Calligraphy

Calligraphy Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Calligraphy, Shopping & retail, عائیشہ باونی برزٹہ لائن کراچی, Karachi.

09/09/2025
06/08/2025

*میری دعا ہے مجلسِ تحفظِ ختمِ نبوت قیامت تک رہے۔*
*امیر شریعت حضرت سید عطاء اللّٰه شاہ بخاریؒ*

*خطاب: خالصہ کالج فیصل آباد ۱۵؍جون ۱۹۵۵* ء

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
خالصہ کالج فیصل آباد کے گراؤنڈ میں ۱۹۵۵ء کو مجلس تحفظ ختم نبوت فیصل آباد کے زیر اہتمام چار روزہ تبلیغی کانفرنس منعقد ہوئی۔ جو کہ۱۲،۱۳،۱۴،۱۵جون ۱۹۵۵ءچار روز تک دن کے اوقات میں منعقد ہوتی رہی۔ جس کے لیے پنجاب کے ہر ضلع سے شرکت کرنےوالوں کے لیے خصوصی بسوں کاانتظام کیا گیا۔ آخری اجلاس ۱۵ جون بعد نماز عشاء ہوا۔ جس کے مہمانِ خصوصی امیرِ اول وبانی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان حضرت امیر شریعت سید عطاء اللّٰه شاہ بخاریؒ تھے۔ آپ نے اس اجلاس کی آخری نشست سے خطاب کرتے ہوئے ان حضرات کو واضح پیغام دیا، جن حضرات نے تحریک ختم نبوت ۱۹۵۳ء کے اجلاسوں میں شرکت کی لیکن بعد میں اسی تحریک کے خلاف بیان بازی شروع کی ۔ تو آپ نے فرمایا:
*’’ (فلاں )صاحب حلفاًبتائیں کہ وہ تحریک ختم نبوت میں شامل نہیں تھے؟ تحریک ختم نبوت ہنگامی تحریک نہیں بلکہ دوامی حیثیت رکھتی ہے۔‘‘*
اس وقت کے قادیانی وزیر خارجہ ظفر اللہ خان کی قادیانیت کو طشت از بام کرتے ہوئے فرمایا:
*’’ظفر اللہ خاں (قادیانی)نے قائد اعظمؒ کا جنازہ یہ سمجھ کر نہیں پڑھا تھا کہ وہ انہیں کافر سمجھتا تھا۔ ‘‘*
عقیدہ ختم نبوت کے متعلق آپؒ نے فرمایا:
*’’تحریک ختم نبوت ہمارا عقیدہ ہے کوئی سیاسی مقصد نہیں ہے۔‘‘*
لائل پور کی اس چار روزہ تبلیغی کانفرنس میں اخباری رپورٹ کے مطابق تین لاکھ سے زائد افراد شامل ہوئے۔
اسی عظیم الشان کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے حضرت امیر شریعتؒ نے فرمایا کہ :
*’’ملکی معاملات میں ہمارا کوئی لین دین نہیں۔‘‘*
مزید اپنی غیر سیاسی جماعت کے لیے دعا کرتے ہوئے فرمایا:
*’’میری دعا ہے کہ مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان قیامت تک رہے۔‘‘*
آپ حضرات بھی حضرت امیر شریعتؒ کی متابعت میں دعا فرمائیں کہ مجلس تحفظ ختم نبوت تاقیامت رہے۔ اور عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور اصلاحِ عقائد کا کام کرتی رہے۔ آمین!

26/05/2025

*السعید اسلامک ایجوکیشن سسٹم*
السعید اسلامک ایجوکیشن سسٹم میں ماہ مئی کے ٹیسٹ شروع ہوچکے ہیں۔
آج بروز پیر 26/05/2025 تمام طلباء و طالبات انگلش کا ٹیسٹ دے رہے ہیں۔
چھوٹے طلباء و طالبات سے سنا گیا۔
جبکہ بڑے طلباء و طالبات سے لکھنے کا ٹیسٹ ہوا۔

والسلام۔
*السعید اسلامک ایجوکیشن سسٹم*
بمقام *جامع مسجد السعید*
نزد میاں جان فارم ہاؤس ، نادرن بائی پاس ٹول پلازہ کراچی۔

Address

عائیشہ باونی برزٹہ لائن کراچی
Karachi
7100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Calligraphy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share