Gilgit Dry Fruits Emporium

Gilgit Dry Fruits Emporium Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Gilgit Dry Fruits Emporium, Shopping & retail, Gilgit, Gilgit.

Visit Our Website:https://gilgitdryfruitsemporium.com/
Or
can join community for offer updates from time to time:

https://chat.whatsapp.com/E10zJWbZK7REjXC279fCDl?mode=ac_t

لیپرڈ کوریرز کے ڈرامہ بازیاں درج ذیل 4 پارسلز 4 لائیو حقیقتیں: پارسل نمبر ا: کسٹمر نے اعتماد کرکے ایڈوانس پیمنٹ بھیجی  ا...
04/07/2026

لیپرڈ کوریرز کے ڈرامہ بازیاں درج ذیل 4 پارسلز 4 لائیو حقیقتیں:
پارسل نمبر ا: کسٹمر نے اعتماد کرکے ایڈوانس پیمنٹ بھیجی اور کچھ ڈرائی فروٹس کا آرڈر دیا دینے پہ ہم نے پارسل 21 مئی 2026 کو گلگت سے لیپرڈ کوریرز کے ذریعے لاھور کی ایک خاتون کسٹمر کے ایڈریس پہ بھیجا (کس نے باہر ملک جانا تھا)، لیکن کوریرز والوں نے پارسل کو لاھور کی بجائے کراچی پہنچا دیا اور پھر لاھور کے کسٹمر کو ڈیلیورڈ کرنے میں اتنے ناکام ہوئے کہ آج جولائی کو پورے 45 دن بعد واپس ہمیں نہیں ملا۔ (لائیو تصویر نمبر 1 ملاحضہ فرمائیں)۔

پارسل نمبر 2۔
کشمیر مظفر آباد سے ایک کسٹمر نے حسب سابقہ ایڈوانس پیمنٹ بھیج کر شہد کا آرڈر دیا جو کہ یکم جون 2026 کو ڈسپیچ ہوا اور آج 33 دن بعد پارسل نہ ڈیلیورڈ کررہے اور نہ ہی واپس لایا جارہا۔ (تصویر نمبر 2 ملاحضہ ہو)

پارسل نمبر 3۔
راولپنڈی سے ایک معزز کسٹمر خاتون نے خشک میوہ جات کا آرڈر دیا اور کچھ دن بعد پوچھا کہ پارسل روانہ تو کردیا ہے نا۔۔۔ آج تقریبآ 10 دن ہوچکے اور پارسل ٹریک کرتے ہیں تو لیپرڈز والوں نے پارسل کی انٹری تک کرنا گوارا نہیں کیا ۔۔ یعنی یہ پارسل سب سے زیادہ تشویشناک حالت کہ ہم نے تو پارسل لیپرڈ کوریرز کے زمہ داروں کو دیا ہے مگر انہوں نے کسٹمر کیںطرف بھیجا ہی نہیں ہے😭 (عین ممکن ہے کہ اس پارسل کی انکاری بھی کریں) تصویر نمبر 3 لائیو ریکارڈ کسیاتھ ملاحضہ فرمائیں

پارسل نمبر 4.

سیالکوٹ کے ایک معزز کسٹمر نے گلگت کا مشہور روبینہ شہد آرڈر کیا، کوریرز والوں کو ریکوئسٹ کرنے کے باوجود ڈیلیورڈ نہیں کرسکے اور کسٹمر نے اتنا تعاون کیا کہ انہوں نے بتایا کہ اس کے تمام پارسلز اسی ایڈریس پہ ڈیلیور ہوتے ہیں، صرف یہی نہیں بلکہ کسٹمر نے اپنی لوکیش تک بھیج دی اور پھر مسلسل رابطے میں رہے، اس سب کے باوجود اتنی تاخیر کردی کی کسٹمر نے میسج بھیجا کہ پلیز اب نہ ہی بھیجیں تو بہتر 😭اور پھر اتنے دن کہ یہ پارسل بھی تقریبآ 44 دن بعد بھی ہمیں نہیں واپس نہیں ملا جب کے ان کے پورٹل پہ لکھا آرہا کہ "ہمیں واپس مل گیا"😭😭 تصویر نمبر 4 ملاحظہ ہو۔
ایسی کافی ساری کمپلینٹس ہیں مگر مذکورہ تر صرف مثال کے طور پہ پیش کی ہیں۔
جناب لیپرڈ کوریرز والے سی ای او سے ڈیلیوری بوائے!
پاکستان میں چھوٹے بڑے کاروباری لوگ پہلے ہی مہنگائی سے متاثر ہیں، ایسے میں عوام اتنا اعتماد کرکے اس دور میں بھی ایڈوانس پیمنٹس بھیج کر پارسلز کا انتظار کررہے ہوتے ہیں اور دوسری طرف تمھارے یہ نخرے اور ڈرامے چہ معنی داعش؟؟؟

