Hassan Traders

  • Home
  • Hassan Traders

Hassan Traders Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hassan Traders, Outlet Store, High way Road, .

جی تو احباب آپ کسی قسم کے جھنجھٹ سے بچنے کیلئے باکس پیک موبائل لیتے ہیں کہ چلو سال بھر کی وارنٹی تو ملے گی موبائل میں کس...
26/03/2026

جی تو احباب آپ کسی قسم کے جھنجھٹ سے بچنے کیلئے باکس پیک موبائل لیتے ہیں کہ چلو سال بھر کی وارنٹی تو ملے گی موبائل میں کسی قسم کا مسئلہ نہیں ہوگا۔اب ہوتا یہ ہے کہ بسا اوقات کچھ ناعاقبت اندیش دکاندار ایکٹو موبائلز ری پیک کرکے آپ کو چپکا دیتے ہیں {عموماً کسی جاننے والے نے خریدا، پسند نہیں آیا یا کسی اور وجہ سے دو چار دن یا ہفتہ دس دن چلا کے واپس کر دیا اور دکاندار سے اسے صاف کرکے پالش وغیرہ ماری اور پھر سے باکس میں ڈالا اور لیمینشن کر دی چند منٹوں کا کام ہوتا اور بدقسمتی سے اب اسٹکرز/سِیلز حتیٰ کہ موبائلز کے باکسز تک مل جاتے ہیں مارکیٹ سے (کچھ باتیں رہنے دیں) پھر وہی کسٹمر کو نان ایکٹو کی قیمت میں بیچ دِیا جاتا} جو کہ سراسر زیادتی اور کاروباری خیانت ہے ہاں کچھ لوگ اسے Smartness کہتے ہیں مگر تھوڑا کڑوا سہی لیکن لعنت ایسی سمارٹنس پہ…
خیر یہ سب تو ہوتا مارکیٹ میں اب کسٹمر کو چاہیے کہ جب باکس پیک موبائل خریدے۔سب سے پہلے اس کا IMEI نمبر چیک کرے۔سب موبائلز کا Code * #06 # ہے آپ کے موبائل کی اسکرین پر شو ہو جائے گا اس کے علاوہ موبائل کی سیٹنگز میں about phone/device میں بھی درج ہوتا ہے۔اسے سب سے پہلے تو باکس پہ لگے اسٹیکر پر درج IMEI کے ساتھ میچ کرے پھر وہیں کھڑے کھڑے آن لائن اس کی ایکٹیویشن ڈیٹ چیک کر لے۔پوسٹ کے ساتھ اسکرین شاٹ اٹیچ ہیں۔ہر کمپنی کی الگ الگ ویب سائٹ موجود ہے۔بالفرض Tecno کی وارنٹی چیک کرنا ہے تو گوگل پہ جا کر Tecno warranty Check لکھ کر سرچ کر لیں ویب سائٹ سامنے آ جائے گی CarlCare والی وہاں اپنے موبائل کے دونوں IMEI نمبر درج کر کے چیک کر لیں۔
یاد رہے ویب سائٹ پر وارنٹی ایکسپائری ڈیٹ شو ہوتی ہے جو کہ آپ کے موبائل خریدنے کی تاریخ سے کم از کم ایک سال آگے ہونی چاہیے۔
ہاں OnePlus کے ڈبہ پیک موبائلز کی وارنٹی فی الحال پاکستان میں کلیم نہیں ہوتی لیکن وارنٹی ڈیٹ آپ چیک کر سکتے ہیں ویسے اس میں زیادہ دو نمبریاں ہوتی ہیں۔
ایک یونیورسل ویب سائٹ imei24.com ہے جس پہ سبھی کمپنیوں کے موبائلز اور Tabs کی وارنٹی چیک کر سکتے ہیں۔الگ الگ کرنا چاہیں تو ان کے اسکرین شاٹ لگا دیے ہیں آپ چیک کر سکتے ہیں۔
ایسی مفید تحاریر کے لیے آئی ڈی کو فالو کر لیں اور براہِ کرم ایسی تحاریر شئیر کر دِیا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں۔شکریہ 😊

