RB Banbhan

RB Banbhan daily markets rates updates

شاہد آفریدی کا پاکستان کے ورلڈکپ میں بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر ردعمل آگیا
02/02/2026

شاہد آفریدی کا پاکستان کے ورلڈکپ میں بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر ردعمل آگیا

ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت سے میچ کا بائیکاٹ، بھارتی میڈیا نے پاکستان پر ٹورنامنٹ میں پابندی لگنے کا پروپیگنڈا شروع کردیاپاکستا...
02/02/2026

ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت سے میچ کا بائیکاٹ، بھارتی میڈیا نے پاکستان پر ٹورنامنٹ میں پابندی لگنے کا پروپیگنڈا شروع کردیا
پاکستان کو بھارت کے خلاف نہ کھیلنے کی وجہ سے پابندیوں اور نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے: بھارتی میڈیا کا دعویٰ۔ فوٹو فائل
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے معاملے پر بھارتی میڈیا نے پاکستان پر پابندیوں کا پروپیگنڈا شروع کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ساتھ نہ کھیلنے کے فیصلے کے بعد آج آئی سی سی کی ورچوئل بورڈ میٹنگ ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو باضابطہ فیصلے سے آگاہ نہیں کیا، آئی سی سی اجلاس میں پاکستان کو ٹورنامنٹ کھیلنے کی اجازت دیے جانے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کو بھارت کے خلاف نہ کھیلنے کی وجہ سے پابندیوں اور نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، پاکستانی ٹیم کو اگلے ٹورنامنٹ کے لیے ممکنہ طور پر پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹی20 ورلڈکپ میچ کا بائیکاٹ، آئی سی سی کا قانون کیا کہتا ہے؟

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو مالی طور پر بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور آئی سی سی کے ٹاپ ممبر پاکستان کے ساتھ باہمی سیریز کھیلنے سے انکار کرسکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں موجودہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت پر پابندی بھی لگائی جا سکتی ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے براڈ کاسٹر کے نقصان کے ازالے کا بھی کہا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت پاکستان نے قومی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھیلنے کی اجازت دی تاہم حکومت پاکستان نے 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 6 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

31/01/2026
What a delightful location
19/01/2026

What a delightful location

28/12/2025


25/12/2025

Dinner with friends

24/12/2025

Address

Khairpur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RB Banbhan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share