Hamdard Kitabistan

Hamdard Kitabistan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hamdard Kitabistan, Book shop, Bahria Town Tower, Karachi.

شہید حکیم محمد سعیدنشانِ امتیاز، پاکستان (بعد از شہادت، 2002ء) ، ستارۂ امتیاز، پاکستان (1966ء)ایک عظیم انسان، ممتاز دانش...
17/10/2024

شہید حکیم محمد سعید
نشانِ امتیاز، پاکستان (بعد از شہادت، 2002ء) ، ستارۂ امتیاز، پاکستان (1966ء)
ایک عظیم انسان، ممتاز دانش ور، ماہر طبیب، ماہرِ تعلیم، علِمِ جدید کے عَلم بردار، دردمند مصلح، انسانیت کے ناقابلِ فراموش خیرخواہ اور محسن۔ (9 جنوری 1920ء - 17 اکتوبر 1998ء)
قیامِ پاکستان کے بعد نہایت محدود سرمائے اورمعمولی اثاثے کی مدد سے انہوں نے 1948ء میں ہمدرد پاکستان کی بنیاد ڈالی۔ پھر چند ہی برسوں میں ہمدرد کی دوائیں مقبول اور گھر گھر عام ہو گئیں ۔طبِ مشرق کے شعبہ میں ہمدرد کا نام بین الاقوامی شہرت کا حامل بن گیا۔ ان کے جذبہ اور لگن ، ایک عظیم مقصد کی تکمیل کی خواہش اور اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے لیے ان کی بصیرت ،خصوصاً طبِ مشرق اور تعلیم کے میدان میں درخشاں خدمات کا باعث بنی۔
شہید حکیم محمد سعید کو انقرہ (ترکی) کی ایک جامعہ نے 1952ء میں فارمیسی میں ڈاکٹریٹ کی سند پیش کی۔ ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر،ہمدرد لیبارٹریز کے چئیرمین، واقف متولی، مدینۃ الحکمہ کے بانی، ہمدرد یونی ورسٹی کے چانسلر، ہمدرد پبلک اسکول کے صدر، ہمدرد بنگلہ دیش کے واقف متولی، مطب ہائے ہمدرد میں طبیبِ اعلا اور متعدد وقیع سوسائٹیوں اور اداروں کے سربراہ کے طور پر انہوں نے وسیع تر خدمات انجام دیں۔ اردو اور انگریزی میں طب، فلسفہ، صحت، سائنس، قدرتی ادویہ، سماجی مسائل اور سفر و سیاحت کے موضوعات پر 189 سے زائد کتابیں تحریر اور ادارت کیں۔ ان کے علاوہ پانچ سو سے زائد مضامین سائنس، ادویہ سازی، تاریخ اور اسلام کے موضوعات پر تحریر کیے۔ انہوں نے پاکستان میں سائنس کے فروغ کے لیے، یونیسکو اور ڈبلیو ایچ او سمیت کئی بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے متعدد بین الاقوامی کانفرنسوں کا انعقاد کیا۔ انہوں نے 1991ء میں ہمدرد یونیورسٹی قائم کی جو جدید تعلیم کا ایک باوقار ادارہ ہے۔ ایک جید اور حاذق طبیب کی حیثیت سے انہوں نے پچاس برسوں کے دوران میں ، پاکستان، یورپ، افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ میں لاکھوں مریضوں کا کام یاب علاج کیا۔ بحیثیت گورنر صوبہ سندھ انہوں نے 19 جولائی 1993ء تا 23 جنوری 1994 ء کےمختصر سے عرصہ میں نمایاں خدمات انجام دیں ۔
ان کی بصیرت اور جدو جہد کا مرکزی نکتہ، پاکستان کی خوش حالی اور اس کے مستقبل کا تحفظ تھا۔ ایک رفاہی ادارے کا قیام، حب الوطنی کی سرپرستی، خدمتِ انسانیت اور قومی تعمیرِ نو ان کے مقاصد میں شامل تھے۔ انہوں نے ترقی کے لیے تعلیم کو محور بنانے پر زور دیا اور اس غرض سے ہمدرد کو ایک ممتاز تحقیقی مرکز کی شکل دی جہاں جڑی بوٹیوں اور طبِ مشرق میں جدید تحقیق پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
افسوس ناک طور پر 17 اکتوبر 1998ء کی صبح حکیم محمد سعید کی زندگی کا رخشندہ چراغ گل کر دیا گیا۔ وہ آرام باغ کراچی میں واقع اپنے مطب تشریف لے جارہے تھے کہ سفاک قاتلوں نے گولیاں برسا کر انہیں شہید کردیا ۔ وہ اپنے پیچھے ایک عظیم میراث چھوڑ گئے جو اَن گنت انسانوں کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دلاتی ہے۔

🚀 Get Ready to Kickstart Your Dream Career! 🚀🌟 Unlock your potential with Hamdard Foundation Pakistan’s Skill Developmen...
17/10/2024

🚀 Get Ready to Kickstart Your Dream Career! 🚀
🌟 Unlock your potential with Hamdard Foundation Pakistan’s Skill Development Program! 🌟

Whether you want to master Berlitz English, level up with MS Office, or ace Soft-Skills Training, we’ve got you covered! 💼✨

✅ 90% Funding Available – Education that won’t break the bank!
✅ Guaranteed Job Placement – We don’t just train; we help you land your dream job!
✅ Merit-Based Program – Your hard work pays off!
✅ Equal Opportunity – A program for ALL, designed to build futures!

🧑‍🎓 Eligibility Criteria:

Age 18 & above
Minimum education: Intermediate
A positive attitude is your only other requirement! 😊
🔸 Limited seats – Don’t miss out on this life-changing opportunity! 🔸
Hamdard Foundation Pakistan is committed to empowering the youth for a brighter tomorrow! 🌍✨

👉 Apply Now at: https://berlitz.com.pk/
👉 https://www.hamdardfoundation.org/
☎ Call: Berlitz: 111 237 548 or HFP: 021-3824 6800 (Ext: 1605)

Hashtags:

14/03/2023
18/10/2022
17/08/2022

🎉🎉New year deal 🎉🎉
📚📚Just RS 150 with free delivery
Order now 02182889938☎️☎️

ہمدرد صحت جون 2022 کا تازہ شمارا حاصل کرنے کے لئے رابطہ کیجئے۔فون نمبر 03182889938
02/06/2022

ہمدرد صحت جون 2022 کا تازہ شمارا حاصل کرنے کے لئے رابطہ کیجئے۔
فون نمبر 03182889938

Address

Bahria Town Tower
Karachi
75400

Telephone

+923182889938

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hamdard Kitabistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category