ہمیں آپ سے جھگڑنے کا اتنا وقت نہیں مگر آپ اچھی خاصی رقم وصول کرنے کے باوجود انتہائی بری طرح ناکامی کی طرف جارہے ہیں،
اپنا چیک اینڈ بیلنس ، روز پارسلز ڈسپیچ یا واپسی کا طریقہ کار پہ مکمل عمل کریں۔
الحمدللہ ، ❤️ آف سیزن ہونے کے باوجود بھی کسٹمرز کا اتنا اعتماد کمایا کہ عراق، عرب امارات، سودی عرب ، ہانگ کانگ، دبئی سے کسٹمرز بھاری ایڈوانس پیمنٹس بھیج کر خشک میوہ جات ، سلاجیت ، شہد ، قہوے وغیرہ آرڈر کرتے اور مطمئن رہتے ہیں مگر ہماری سالوں کی محنت ، کمایا ہوا اعتماد آپ یوں جان بوجھ کے خراب کریں گے تو یہ انتہائی عجیب حرکات ہیں یہی وجوہات ہوتی ہیں کہ کسٹمرز ایڈوانس پیمنٹس بھیجتے ہوئے خوف کھاتے ہیں اور یوں یہ منفی اثر بہت سارے آ آنلائن بزنس کرے والوں پہ پڑتا یے۔
آپ لوگوں کو کسی کمپنی کے نام سے اندازہ اور احساس ہونا چائیے کہ فلاں دوائی ، فلاں خشک میوہ جات ، اگر دیر کریں گے تو کسٹمرز پھر ہمیں فیڈ بیک میں کیڑوں کہ تصاویر بھیجتے ہیں۔
صاف ستھرا مال بھیجنے کے باوجود بھی تمھاری سستی اور نالائقی کی وجوہات پہ ہمیں یہ سارا ٹینشن برداشت کرنا ہوتا ہے۔
لہذا احساس کریں اور اپنی سروسز درست کریں۔
تمام کاروباری حضرات سے گزارش ہے کہ اپنے حق کیلئے آواز اٹھائیں۔ ہم کسٹمرز سے معذرت خواہ ہیں، اس سب کے باوجود بھی ہماری کوشش رہتی ہے کہ آپ کے پارسلز جلد ڈیلیورڈ ہوں۔

منجانب:
CEO
Gilgit Dry Fruits Emporium
ہماری ویب سائٹ

https://gilgitdryfruitsemporium.com/

Health Lines: شہد کی اپنی ایک منفرد اور نہایت نازک کیمیائی ساخت ہوتی ہے۔ اگر استعمال شدہ چمچ کے ذریعے اس میں نمی، لعاب ی...
27/06/2026

Health Lines:
شہد کی اپنی ایک منفرد اور نہایت نازک کیمیائی ساخت ہوتی ہے۔ اگر استعمال شدہ چمچ کے ذریعے اس میں نمی، لعاب یا کھانے کے ذرات شامل ہو جائیں تو شہد میں خمیر اُٹھنے (Fermentation) یا جلد جم جانے (Crystallization) کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔ اسی لیے شہد کی اصل کوالٹی اور طویل مدت تک محفوظ رکھنے کے لیے ہمیشہ صاف اور مکمل خشک چمچ استعمال کرنا چاہیے۔

شہد کے بارے میں چند اہم سائنسی حقائق

1۔ نمی سب سے بڑا خطرہ ہے
خالص شہد میں پانی کی مقدار بہت کم ہوتی ہے، اسی وجہ سے اس میں قدرتی طور پر جراثیم آسانی سے زندہ نہیں رہ سکتے۔ لیکن اگر گیلا چمچ، لعاب لگا چمچ یا چائے میں استعمال ہونے والا چمچ دوبارہ شہد میں ڈال دیا جائے تو شہد میں نمی بڑھ جاتی ہے۔ اگر پانی کی مقدار تقریباً 20 فیصد سے زیادہ ہو جائے تو شہد میں خمیر اُٹھنے اور خراب ہونے کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھ جاتا ہے۔

