Novels And Book Store

Novels And Book Store no love is more precious than parents love

24/05/2026
24/05/2026

اللہ تک پہنچنے کا سفر قدموں سے نہیں، دل کی سچائی سے طے ہوتا ہے۔
بیت اللہ کے طواف سے پہلے اگر دل کا طواف نہ ہو،
اگر دل کے بت نہ ٹوٹیں،
اگر نیت کی زمین صاف نہ ہو،
تو انسان لاکھ حج کر لے، اندر کا کعبہ ویران ہی رہتا ہے۔
اصل عبادت وہ نہیں جو صرف جسم کرے،
بلکہ وہ ہے جو روح اور نیت سے اٹھے۔
یہی وجہ ہے کہ کوئی سجدے میں گھنٹوں سر رکھتا ہے مگر دل غیراللہ میں الجھا ہوتا ہے،
اور کوئی ایک لمحے کی دعا میں وہ قرب پا لیتا ہے
جو ہزار سجدوں میں بھی نہ ملا ہو۔
Copied

22/05/2026

محمدﷺ سے محبت کی ادا کچھ اور ہوتی ہے
یہ ایسا عشق ہے جس کی عطا کچھ اور ہوتی ہے

وہ دشمن کے لیے بھی مانگتے ہیں خیر کا موسم
محمدﷺ کے غلاموں کی دعا کچھ اور ہوتی ہے❣️

17/05/2026

صیاد نے لیا ہے مرا امتحاں عجیب
پر کاٹ کر ہوا میں اچھالا گیا ہوں میں

مجھ کو یقین ہے لوٹ کے جانا ہے گھر مجھے
جنت سے عارضی سا نکالا گیا ہوں میں

افتخار شامی

14/05/2026

یہ وہی دنیا ہے جس نے یوسف علیہ السلام کو کنویں میں پھینکا، پھر حقیر قیمت پر بیچ ڈالا، جس کا گناہ صرف یہ تھا کہ وہ حسین تھا، سچا تھا، محبوب تھا،
یہ وہی دنیا ہے جس نے ابراہیم علیہ السلام کو آگ میں پھینک دیا، صرف اس لئے کہ انہوں نے کہا:
"میرا رب اللہ ہے"، آگ بھی ٹھنڈی ہو گئی، مگر لوگوں کے دل نہ پگلے،
یہ وہی دنیا ہے جس نے موسیٰ علیہ السلام کو مصر سے نکال دیا، دربدر کر دیا،اور فرعون کے لشکر کو ان کے پیچھے لگا دیا، ان کا قصور صرف یہ تھا کہ وہ ظلم کے خلاف کھڑے ہو گئے،
یہ وہی دنیا ہے جس نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو طائف میں پتھر مارے، یہاں تک کہ جوتے مبارک خون سے بھر گئے، انہوں نے معافی مانگی، بدعا نہ دی، اور یہی دنیا تھی جس نے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر جادو گر، مجنون، جھوٹے الزام لگائے،
دنیا سچے لوگوں کو کبھی کندھوں پر نہیں اٹھاتی،
وہ انہیں ٹھوکریں مارتی ہے،کیونکہ سچ ان کی جھوٹی عمارت کو ہلا دیتا ہے، دنیا مخلص لوگوں کو سر پر نہیں بٹھاتی، وہ انہیں تنہا کر دیتی ہے، کیونکہ مخلص لوگ اس کے حساب کتاب بگاڑ دیتے ہیں،
اگر تم نے یوسف علیہ السلام کا راستہ چنا ہے، تو کنویں کے لیے تیار رہو، اگر تم نے موسیٰ علیہ السلام کا راستہ چنا ہے، تو دربدر ہونےکے لیے تیار رہو،
اگر تم محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا راستہ چنا ہے، تو طائف کے پتھروں کے لیے تیار رہو،
جو دنیا نے انبیاء کے ساتھ کیا، وہ تمہارے ساتھ کیا نہیں کرے گی؟ تم کون ہو جو اس سے وفا کی امید رکھو؟
امید اس سے باندھو جس نے یوسف علیہ السلام کو کنویں سے نکال کر تخت پر بیٹھایا،
امید اس سے باندھو جس نے ابراہیم علیہ السلام کے لیے آگ کو گلزار بنا دیا،
امید اس سے باندھو جس نے موسیٰ علیہ السلام کے لیے سمندر چیر دیا،
امید اس سے باندھو جس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو طائف کے بعد فتح مکہ عطا کی،
یہ دنیا تمہیں گرائے گی، وہ اٹھائے گا، دنیا تمہیں اکیلا کرے گی، وہ ساتھ دے گا، دنیا تمہیں بھولے گی،
وہ یاد رکھے گا،
دنیا کا کام ہے آزمانا، تمہارا کام ہے ثابت قدم رہنا،
دنیا کا کام ہے پتھر مارنا، تمہارا کام ہے مسکرا کر دعا دینا:
"اے اللہ ان کو ہدایت دے، یہ جانتے نہیں"،
@

Address

Online Store
Karachi
7763

Telephone

+92 333 1270458

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Novels And Book Store posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category