20/04/2026
گمشدگی کی اطلاع (انتہائی اہم)
راولپنڈی
للیانی راجگان کے رہائشی خاندان کے دو کمسن بچے (ایک بچی اور ایک بچہ) آج صبح اپنے گھر سے گوجرخان اسکول جانے کے لیے نکلے۔ ذرائع کے مطابق دونوں بچے روزانہ کی طرح گرین بس میں سوار ہوئے، تاہم افسوسناک طور پر وہ تاحال گھر واپس نہیں پہنچ سکے۔
اہلِ خانہ کی جانب سے جب اسکول انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ آج بچوں کی اسکول میں حاضری سرے سے لگی ہی نہیں، جس سے یہ خدشہ پیدا ہوتا ہے کہ بچے راستے میں کہیں لاپتہ ہو گئے ہیں اور اسکول تک پہنچ ہی نہیں سکے۔
اس واقعے کے بعد گھر والوں میں شدید تشویش اور بے چینی پائی جا رہی ہے، اور وہ ہر ممکن جگہ پر تلاش کر رہے ہیں
فون 03417006521