25/04/2026
نمائندہ آپ کو ویڈیو میں دکھاتے چلیں کہ ویڈیو میں نظر آنے والی اس خاتون کے ساتھ ایک نوجوان کو پولیس اہلکار گاڑی میں بٹھاتے نظر آ رہے ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ٹریفک پولیس، جس کا بنیادی کام ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا، گاڑیوں کی چیکنگ کرنا اور خلاف ورزی پر چالان کرنا ہے، یہاں ایک شخص کو دھکے دیتے ہوئے گاڑی میں بٹھا رہی ہے۔
ہم حکومتِ وقت اور اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا جائے کہ آخر اس نوجوان کی کیا غلطی تھی جس پر ٹریفک پولیس نے یہ اقدام کیا۔
ویڈیو میں ون فائف کی گاڑی بھی ایک جانب کھڑی نظر آ رہی ہے، جبکہ وہ اہلکار کسی قسم کی زبردستی کرتے دکھائی نہیں دے رہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ٹریفک پولیس کا دائرہ اختیار یہی ہے کہ وہ عوام کو زبردستی گاڑیوں میں بٹھائے؟ عوامی مسائل حل کرنا اور جرائم سے نمٹنا متعلقہ تھانوں اور دیگر اداروں کی ذمہ داری ہے، نہ کہ ٹریفک پولیس کی۔