27/03/2026
"تعلقات بوجھ نہیں ہوتی"
سرمئی شام میں برگد کی چھاؤں تلے بیٹھے، تم نے گزرے دنوں کی رنگینیوں کو یاد کیا—وہ لمحے جو اب مدھم ہو چکے تھے۔ سوچ کی گہرائی میں ڈوب کر تم نے اپنی ادھوری خواہشوں اور بے چین سوالوں کو ٹٹولا۔ دنیا کی چمک دمک چھوڑ کر تم نے تنہائی اور بن باس کا راستہ اختیار کیا، مگر ہر کھوج آخرکار نراشائی میں بدلتی گئی۔
زندگی کو ڈگر پر دھکیلتے ہوئے سارے سوالوں کے جواب نہ ملنے پر
تم شہر کو واپس پلٹے،
جہاں اب تمہیں کوئی نہیں پہچانتا۔
"بلآخر تم نے جان ہی لیا کہ چاہے یا ان چاہے تعلقات کبھی بھی بوجھ نہیں ہوتے"