علیم امتیاز
Hassan Traders



25/02/2026

Infinix Note Edge Unboxing ☺️





آج کل موبائل فون سیکیورٹی کے لحاظ سے لوگ سب سے محفوظ آپشن iPhone کو سمجھتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بلیک بیری سیکیور...
28/10/2025

آج کل موبائل فون سیکیورٹی کے لحاظ سے لوگ سب سے محفوظ آپشن iPhone کو سمجھتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بلیک بیری سیکیورٹی کے لحاظ سے بہت آگے تھا حتیٰ کہ اس میں ڈیٹا تک رسائی صرف موبائل کے مالک کو تھی کمپنی بھی محدود رسائی رکھتی تھی۔

بلیک بیری موبائل فون سیکیورٹی کے لحاظ سے دنیا کے سب سے محفوظ فونز میں شمار کیے جاتے تھے خاص طور پر اپنے عروج کے دور (2005 تا 2015) کے دوران…

بلیک بیری کی سیکیورٹی کیوں خاص تھی…؟؟

1. End-to-End Encryption:

BlackBerry Messenger (BBM) اور ای میل سروس میں ڈیٹا اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوتا تھا۔

اس کا مطلب یہ کہ پیغام یا ڈیٹا بھیجنے والا اور وصول کرنے والا ہی اسے پڑھ سکتا تھا، درمیان میں کوئی بھی (حتیٰ کہ نیٹ ورک یا سرور کا ایڈمن بھی) ڈیٹا نہیں دیکھ سکتا تھا۔

2. BES (BlackBerry Enterprise Server):

کمپنیوں کے لیے ایک خاص سسٹم ہوتا تھا جو ڈیٹا ٹریفک کو اپنی کمپنی کے سرور سے انکرپٹ کر کے بھیجتا تھا۔

اس سے کمپنی اپنے ملازمین کے فونز پر مکمل کنٹرول رکھتی تھی، مگر باہر کی کوئی پارٹی (حتیٰ کہ بلیک بیری خود بھی) ڈیٹا کو نہیں دیکھ سکتی تھی۔

3. Secure Boot & OS Integrity:

بلیک بیری کے فون ہر بار اسٹارٹ ہونے پر سیکیورٹی چیک کرتے تھے کہ آپریٹنگ سسٹم میں کوئی چھیڑ چھاڑ تو نہیں ہوئی۔

کسی غیر منظور شدہ سافٹ ویئر کو سسٹم پر چلنے نہیں دیتے تھے۔

4. Canadian Servers:

بلیک بیری کا زیادہ تر ڈیٹا کینیڈا میں واقع اپنے ڈیٹا سینٹرز کے ذریعے گزرتا تھا، جس کی وجہ سے بہت سے ممالک کے انٹیلیجنس ادارے (مثلاً امریکا، عرب امارات، پاکستان، برطانیہ اور بھارت وغیرہ) ناراض بھی رہتے تھے کیونکہ وہ اس ڈیٹا تک رسائی نہیں کر سکتے تھے۔

کیا کوئی بھی بلیک بیری ڈیٹا تک نہیں پہنچ سکتا تھا…؟؟

زیادہ تر معاملات میں نہیں — خاص طور پر انٹرپرائز (BES) یوزرز کا ڈیٹا انتہائی محفوظ تھا۔

عام یوزرز (BIS – BlackBerry Internet Service) کے کچھ ڈیٹا چینلز بلیک بیری کے اپنے سرورز سے گزرتے تھے، جہاں کمپنی تکنیکی طور پر کچھ رسائی رکھ سکتی تھی مگر پریکٹیکلی یہ ڈیٹا بھی مضبوطی سے انکرپٹڈ ہوتا تھا۔

حکومتی سطح پر بھی کئی ممالک کو بلیک بیری کے سرورز تک رسائی نہ ملنے پر مسائل پیش آتے تھے (مثلاً بھارت، عرب امارات ور دیگر نے کئی بار بلیک بیری پر پابندی کی دھمکی دی تھی۔پاکستان میں بھی 2008-10 کے دوران حسین حقانی والا کیس خاصا مشہور ہوا تھا جب ان کا موبائل چیک کرنا چاہا تو باوجود کوشش کے کمپنی نے مالک کی اجازت کے بناء ڈیٹا دینے سے انکار کر دِیا)

