Lahore Kitab Nagar

Lahore Kitab Nagar publisher & online book store

*مروان بن حکم اموی*منتخب مباحث جرح وتعدیلرعایتی قیمت: 900 روپےفری ہوم ڈیلیوریتالیف ۔ *مفتی اعجاز بشیر*پہلی صدی ھجری کی س...
26/12/2021

*مروان بن حکم اموی*
منتخب مباحث جرح وتعدیل
رعایتی قیمت: 900 روپے
فری ہوم ڈیلیوری
تالیف ۔ *مفتی اعجاز بشیر*

پہلی صدی ھجری کی سیاسی اور مذھبی تاریخ کے پیچ وخم میں بنو امیہ کے گورنر اور حکمران *مروان بن حکم اموی* کا کردار صدیوں سے نقطہ بحث اور محدثین و مؤرخین کی تنقیدات کا موضوع رھا ھے ۔ چنانچہ اس پر افراط و تفریط سے مملو مواد کی فراوانی ھے ۔
لہذا زیر نظر کتاب میں اس مروان کی بنیادی واساسی بحث یعنی صحابیت اور محدثین کے یہاں بیان کردہ توثیق کی جہت کو پیش نظر رکھتے ھوئے خالص علمی اور سنجیدہ مطالعہ سے تحقیق کی سعی کی گئی ھے ۔ جس کے لیے بطور خاص متقدمین ائمہ حدیث اور علمائے جرح وتعدیل کے اصول وضوابط کو ملحوظ رکھا گیا ھے پس اس طویل تحقیق کے نتیجے میں مروان کی صحابیت اور توثیق کے دعوے محض ایک جذباتی تقریر ثابت ھوتے ھیں۔
اس کتاب کی خوبی یہ ھے:
1۔ اس میں زیادہ تر پہلی تین صدیوں کے علمی سرمایہ کو پیش نظر رکھا گیا ھے۔
2۔ عمومی مؤرخین اور اردو تالیفات کے غیر مدلل بیانات کو زیر بحث نہیں لایا گیا ۔
3۔ مروان بن حکم کے ذاتی کردار اور دیگر سیاسی و اخلاقی امور سے تعرض نہیں کیا گیا بلکہ صرف صحابیت اور توثیق کے حوالے سے سیر حاصل بحث کی گئی ھے ۔
4۔ مروان کی حمایت میں لکھے گئے چنیدہ مواد کو تحقیقی زاویوں سے پرکھتے ھوئے اس کی علمی حیثیت واضح کی گئی ھے۔
5۔ نقد وتجزیہ کے لیے دیانت داری کے ساتھ طرفین کی اصل عبارات نقل کرنے کے بعد محاکمہ کیا گیا ھے تاکہ قارئین کے سامنے دونوں پہلو موجود رھیں اور وہ بذات خود کسی نتیجے تک رسائی حاصل کرسکے۔
6۔ مروان کی حمایت میں لکھنے والے بعض اھم معاصر علماء کے چنیدہ دلائل کی علمی کمزوریوں کو اجاگر کیا گیا ھے۔
7۔ کتاب کو مناظرانہ اور سطحی اسلوب سے بالاتر ھو کر تحریر کیا گیا اسی لیے مخالفین کو بھی حتی الوسع احترام سے خطاب کیا گیا ھے کیونکہ مصنف کا مقصود صرف مخالفین کے دلائل کا علمی جائزہ پیش کرنا تھا نہ کہ شخصیات کی ذاتی حیثیت پر مناظرانہ الجھاؤ پیدا کرنا ۔ اسی لیے کتاب کو تجزیاتی لحاظ سے مزین کرنے کی کوشش کی گئی ھے۔

الغرض حدیث وتاریخ کے علمی قارئین اور تلاش حق کے متلاشی کے لیے اس کتاب میں کافی ذخیرہ مہیا کردیا گیا ھے جس سے صدیوں کی دبیز تہوں میں چھپے حقائق عیاں ھوسکیں گے اور اھل علم کے لیے نقطہ اعتدال اور فکری راھیں بھی درست طور پر استوار ھوسکیں گی۔

کتاب: خلافت و ملوکیت اور حضرت عمر بن عبدالعزیزموضوع کتاب: انعقاد خلافت و امارت کے اسلامی خدوخال، خلافت سے ملوکیت کے سفر ...
24/12/2021

کتاب: خلافت و ملوکیت اور حضرت عمر بن عبدالعزیز
موضوع کتاب: انعقاد خلافت و امارت کے اسلامی خدوخال، خلافت سے ملوکیت کے سفر کے احوال و آثار
مصنف: محمد آیت اللہ قادری(انڈیا)
قیمت:900 روپے
فری ہوم ڈلیوری ، کیش آن ڈلیوی