2۔ خوراک کے ذرات سے آلودگی
اگر چمچ پر روٹی کے ذرات، چائے کی پتی، دودھ یا دیگر غذائی اجزاء لگے ہوں تو وہ شہد میں منتقل ہو سکتے ہیں، جس سے بیکٹیریا یا پھپھوندی (Mold) پیدا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

3۔ کیا دھات کا چمچ نقصان دہ ہے؟
یہ ایک عام غلط فہمی ہے کہ دھات کا چمچ شہد کو خراب کر دیتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ سٹین لیس سٹیل (Stainless Steel) کا صاف چمچ استعمال کرنا محفوظ ہے۔ البتہ تانبے یا چاندی جیسی دھاتوں کے ساتھ بہت طویل عرصہ رابطہ رکھنے سے کیمیائی ردِعمل ہو سکتا ہے، لیکن چند لمحوں کے لیے سٹین لیس سٹیل کا چمچ استعمال کرنے سے شہد کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔

4۔ شہد کو محفوظ رکھنے کا صحیح طریقہ

شہد کو ہمیشہ اچھی طرح بند شیشے کے جار میں رکھیں۔

اسے عام کمرے کے درجہ حرارت پر، ٹھنڈی اور تاریک جگہ پر محفوظ رکھیں۔

شہد کو فریج میں نہ رکھیں، کیونکہ کم درجہ حرارت پر شہد جلد جم کر گاڑھا اور دانے دار ہو جاتا ہے۔ یہ خراب ہونا نہیں بلکہ ایک قدرتی عمل ہے، تاہم اس سے استعمال میں دشواری ہو سکتی ہے۔

نتیجہ:
شہد ایک نہایت قیمتی اور حساس قدرتی غذا ہے۔ اس کی خالص حالت برقرار رکھنے کے لیے ہمیشہ صاف، خشک اور علیحدہ چمچ استعمال کریں، ڈبہ اچھی طرح بند رکھیں اور اسے نمی سے محفوظ رکھیں۔

لگتا یے مہمانوں کے بچوں کے لیے یہ بنائی گئ یے😁😁
19/06/2026

لگتا یے مہمانوں کے بچوں کے لیے یہ بنائی گئ یے😁😁

19/06/2026

یہ گورے "اتنے گورے ہونے کے باوجود بھی سیبکتھورن کا استعمال کیسے شوق سے کرتے ہیں، جبکہ کئی لوگ ڈرتے ہیں کہ پتہ نہیں کیا بنے گا۔۔ن جی درست سوچا یے،

یہی بنے گا کہ آپ کی مہنگی کریمز سے جان چھٹ جائے گی، الرجیز ، داغ دھبے صاف ہو جائیں گے ، پس نوٹ فرمالیں ، یہ جلیبی اور چکن سے بہت زیادہ طاقتور یے جو آپ کو طاقتور بناتا یے۔
پس اسکی علاقے کے اعتبار سے oily ہو اور پہاڑی ہو، تو مزید اچھا۔۔ اسکی جڑیں دو سو فٹ سے طاقت لیتی ہیں تو 6 فٹ انسان میں کمال کردیں گیں۔ یہ سکن، باکوں، شوگر کا علاج بلکہ کینسر تک کا علاج ہونا عظیم نعمت یے
یہ مائنس 40- اور 40+ برداشت کرنا اور پھر 10 ہزار فٹ پہ سروایو کرسکتا یے۔
یہ باہر ممالک جانے والی چیزیں ہیں ، انکا استعمال والدین ، بچوں اور فیملی ممبرز کیلئے بہترین ہے۔

SST #20 REG SELLERالسلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ 👈 گلگت بلتستان میں خوبانیوں (Apricots) کو دھوپ میں سکھانے کا روایتی ...
18/06/2026

SST #20 REG SELLER
السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ
👈 گلگت بلتستان میں خوبانیوں (Apricots) کو دھوپ میں سکھانے کا روایتی طریقہ (traditional practice) ایک ثقافتی رسم ہے۔ خوبانی جمع کرنے کے موسم میں خاندان کے افراد مل کر پکی ہوئی خوبانیوں کو آدھا کاٹتے ہیں اور انہیں چٹانوں کی ہموار سطحوں (flat stone surfaces) پر قطاروں میں بچھا دیتے ہیں تاکہ سورج کی گرمی میں قدرتی طور پر خشک ہو سکیں۔ یہ طریقہ، جو نسل در نسل منتقل ہوتا آیا ہے، خوبانیوں کو بغیر کسی کیمیکل یا مصنوعی اجزاء کے محفوظ کرتا ہے اور ان کے ذائقے اور خوشبو کو مزید گہرا کر دیتا ہے۔ سنہری خوبانیوں کی قطاریں، پہاڑی مناظر کے پس منظر میں، نہ صرف دلکش نظر آتی ہیں بلکہ مقامی دانش پر مبنی پائیدار طرزِ زندگی (sustainable living) کی علامت بھی ہیں۔