پھر بلیک بیری کیوں ختم ہوا...؟؟؟ ‼️

سیکیورٹی کے باوجود کمپنی جدید اسمارٹ فون فیچرز (iPhone, Android) کے مقابلے میں پیچھے رہ گئی۔

App ecosystem کمزور تھا۔

یوزرز سیکیورٹی سے زیادہ ایپس، کیمرہ اور آسانی چاہتے تھے۔

نتیجہ یہ ہوا کہ بلیک بیری آہستہ آہستہ مارکیٹ سے باہر ہوگیا۔








12/10/2025





اَل٘حَم٘دُلِلّٰه اب طبیعت کافی بہتر ہے آپ لوگوں کی کالز، میسجز اور دعاؤں کا تہہِ دل سے شکرگزار ہوں۔ ☺️اور ہاں حسن ٹریڈرز...
04/10/2025

اَل٘حَم٘دُلِلّٰه اب طبیعت کافی بہتر ہے آپ لوگوں کی کالز، میسجز اور دعاؤں کا تہہِ دل سے شکرگزار ہوں۔ ☺️

اور ہاں حسن ٹریڈرز کو آپ کی خدمت کرتے دو سال تمام ہوئے۔اس موقع پر کچھ سرپرائزنگ ہونے والا ہے۔

Any Guess..??



Hassan Traders📱

Stock updated... Samsung A06 (4/128)Samsung A32 (6/128)Samsung A51 (6/128) Realme C53 (6/128)Realme Note 50 (4/128)Redmi...
03/09/2025

Stock updated...

Samsung A06 (4/128)
Samsung A32 (6/128)
Samsung A51 (6/128)
Realme C53 (6/128)
Realme Note 50 (4/128)
Redmi Note 13 (8/256)
Redmi 12C (4/128)
Vivo S1 (4/128)
Vivo Y30 (4/64)
Vivo Y22 (4/64)
Vivo Y51s (8/128)
Vivo Y27s (8/128)
Vivo Y33s (8/128)
Vivo S1 Pro (8/128)
Vivo Y100 (8/256)
Vivo V21e (8/128)
Vivo V23e (8/128)
Vivo V23 5G (12/256)
Vivo V40 5G (12/256)
Vivo X70 Pro 5G (12/256)
Oppo A18 (4/64)
Oppo A95 (8/128)
Oppo A78 (8/256)
Oppo Reno 5 (8/128)
Oppo F17 Pro (8/128)
Oppo F19 Pro (8/128)
Infinix Hot 50i (6/128)
Infinix Note 12 (8/128)
Infinix Hot 40i (8/128)
Infinix Note 40 (8/256)
Infinix Note 40 Pro (8/256)
Infinix Hot 50 Pro plus (8/256)
Tecno Camon 40 Pro (8/256)
Tecno Camon 18T (4/128)
Tecno Spark 20 (8/256)
Huawei Honor 9 (6/128)
LG V60 ThinQ 5G (8/128)

Details in First Comment.

خدا کے بندو!! نوکیا ایسے موبائلز نہیں بنا رہا وہ تو پروڈکشن ہی بند کر چکا ہاں HMD Global نامی کمپنی کے تحت کچھ ماڈلز بنا...
23/08/2025

