Citi Electronics

Citi Electronics We Deals in Cash & Installments

14/09/2021
18/04/2021

ائیر کنڈیشنر ( A.C ) کی ٹھنڈک کی پیمائش ٹن ( Ton ) میں کیوں کی جاتی ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔+++++۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان میں گرمی آ نہیں رہی بلکہ آچکی ھے اور آپ میں سے بہت سے دوست گھروں میں نئے اے-سی ( AC ) لگانے کا پلان کر رھے ھوں گے۔
جب آپ مارکیٹ جائیں گے تو اے-سی کے بارے پوچھنے پر دکاندار آپ سے سوال کرے گا کہ! جناب۔۔۔ آپ کو کتنے ٹن والا اے سی درکار ھے۔ 1, ڈیڑھ یا دو ٹن وغیرہ۔
آج کی اس تحریر سے ہم یہ سمجھنے کی کوشش کریں گے کہ اے-سی کی ٹھنڈک کی پیمائش ٹن میں کیوں کی جاتی ہے حالانکہ یہ تو وزن کی اکائی ھے۔

قصہ اصل میں یہ ہے کہ۔۔۔
ائیرکنڈیشنر ( اے-سی ) کی ٹھنڈک کی پیمائش کیلئے ٹن کی اکائی استعمال کرنے کے پیچھے دلچسپ تاریخ ہے۔ قدیم دور میں جب ائیرکنڈیشنر جیسی ٹیکنالوجی کا کوئی تصور نہیں پایا جاتا تھا تو گھروں کو ٹھنڈا کرنے کیلئے برف کا استعمال کیا جاتا تھا۔ دور دراز پہاڑوں سے لائی جانیوالی اس برف کو امراءکے گھروں کو ٹھنڈا کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا تھا۔ کیونکہ یہ برف ٹنوں کے حساب سے لائی جاتی تھی، لہٰذا ٹھنڈک کی پیمائش بھی ٹنوں میں کی جانے لگی۔

ایک ٹن کے ائیرکنڈیشنر سے مراد ایک ایسا ائیرکنڈیشنر ہے جو فی گھنٹہ 12000 برٹش تھرمل یونٹ (BTU) حرارت آپ کے کمرے سے نکال سکتا ہے۔ ایک بی ٹی یو سے مراد اتنی حرارت ہے جو ماچس کی ایک تیلی کو مکمل طور پر جلائے جانے سے حاصل ہو سکتی ہے۔

اگر آپ کے پاس ایک ٹن برف ہو تو اسے مکمل طور پر پگھلنے کیلئے 288000بی ٹی یو حرارت کی ضرورت ہو گی ۔اگر ایک ٹن برف 24 گھنٹے میں مکمل طور پر پگھلانا ہو تو اسے 288000 بی ٹی یو حرارت 24 گھنٹے کے درمیان فراہم کر نا ہو گی، جو کہ فی گھنٹہ تقریباً 12 ہزار بی ٹی یو بنتی ہے۔

اس حساب سے آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ آپ کا ایک ٹن کا اے-سی ایک گھنٹے میں تقریباً 12 ہزار بی ٹی یو حرارت کو کمرے سے نکال باہر کرتا ہے-

یہی وہ کلیہ ہے جس کے تحت جب ایئر کنڈیشن ایجاد ہوئے تو ان کی ٹھنڈک کی پیمائش کرنے لیے ہوا ناپنے کے کسی یونٹ کے بجائے ٹن کا یونٹ استعمال کیا جانے لگا۔

1.0 ton = 12000 BTU/HR
1.5 ton = 18000 BTU/ HR
2.0 ton = 24000 BTU/HR

اب تھوڑی سی معلومات اس بارے کہ کتنے روم سائز کیلیئے کتنے ٹن کا اے۔سی خریدنا چاہئے۔
اس کیلئے کمرے کا کیوبک فیٹ سائز معلوم کر لیں۔
یعنی۔
لمبائی X چوڑائی X اونچائی
فرض کریں۔۔کہ، کمرے کی لمبائی، چوڑائی اور اونچائی سب 10 فٹ ھے تو اس حساب سے کمرے کا سائز 1000 کیوبک فیٹ بنےگا۔
اس فارمولے کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کمرے جس میں اے۔سی لگانا ھو اس کا سائز معلوم کر لیں۔۔۔۔
اب روم کیوبک فیٹ سائز اور اے۔سی کتنے ٹن کا ہونا چاھیے۔۔۔۔
800 کیوبک فیٹ تک = 0.75 ٹن اے-سی
800 تا 1100 کیوبک فیٹ= 1 ٹن اے۔سی
1100 تا 1600 کیوبک فیٹ= 1.5 ٹن
1600 تا 2000 کیوبک فیٹ= 2.0 ٹن

