NAAJ News

NAAJ News Emaan Store Online Shopping

22/08/2021
01/08/2021

اس وقت ملک پاکستان میں کرچی جیسے شہر میں لاقانویت عروج پر ہے۔۔قبضہ مافیا سرگرم ہے۔۔۔حکومتی ادارے خامش ہیں۔۔غریب بے بس اور ظالم طاقتور ہے۔۔۔۔

31/07/2021

Raining start

ہمیں اپنے رونامہ اخبارات لاہور کے لیے نمائندگان کی ضرورت ہے۔۔۔۔روز نامہ صبح الخیر لاہور۔۔۔۔۔۔اور ایم ایل سی اردو ۔۔۔۔۔پو...
25/07/2021

ہمیں اپنے رونامہ اخبارات لاہور کے لیے نمائندگان کی ضرورت ہے۔۔۔۔
روز نامہ صبح الخیر لاہور۔۔۔۔۔۔اور ایم ایل سی اردو ۔۔۔۔۔
پورے پاکستان سے صحافت کا شوق رکھنے والے حضرات رابطہ کریں۔۔۔۔۔
بیوروچیف۔۔۔۔
ڈپٹی بیوروچیف۔۔۔۔۔
نمائندہ خصوصی۔۔۔۔
بزنس رپورٹر۔۔۔۔۔
کرائم رپورٹر۔۔۔۔۔۔
ایریا رپورٹر۔۔۔۔۔۔
شوبز رپورٹر۔۔۔۔۔
سٹی رپورٹر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایماندار اور پیشہ سے محبت کرنے والے حضرات رابطہ کریں۔۔۔۔۔۔
نوٹ۔۔۔۔۔۔ امیدواروں کا مکمل انٹرویو کیا جائے گا۔۔۔۔مطلوبہ میرٹ پر پورا اترنے والے حضرات کو نمائندہ منتخب کیا جائے گا۔۔۔ کرمنل ریکارڈ یافتہ لوگ رابطہ نا کریں۔۔۔۔کیونکہ منتخب امیدواروں کا ریکارڈ متعلقہ تھانوں سے تصدیق کروایا جائے گا۔۔۔۔۔
شکریہ۔۔۔۔۔۔۔
03215820313

‏اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ لَا إلَهَ إلَّا اللَّهُ وَاَللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ وَلِلَّهِ الْحَمْدالسلام...
21/07/2021

‏اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ لَا إلَهَ إلَّا اللَّهُ وَاَللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ وَلِلَّهِ الْحَمْد

السلامُ علیکم!!!میری طرف سے آپ کو اور آپ کے اہل و عیال کو عید الاضحی کے اس پر مسرت موقع پر ڈھیروں دائمی خوشیاں،فرحتیں اور کامیابیاں مبارک ہوں۔🤲🏻🤲🏻🤲🏻

https://youtu.be/u2tH-jEEFNs
04/07/2021

https://youtu.be/u2tH-jEEFNs

گھر بتایا تو گولی مار دیں گے ،پولیس اہلکاروں کی بچے سے پیسے چھینے کے بعد دھمکی۔والدین اپنے بچوں کا خیال رکھیں ورنہ انکے ساتھ ایسا بھی ہو سکتا ہے۔لاہور پولیس...

برطانیہ کے غریب ترین پیر==========================انگلینڈ میں مقیم چند پاکستانی پیر صاحبان کی معلوم دولت کا تخمینہ ( آف ...
27/05/2021

برطانیہ کے غریب ترین پیر

==========================

انگلینڈ میں مقیم چند پاکستانی پیر صاحبان کی معلوم دولت کا تخمینہ ( آف شور دولت اور ٹرسٹ اس میں شامل نہیں )

نمبر 1۔ صوفی جنید نقشبندی Grandson صوفی عبداللہ نقشبندی ، سجادہ نشین آستانۂ عالیہ گھمکول شریف ، برمنگھم 132 ملین پاؤنڈ۔ پاکستانی 29 ارب تقریباً

نمبر 2۔ پیر سلطان نیاز الحسن باہو ، سجادہ نشین آستانۂ عالیہ سلطان باہو ، برمنگھم۔ 80 ملین پاؤنڈ ، 17 ارب روپے تقریباً

نمبر 3۔ پیر سلطان فیاض الحسن باہو ، اسسٹنٹ سجادہ نشین آستانۂ عالیہ سلطان باہو ، برمنگھم 83 ملین پاؤنڈ ، 18 ارب روپے تقریباً

نمبر 4۔ پیر نورالعارفین صدیقی ، سجادہ نشین آستانۂ عالیہ نیریاں شریف ، برمنگھم ، 77 ملین پاؤنڈ ، 16 ارب روپے تقریباً

نمبر 5۔ پیرزادہ امداد حسین ، مہتمم جامعہ الکرم نوٹنگھم ، 76 ملین پاؤنڈ ، 16 ارب روپے تقریباً