خدا کے بندو!!
نوکیا ایسے موبائلز نہیں بنا رہا وہ تو پروڈکشن ہی بند کر چکا ہاں HMD Global نامی کمپنی کے تحت کچھ ماڈلز بنائے ہیں لیکن وہ اتنے جدید اور High end موبائلز نہیں۔یہ تصاویر AI Generated اور نئے پیجز وغیرہ بنانے والے انہیں شئیر کرتے ہیں اور لوگ وہاں رش لگا دیتے کیونکہ عموماً فلیگ شپ خصوصیات نظر آتی ہیں اور پرائس انتہائی کم یا سرے سے بتائی ہی نہیں جاتی بس تصویر لگا کر بندہ غائب اور پیج بنانے والوں کا مقصد پورا ہو جاتا کہ اسے لائیکس، ویووز، امپریشن یا کمنٹس درکار ہوتے ہیں۔
لہٰذا براہِ کرم ان ڈھکوسلوں (Tricks) دور رہیں اور موبائلز بارے تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے مذکورہ کمپنی کی ویب سائٹ پہ چیک کر لیا کریں۔
بہت لوگوں کے میسجز آ رہے تھے کہ سر یہ موبائل کیسا رہے گا؟ وہ ماڈل کیسا رہے گا؟ بھئی نوکیا کا ایک نام رہا ہے جو عوام کے اذہان میں بیٹھ چکا بس اسی چیز کو کیش کیا جاتا ہے

(براہِ کرم ایسی پوسٹ شئیر کر دِیا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں۔شکریہ)






کیا خیال ہے احباب آزادی آفر بارے پھر..؟؟؟ یومِ آزادی کی مناسبت سے 30 ہزار سے اوپر والے تمام موبائل فونز پر مبلغ 1400 روپ...
10/08/2025

کیا خیال ہے احباب آزادی آفر بارے پھر..؟؟؟
یومِ آزادی کی مناسبت سے 30 ہزار سے اوپر والے تمام موبائل فونز پر مبلغ 1400 روپے کا فلیٹ ڈسکاؤنٹ جو آج رات 12 بجے سے اگلے ہفتے تک Valid رہے گا اور ڈیلیوری بھی بالکل فری!!
تو جلد از جلد اپنے موبائلز بک کروا لیں پھر پہلے کی طرح مت کہیے گا کہ ہمیں تو ڈسکاؤنٹ کا پتہ ہی نہیں چلا 😐
اور یہ تو آپ احباب کو معلوم ہی ہے کہ ہمارے ہاں تمام موبائل فونز پراپر ٹیسٹنگ (سب سے پہلے اوریجنل سامان کی تسلّی، مائیک، اسپیکر، ہینڈزز فری، سگنلز، ڈسپلے کوالٹی، بیٹری ٹائمنگ، کیمرہ اور پراسیسر رزلٹ پھر سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے E-Gadget Verification) کے بعد کیٹیلاگ میں لگائے جاتے ہیں تاکہ ہم پر اعتماد کرتے ہوئے پیسے بھرنے والا کسٹمر بے فکر ہو کر اعتماد کے ساتھ چیز خرید پائے۔بلاشبہ آپ احباب کا اعتماد ہی ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ہے۔ 🥰

دستیاب اسٹاک کی تفصیلات کے لیے کمنٹس میں موجود ہمارا WhatsApp Catalogue وزٹ کریں اور اسی نمبر پر آپ موبائل فونز بارے کسی بھی طرح کی راہنمائی حاصل کر سکتے ہیں جہاں آپ کے استعمال اور بجٹ کے مطابق بہترین آپشنز بارے آپ کو تفصیلاً گائیڈ کیا جائے گا وہ بھی بِلامعاوضہ 🙃☺️

تو پھر دیر کس بات کی!!! 🤔🤗








🇵🇰

علیم امتیازاینڈرائیڈ موبائل استعمال کرنے والوں کے لئے کچھ کارآمد ایپلیکیشنزBlackmartیہ پلے سٹور کی طرز پر بنایا گیا ایک ...
09/08/2025

علیم امتیاز

اینڈرائیڈ موبائل استعمال کرنے والوں کے لئے کچھ کارآمد ایپلیکیشنز
Blackmart
یہ پلے سٹور کی طرز پر بنایا گیا ایک سٹور ہے۔جہاں پر پریمیم ایپلیکیشنز اور گیمز مفت میں انسٹال کی جاسکتی ہیں۔یہاں پر پریمیم ایپلیکیشنز کے لیے الگ سے کیٹیگری ہے
جس میں تمام پریمیم ایپلیکیشنز پلے سٹور والی قیمت کے ساتھ ہوتی ہیں لیکن قیمت صرف دکھائی جاتی ہے باقی ڈاؤنلوڈنگ فری ہوتی ہے۔
(گوگل کروم پر دستیاب ہے)