01/08/2020

عــــید مبـــــارک....
تقبل اللہ منیو منکم صالح الاعمال..

31/12/2019

‎﷽
Happy New Year

آل فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن اور الیکٹرولکس سگما ریفریجریشن کے درمیان گذشتہ کئی روز سے جاری غلط ...
15/12/2019

آل فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن اور الیکٹرولکس سگما ریفریجریشن کے درمیان گذشتہ کئی روز سے جاری غلط فہمیاں آج دور ہو گئی اور باہمی رضامندی سے صلح ہوگئی جس میں فیصل آباد کے نامور شوروم مالکان نے بھی اہم کردار ادا کیا جوکہ فیصل آباد کی تاجر برادری کے لیے بہت خوش آئند بات ہے۔
اس موقع پر آل فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمن چوہدری غلام مصطفٰے، صدر رانا محمد نوید، الیکٹرولکس سگما ریفریجریشن کی جانب سے خالد سلیمان صاحب، بابر حسین صاحب، ضمیر حیدر صاحب اور عثمان صاحب نے شرکت کی۔
اہم شخصیات میں کاشف شاہ صاحب،شکور گجر صاحب، میاں اشفاق صاحب، عبداللہ صاحب، سردار خالد ڈوگر اور میاں انتظار صاحب نے شرکت کی۔
آل فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمن چوہدری شہباز گل،نائب صدر چوہدری گل نواز کموکا، جنرل سیکرٹری چوہدری خرم شہزاد، فنانس سیکرٹری چوہدری اویس اقبال، نائب صدر رانا مقصود، نائب صدر رانا اعجاز، نائب صدر چوہدری غلام مرتضیٰ، نائب صدر رانا طارق عزیز اور سیکرٹری نشرواشاعت ڈاکٹر شاہد مجید، محمد قاسم و دیگر ایگزیکٹو ممبران

Managing Director Citi ElectronicsRana Inamمینجنگ ڈائرکٹر سٹی الیکٹرونکسرانا انعام
13/08/2019

Managing Director Citi Electronics
Rana Inam
مینجنگ ڈائرکٹر سٹی الیکٹرونکس
رانا انعام

CEO Citi Electronics & Chairman All Faisalabad Electronics and Installment Association Ch Ghulam Mustafaچیف ایگزیکٹو سٹی...
13/08/2019

CEO Citi Electronics & Chairman All Faisalabad Electronics and Installment Association
Ch Ghulam Mustafa
چیف ایگزیکٹو سٹی الیکٹرونکس و چئیرمین آل فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن
چوہدری غلام مصطفٰے

عــــید مبـــــارک....تقبل اللہ منیو منکم صالح الاعمال..چوہدری غلام مصطفٰےچئیرمین آل فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ...
12/08/2019

عــــید مبـــــارک....
تقبل اللہ منیو منکم صالح الاعمال..

چوہدری غلام مصطفٰے
چئیرمین آل فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن و چیف ایگزیکٹو سٹی الیکٹرونکس

عــــید مبـــــارک....تقبل اللہ منیو منکم صالح الاعمال..رانا انـــعـاممینجنگ ڈائرکٹر سٹی الیکٹرونکس Rana InamManaging Di...
12/08/2019

عــــید مبـــــارک....
تقبل اللہ منیو منکم صالح الاعمال..

رانا انـــعـام
مینجنگ ڈائرکٹر سٹی الیکٹرونکس
Rana Inam
Managing Director Citi Electronics
03200000654

28/01/2019

ELECTROLUX "SHINE" New Glass Door Series 2019

Address

Idress Chowk, Haji Abad, Yakta Market
Faisalabad
38000

Telephone

0418788101

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Citi Electronics posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share