریدتی ہوں، اس کا خیال رکھ کر کرتی ہوں کہ دونوں بچے اس کو کیسا ردعمل دیں گے؟

اگر میں یہ خرید لوں تو کیا یہ گھر میں رہ پائیگا؟ کیا بچے اس کو توڑ دیں گے؟

اگر میں وہاں جاؤں تو کیا راستے میں اردگرد کچھ ایسا تو نہیں جو بچوں کی توجہ بھٹکا دے، اور وہ بھاگ پڑیں؟

کتنے لوگ آ رہے ہیں اس پارٹی میں؟ ہم چرچ جا سکتے ہیں، یا پھر کسی ایسی جگہ جہاں اسپیشل بچوں کے لیے کچھ ایونٹ ہو اس علاقے میں۔

میری آنکھوں سے مسلسل آنسو گرتے ہیں، یا میں وائن یا ووڈکا کا سہارا لیتی ہوں۔

میں بمشکل سو پاتی ہوں۔ میرا بڑا بیٹا مشکل سے پوری رات سوتا ہے۔ چھوٹے والا جب میرے ساتھ بیڈ میں ہوتا ہے تو ساری رات مجھے کمر میں لاتیں مارتا ہے، اور میری کمر، گردن، اور ٹانگوں پر گھومتا رہتا ہے۔

اس کو کبھی کبھی دورے بھی پڑتے ہیں اور کچھ اور دل کی تکلیف بھی ہیں۔

بہت سی راتیں، میں اس لیے بھی سو نہیں سکتی کہ مجھے یقین کرنا ہوتا ہے کہ وہ ابھی زندہ ہے اور سانس لے رہا ہے۔

میرا چرچ میری بناہ گاہ ہے کیونکہ ان کے پاس اسپیشل بچوںے کے لیے بہت اچھا پروگرام ہے۔

اور اس کے علاوہ انکے پاس سنڈے اسکول ہے، بائیبل اسٹیڈیز اور بدھ کی عبادت کی سروس ہے والدین کے لیے۔


🤣🤣🤣😂😂😂
15/02/2026

🤣🤣🤣😂😂😂

Kasur Flood Relief Camp.Please Donate for needy people. Come to inbox
11/09/2025

Kasur Flood Relief Camp.
Please Donate for needy people. Come to inbox

29/08/2025

سب ڈوبے ہوئے ہیں! کچھ سیلاب میں، کچھ انا میں، کچھ تکبر میں، کچھ اپنی ذات میں اور کچھ بے حسی میں!

27/08/2025

پاکستان میں زیادہ تر لوگ جب کسی عہدے پر فائز ہوتے ہیں تو سب سے پہلے انسانیت کے عہدے سے استعفیٰ دیتے

25/08/2025

گرگٹ نے مفت کی بدنامی بٹوری ہوئی ہے۔
جبکہ انسان سے جلدی کوئی بھی رنگ نہیں بدلتا۔

24/08/2025

بونیر سیلاب متاثرین کے مالی امداد کے لیے انباکس میں رابطہ کریں پیج ممبر ٹیم بزات خود اپنے ہاتھوں سے آپ کی بھیجی ہوئی رقم مستحق کو پہنچائیگا اور پیج پر ویڈیو بھی اپلوڈ کرینگے

Address

Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aamir Saeed posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share