کتابیں تو ہمیشہ شائع ہوتی ہیں مگر ایک انگریز مفکر کے بقول بعض کتابیں صرف دیکھنے کے لئے ہوتی ہیں بعض چکھنے کے لئے ہوتی ہیں اور بعض پورے طور پر ہضم کرنے اور اپنے فکر کی غذا بنانے کے لئے اور بار بار غور کرنے کے لیے ہوتی ہیں، پیش نظر کتاب بھی ایسی ہی ایک اہم کتاب ہے جسے فکر کی غذا بنانے کی ضرورت ہے ،یہ وہ کتاب ہے جسے ہر تعلیم یافتہ کو پڑھنا چاہیے،کیونکہ کتاب کا موضوع بہت اہم ہے اور ہمیشہ سے اہم رہا ہے یعنی اسلام کا نظام سیاست و حکومت کیا ہے اور اس کی نمائندہ شخصیت کونسی ہے۔۔۔
اس کتاب کو مصنف نے دو حصوں میں تقسیم کیا ہے پہلے حصہ میں امارت و خلافت، خلفاٗ اثناٗ عشرکی تحقیق اور مسئلہ خلافت، خلافت سے ملوکیت کا سفر، زمانہ ملوکیت میں امور سلطنت کی تبدیلیاں وغیرہ ان تمام موضوعات پر بحث کی گتی ہے
دوسرا حصہ: حضرت عمر بن عبدالعزیز کا ابتدائی دور،تجدیدی کارنامے اور اصطلاحات ،علمی و دعوتی کارناموں کا ذکر ہے

24/12/2021
قیمت : 700 روپے ۔
04/06/2021

قیمت : 700 روپے ۔

کتاب کا نام : مسئلئہ فلسطین ۔ مصنف ۔ ایڈورڈ سعید ۔ مترجم ۔ شاہد حمید۔ قیمت ۔ 1200 روپے ۔
04/06/2021

کتاب کا نام : مسئلئہ فلسطین ۔
مصنف ۔ ایڈورڈ سعید ۔
مترجم ۔ شاہد حمید۔
قیمت ۔ 1200 روپے ۔

لاہور کتاب نگر کی جانب سے تمام دوستوں کو رمضان مبارک ۔
13/04/2021

لاہور کتاب نگر کی جانب سے تمام دوستوں کو رمضان مبارک ۔

عالمی نثری ادب | ایک اِنتخابمدیر: اشعر نجمی Esbaat Quarterlyمکمل سیٹ | 3 جلدیں2112 صفحات | قیمت 3600 روپےفری ہوم ڈیلیوری...
11/04/2021

عالمی نثری ادب | ایک اِنتخاب
مدیر: اشعر نجمی Esbaat Quarterly
مکمل سیٹ | 3 جلدیں
2112 صفحات | قیمت 3600 روپے

فری ہوم ڈیلیوری اور کیش آن ڈیلیوری کی سہولت کے ساتھ-

✳ اربعین: نماز پنجگانہ کے بعد اذکاراس ’’اَربعین‘‘ میں حضور نبی اکرم ﷺ کے معمولاتِ مبارکہ میں سے نمازِ پنجگانہ کے بعد پڑھ...
07/04/2021

✳ اربعین: نماز پنجگانہ کے بعد اذکار

اس ’’اَربعین‘‘ میں حضور نبی اکرم ﷺ کے معمولاتِ مبارکہ میں سے نمازِ پنجگانہ کے بعد پڑھے جانے والے اَذکار پر مستند ذخیرۂ حدیث سے چالیس مختصر اَحادیث مبارکہ جمع کی گئی ہیں تاکہ مدارسِ اِسلامیہ کے طلبہ کے ساتھ ساتھ عام لوگ خود بھی انہیں بآسانی یاد کر سکیں اور اپنی اولاد کو بھی یہ مختصر اَحادیثِ مبارکہ حفظ کروا سکیں۔

مصنف : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
زبان : اردو
صفحات : 64
قیمت : 100 روپے

کتاب کا نام : بدعت کا صحیح تصور۔تعداد صفحات : 519 ۔ ہدیہ کتاب : 399 روپے۔
06/04/2021

کتاب کا نام : بدعت کا صحیح تصور۔
تعداد صفحات : 519 ۔
ہدیہ کتاب : 399 روپے۔

Address

Darbar Market Ganj Baksh Town Lahore
Lahore
54000

Telephone

+923100407387

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lahore Kitab Nagar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Lahore Kitab Nagar:

Share

Category