نمبر 6۔ پیر معروف حسین شاہ نوشاہی ، آستانۂ عالیہ نوشاہیہ بریڈفورڈ ، 68 ملین پاؤنڈ ، 14 ارب روپے تقریباً ( پیر معروف حسین صاحب برطانیہ میں وارد ہونے والے سب سے پہلے پیر ہیں ، موصوف اپریل 1961 میں برطانیہ تشریف لائے ، اور اون کی مل میں مزدوری شروع کی ، چند ماہ بعد بریڈ فورڈ میں تبلیغ الاسلام کے نام سے ایک مکان میں مسجد بنائی ، لیکن مریدین کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے اگلے 18 سال ملوں میں مزدوری ہی کرتے رہے ، اس وقت بریڈفورڈ و گرد و نواح میں تیس سے زائد مکانات میں تبلیغ الاسلام کے نام سے مساجد بنا چکے ہیں ، اور ان تمام پراپرٹیز کے بلاشرکتِ غیرے مالک بھی ہیں ، لیکن ان مکانات کی مالیت 68 ملین پاؤنڈ میں شامل نہیں ، پیر صاحب اس لحاظ سے بھی بدقسمت ہیں کہ پاکستان میں کسی بڑی گدی کے سجادہ نشین نہ ہونے کی وجہ سے برطانیہ میں ان کے مریدین کی تعداد ابھی تک بیس ہزار سے کم ہے )

نمبر 7۔ پیر سید عبدالقادر جیلانی سابق خطیب ٹنچ بھاٹہ راولپنڈی ، مہتمم دارالعلوم قادریہ جیلانیہ لندن ، 62 ملین پاؤنڈ ، پاکستانی 13 ارب روپے تقریباً

نمبر 8۔ پیر منور حسین جماعتی سجادہ نشین آستانۂ علیہ امیرِ ملت پیر جماعت علی شاہ برمنگھم ، 60 ملین پاؤنڈ ، پاکستانی 12 ارب روپے تقریباً

نمبر 9۔ پیر حبیب الرحمن محبوب ، سجادہ نشین آستانۂ عالیہ ڈھانگری شریف ، بریڈفورڈ ، 32 ملین پاؤنڈ ، پاکستانی 7 ارب روپے تقریباً

نمبر 10۔ پیرعرفان مشہدی ، سجادہ نشین آستانۂ عالیہ بکھی شریف بریڈفورڈ ، پیر عرفان شاہ صاحب ان پیروں میں سب سے غریب ترین پیر ہیں کیونکہ ان کی دولت 2 ملین پاؤنڈ یعنی پاکستانی صرف 42 کروڑ روپے ہے۔
تلک عشرة کاملة

مندرجہ بالا تمام دس پیر صاحبان کا تعلق پاکستان و آزاد کشمیر سے ہے۔ جو برٹش نیشنیلٹی ہولڈر اور برطانیہ میں مقیم ہیں۔

طاہر القادری سمیت وہ تمام پیر صاحبان جنہوں نے اپنی دولت ٹرسٹ ( این جی اوز ) کے پردے میں چھپائی ہوئی ہے۔ وہ اس لسٹ میں شامل نہیں۔

نیز پاکستان میں مقیم جو پیر صاحبان سالانہ یہاں سے اربوں روپے کے نذرانے بٹورنے کے لیے تشریف لاتے ہیں وہ بھی اس لسٹ میں شامل نہیں۔

مندرجہ بالا دس پیر صاحبان کی اجتماعی دولت سے کئی گنا زیادہ دولت کے مالک ایک پیر صاحب ہیں ، جو آستانۂ عالیہ شیخ عبدالقادر جیلانی رح بغداد کے گدی نشین ہیں ، یہ پیر صاحب بھی مقیمِ برطانیہ ہیں۔ جیسے پاکستانی نژاد برطانوی پیر کبھی کبھی پاکستان دورہ پہ تشریف لے جاتے ہیں ، اسی طرح یہ بھی کبھی کبھی بغداد کے دورہ پہ تشریف لے جاتے ہیں۔

پسِ نوشت!!
آج ایک بڑے پیر صاحب کی لیٹسٹ ترین کار جس کی پاکستان میں مالیت دس کروڑ کے قریب ہے ، بمپر پہ معمولی سکریچز ختم کروانے میرے پاس تشریف لائی ( پیروں کی گاڑیاں بھی تو مقدس ہوتی ہیں نا 😜 ) تو سوچا ، ذرا غریب ترین پیر صاحبان کی دولت کا امیر مریدین کے سامنے پول کھولا جائے🤐🤐

تحریر و تحقیق ؛ صاحبزادہ ضیاءالرحمٰن ناصر

سجادہ نشین آستانۂ عالیہ “ کار باڈی ریپئر “ مانچسٹرشریف

24/05/2021

پتوکی
پتوکی کے نواحی گاؤں برج مہالم میں انتہائی افسوس ناک واقعہ انسانیت شرما گئی،مرنے والی سولہ سالہ لڑکی مقدس بی بی کو قبر سے نکال کر زیادتی،کفن اتار کر پھینک دیا،بھائی کی درخواست پر تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی گاؤں برج مہالم میں رہائش پذیر شان علی کی سولہ سالہ بہن مقدس بی بی انتقال کر گئی،جسکو گاؤں کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا،اگلے روز نامعلوم شخص نے مرنے والی لڑکی کی قبر کی بے حرمتی کرتے ھوئے قبر توڑ کر لاش کو قبر سے نکال کر اس کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور کفن اتار دیا،اور فرار ھو گیا،شان اپنی بھابی اور دوست کے ھمراہ قبر پر دعا کے لیے گیا، ٹوٹی ھوئی قبر اور صورت حال دیکھ کر تھانہ سٹی پولیس پتوکی کو واقع سے آگاہ کیا،تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے لڑکی کے بھائی شان علی کی تحریری درخواست پر قبر کی بے حرمتی اور مرنے والی لڑکی سے زیادتی کے الزام میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ھے
رپورٹ ::