👈 غذائیت (Nutritionally) کے لحاظ سے خوبانی صحت بخش اجزاء کا خزانہ (powerhouse) ہے۔ اس میں وٹامن A پایا جاتا ہے جو آنکھوں کی صحت اور جلد کی تجدید (regeneration) میں مدد دیتا ہے، جبکہ وٹامن E ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ (antioxidant) ہے جو خلیوں کو نقصان سے بچاتا ہے۔ اس میں موجود ریشہ (fiber) نظامِ ہضم کو بہتر بناتا ہے اور قبض (Constipation) سے نجات دیتا ہے، جبکہ پوٹاشیم (potassium) اور آئرن دل کی صحت اور خون کی روانی (circulation) میں معاون ہوتے ہیں۔ گلگت بلتستان کی روایتی طب میں خوبانی کو معدے کی خرابی (stomach discomfort)، دمہ (asthma)، آنکھوں کی سوزش (eye inflammation) اور قوتِ مدافعت کی کمزوری جیسے مسائل کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ یہ استعمالات اس پھل کی شفائی خصوصیات (healing properties) کی گہری سمجھ کو ظاہر کرتے ہیں، جو روزمرہ زندگی میں غذا اور دوا دونوں کے طور پر شامل ہیں۔

👈 خوبانی سے تیار کردہ سب سے مقبول مقامی مشروب چھاموس (apricot juice) ہے، جو خشک خوبانیوں کو رات بھر بھگو کر اور پھر انہیں بلینڈ کر کے ایک نرم، گاڑھا مشروب بنایا جاتا ہے۔ چھاموس کو عام طور پر صبح نہار منہ پیا جاتا ہے۔ اسے خاص طور پر اس کی نرم جلابی (laxative) تاثیر اور نظامِ ہضم کو بہتر بنانے کی صلاحیت کے لیے سراہا جاتا ہے۔ یہ صرف ایک مشروب نہیں بلکہ غذائیت، روایت (tradition) اور موسمی ہم آہنگی کا امتزاج ہے۔
For order:
03095744996

Tahir Rajput FB wall: یہ پرندہ محض جھولے نہیں جھول رہا اور یہ ہرن اسے مفت میں سواری نہیں کرا رہا بلکہ اس کا ایک باہمی مق...
17/06/2026

Tahir Rajput FB wall:
یہ پرندہ محض جھولے نہیں جھول رہا اور یہ ہرن اسے مفت میں سواری نہیں کرا رہا بلکہ اس کا ایک باہمی مقصد ہے

آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ پرندوں کو یہ چرندے اور چوپاۓ یوں جھولے دیتے رہتے ہیں۔ یہ بے مقصد ایکٹیویٹی نہیں۔
اس کے دو فائدے ہیں؛

ایک تو ان پرندوں کو کھانے کے لئے ان پہ ticks وغیرہ مل جاتے ہیں جنہیں چن چن کر یہ کھا جاتے ہیں۔
جانور کو ایک تو ticks سے نجات ملتی،

دوسرا ممکنہ اور اہم فائدہ ہے جو شائد پہلے کسی نے نوٹ نہیں کیا۔

وہ یہ ہے کہ ان چرندوں کی eye sight اتنی اچھی نہیں ہوتی البتہ پرندے قدرے بلندی پہ بیٹھے جب کسی درندے کو دیکھ لیتے ہیں
تو خوب شور مچاتے ہیں، جس سے گھاس خور جانور الرٹ ہو کر بھاگ جاتے ہیں۔

آپ اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ یہ پرندہ کوئی خطرہ دیکھ کر چِلّا رہا ہے اور ہرن الرٹ ہو گیا ہے۔

فطرت خوبصورت ہے اور اس میں انسانوں کے لئے سبق ہے۔

Address

Gilgit
Gilgit
15100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gilgit Dry Fruits Emporium posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Gilgit Dry Fruits Emporium:

Shortcuts

Share