06/07/2026
بلوچستان کے غیور قبائل، اب خاموشی کا وقت ختم!
غیرت مند قبائل، اب اٹھو! اپنی زمین کا دفاع اب ہم خود کریں گے۔
ہنہ اوڑک میں ہمارے نہتے بھائیوں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔ یہ صرف ایک حملہ نہیں، ہماری غیرت پر ضرب ہے، اور اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنی حفاظت کا انتظام خود کریں۔
اب ہمیں پہاڑوں کا رخ کرنا ہوگا۔
اگر ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے ہمارے گھروں کے سکون کو برباد کریں گے، تو اب ان کا سامنا ہم خود کریں گے۔ یہ فیصلہ کسی سیاست دان کا نہیں، یہ فیصلہ اب اس دھرتی کے بیٹوں کا ہے جن کے گھروں کے چراغ ان دہشت گردوں نے بجھائے ہیں۔
اگر ہر گھر سے صرف ایک نوجوان بھی اٹھ کھڑا ہوا، تو ہماری تعداد لاکھوں میں ہوگی۔ یہ تعداد کسی بھی دہشت گردی کی کمر توڑنے کے لیے کافی ہے۔
چاہے گھر کے زیورات بیچنے پڑیں یا مال و اسباب، ہم اسلحہ اور وسائل کا بندوبست خود کریں گے۔ اپنی زمین کا دفاع کسی اور کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔
تمام اضلاع کے لیے پیغام: ہنہ اوڑک صرف ایک جگہ نہیں، یہ پوری قوم کے لیے امتحان ہے۔ بلوچستان کے تمام اضلاع میں بسنے والے غیور قبائل اب اپنی غیرت کا ثبوت دیں۔ جو لوگ عزت کی زندگی جینا چاہتے ہیں، وہ اب اپنے گھروں کی دہلیز سے باہر نکلیں۔
اب نہ کوئی سیاسی بحث ہوگی، نہ کوئی طویل انتظار۔ جب تک ان دہشت گردوں کا صفایا نہیں ہو جاتا، ہم اپنے پہاڑوں، اپنے راستوں اور اپنی زمین کا پہرہ خود دیں گے۔ یہ جنگ ہماری بقا کی جنگ ہے، اور اب اس میں پسپائی کا کوئی راستہ نہیں۔
Quetta Cantt