31/05/2025
السلامُ علیکم
صبح بخیر زندگی
یااللہ یارحمن یارحیم یا رب العالمین ہم آج ایک بار پھر تیرے دربار میں اپنی جھولی پھیلائے چلے آئیں ہیں۔ ہمارا کوئی عمل اس قابل نہیں کہ ہم تیرے دربار میں کچھ سوال کرسکیں مگر پھر بھی تیری رحمت کے بھروسے اللہ ہم بے عملے, بے علمے, گنہگار اور خطاکار مگر تیرے بندے تجھ سے سوال کرتے ہیں, تجھ سے اپنی مرادیں مانگتے ہیں, اپنے کار زندگی میں تیری رہنمائی کے خواہاں ہیں کہ جائیں تو جائیں کہاں اور کس در کو جائیں کہ تمام آسمانوں, زمینوں اور جہانوں میں کسی کی حکمرانی ہے تو تیرے سوا کون۔ ائے میرے رب اگر تو ہی ہم گنہگاروں کو ہنکار دے گا تو کون ہے, کون ہے تمام عالموں میں جو ہم کو پناہ دے سکے, کون ہے جو ہماری داد رسی کرسکے۔ میرے مولیٰ ہم صرف تیری رحمت کے بھروسہ اپنی گندی جھولی روز روز پھیلا کر تیرے آگے منہ اُٹھائے بے شرموں کی طرح چلے آتے ہیں کہ تو فرماتا ہے تیری رحمت تیرے غضب پر سبقت لے گئی۔ تو اے اللہ ہمیں بھی اپنی رحمت کے سائے میں رکھ اور غضب سے محفوظ فرما۔ ہم برے ہیں, گندے ہیں, گنہگار ہیں, خطاکار ہیں اور اپنی تمام کمیوں پر نادم اور شرمسار ہیں۔ اک تیری رحمت کا سہارا ہے یا رب ورنہ ہم جیسے بندے تو بالکل بے کار ہیں۔ ہمیں اپنی رحمت سے مایوس نہ کرنا ہماری التجائیں اور دعائیں قبول کرنا, ہماری خطاؤں کو نظرانداز کہنا درگزر کرنا کہ تو رحمٰن ہے میرے مولیٰ اور تیری شان کے خلاف کے کہ تو اپنے در سے کسی کو بھی خالی ہاتھ لوٹائے ۔
ای کریمی کہ اَز خزانہ غیب گبر و ترسا وظیفہ خور داری دوستاں را کجا کنی محروم تو کہ با دشمناں نظر داری
آمین یا رب العالمین یا رحمٰن یا رحیم
Mishal outfit