13/05/2021

نارنگ منڈی۔
نارنگ منڈی کے محلہ احمد آباد ڈیرہ اشرف میں ارائیں برادری کے دو گروپ آپس میں الجھ پڑے۔۔۔عید والے دن شدید لڑائی اور فائرنگ۔۔گلی میں کھیلتے بچوں کی جانوں کو بمشکل کراس فائرنگ سے بچایا گیا۔۔۔۔۔دونوں فریق اسلحہ کی نمائش کرتے اور فائرنگ کرتے رہے۔۔۔۔مقامی لوگوں میں شدید خوف و ہراس۔۔۔۔۔۔15 پر کی جانے والی کال پر مقامی پولیس نے فوری طور پر علاقے میں اپنی بھاری نفری پہنچادی۔۔۔۔پولیس کی بروقت آمد اور کاروائی کے نتیجے میں دونووں فریق گھروں میں چھپ گئے۔۔۔لیکن پولیس نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے دونوں گروپوں کے افراد کو حراست میں لے کر تھانہ نارنگ منڈی منتقل کر دیا۔۔۔۔۔
یاد رہے نارنگ منڈی میں کافی عرصہ سے امن قائم تھا لیکن بعض ضدی اور مغرور عناصر کی غنڈا گردی کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر یہاں کا امن خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔۔۔۔اس سلسلے میں مقامی پولیس کا کردار قابل تعریف ہے کہ وہ پوری ایمانداری سے اپنا فرض ادا کرتے ہوئے امن وامان کو قائم رکھنے میں کوشاں ہے۔۔۔۔

10/05/2021

Must Read...
تین فطری قوانین جو کڑوے لیکن حق ہیں :-

پہلا قانون فطرت:
اگر کھیت میں” دانہ” نہ ڈالا جاۓ تو قدرت اسے “گھاس پھوس” سے بھر دیتی ہے.
اسی طرح اگر” دماغ” کو” اچھی فکروں” سے نہ بھرا جاۓ تو “کج فکری” اسے اپنا مسکن بنا لیتی ہے۔ یعنی اس میں صرف “الٹے سیدھے “خیالات آتے ہیں اور وہ “شیطان کا گھر” بن جاتا ہے۔

دوسرا قانون فطرت:
جس کے پاس “جو کچھ” ہوتا ہے وہ” وہی کچھ” بانٹتا ہے۔
* خوش مزاج انسان “خوشیاں “بانٹتا ہے۔
* غمزدہ انسان “غم” بانٹتا ہے۔
* عالم “علم” بانٹتا ہے۔
* دیندار انسان “دین” بانٹتا ہے۔
* خوف زدہ انسان “خوف” بانٹتا ہے۔

تیسرا قانون فطرت:
آپ کو زندگی میں جو کچھ بھی حاصل ہو اسے “ہضم” کرنا سیکھیں، اس لۓ کہ۔ ۔ ۔
* کھانا ہضم نہ ہونے پر” بیماریاں” پیدا ہوتی ہیں۔
* مال وثروت ہضم نہ ہونے کی صورت میں” ریاکاری” بڑھتی ہے۔
* بات ہضم نہ ہونے پر “چغلی” اور “غیبت” بڑھتی ہے۔
* تعریف ہضم نہ ہونے کی صورت میں “غرور” میں اضافہ ہوتا ہے۔
* مذمت کے ہضم نہ ہونے کی وجہ سے “دشمنی” بڑھتی ہے۔
* غم ہضم نہ ہونے کی صورت میں “مایوسی” بڑھتی ہے۔
* اقتدار اور طاقت ہضم نہ ہونے کی صورت میں” خطرات” میں اضافہ ہوتا ہے۔

اپنی زندگی کو آسان بنائیں اور ایک” با مقصد” اور “با اخلاق” زندگی گزاریں، لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں۔

10/05/2021

تمام صحافی بھائیوں سے گزارش ہے کہ لاک ڈاون کی خلاف ورزی والی ویڈیوز نہ چلائیں تاجران اور غریب عوام شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔
یہ صحافی گروپس میں پھیلائیں اور ریکویسٹ بھی کریں۔کرونا سے بچ کر بھوک سے نہ مر جائیں۔کسی کی خودکشی میں قاتل آپ نہ بنیں۔ٹھنڈے دل سے سوچئے۔
اللہ پاک آپکو خوشیاں دے آمین۔

Address

Gullberg Green Islamabad
Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NAAJ News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to NAAJ News:

Share