BSR
یہ آڈیو ریکارڈنگ ایپ ہے۔اس کی خاص بات بیک گراؤنڈ میں آڈیو ریکارڈنگ ہے۔موبائل میں بھلے آپ کچھ بھی کرتے رہیں۔
(گوگل کروم پر ملے گی)

Clipstack
ٹیکسٹ تحریر وغیرہ کاپی کر کے محفوظ رکھنے کے لیے یہ ایک بہترین ایپ ہے آپ ٹیکسٹ تحریر کاپی کرتے رہیں جو بھی تحریر کاپی کریں گے وہ خودکار طریقے سے اس میں سیو ہوتی جائے گی بعد میں سب کاپی شدہ ڈیٹا آپ نکال سکتے اور ان تمام تحریروں کا بیک اپ بھی بنا سکتے ہیں۔

Degoo
یہ ڈیٹا بیک اپ کی مفت سہولت دینے والی ایپلیکیشن ہے جو آپ کو 100 جی بی تک سٹوریج دیتی ہے۔آپ اپنے فولڈر سلیکٹ کریں اور یہ ان کا پہلے فل بیک اپ بنائے گی بعد میں انکریمینٹل بیک اپ بنتا رہے گا۔

Do It Later (Auto Text)
اس ایپلیکیشن کے ذریعے آپ اپنی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی پوسٹ مثلاً فیس بک ٹوئٹر انسٹا گرام وغیرہ کے یا کوئی ٹیکسٹ میسج لکھیں اور اس پر وقت اور تاریخ لگا دیں وہ اسی مقررہ وقت پر پوسٹ ہوجائے گا۔

E-book Droid (ReadEra)
پی ڈی ایف فائلز اور مختلف ڈاکومنٹس کو دیکھنے کے لیے ایپس میں یہ بہترین ایپلیکیشن ہے جس میں پیج دیکھنے کے مختلف انداز دستیاب ہیں پورٹریٹ اور لینڈ سکیپ موڈ کو لاک کیا جا سکتا ہے پیجز کو سپلٹ کیا جا سکتا ہے۔

Es File Explorer Pro
اینڈرائیڈ موبائل فون کے لیے بہترین فائل منیجر جس میں فائل کو بالکل کمپیوٹر والے انداز میں موڈی فائی کیا جا سکتا ہے فائل ہائڈ، لاک، ایکسٹینشن تبدیل یا پھر ڈاؤنلوڈ بھی کیا جا سکتا ہے اسکا فری ورژن اپڈیٹ کے ساتھ بدترین ہوتا جا رہا ہے لیکن پرو ورژن گوگل پر سرچ کر کے ڈاؤنلوڈ کر لیں جو کہ ایک بہترین متبادل ہے۔

Insta Saver
انسٹاگرام سے تصاویر ویڈیوز محفوظ کرنے کا کوئی طریقہ نہیں لیکن اگر وہاں سے اس تصویر یا ویڈیو کا لنک کاپی کریں تو یہ ایپ خودکار طریقے سے اسے محفوظ کر لیتا ہے۔

Journey
لکھنے لکھانے کے شوقین افراد کے لیے ایک نعمت ہے.اپنے نوٹس لکھیں گے جو کہ گوگل اکاؤنٹ کو لنک کر کے سیو کیے جا سکتے ہیں اور کہیں سے بھی ایکسیس کیے جا سکتے ہیں
ایپلیکیشن پر پاسورڈ بھی لگایا جا سکتا ہے جبکہ اپنے لکھے ہوئے ڈاکومنٹس کو پی ڈی ایف میں بھی کنورٹ کیا جا سکتا ہے۔
Mirror Go
یہ کمپیوٹر اور موبائل کو آپس میں جوڑنے کے لیے ہے۔کمپیوٹر پر ونڈر شیئر نامی سوفٹ ویئر انسٹال کریں اور اپنے موبائل کو اپنے کمپیوٹر سے کنٹرول کریں (بذریعہ وائی فائی یا ڈیٹا کیبل) کمپیوٹر سے میسج لکھیں کوئی بھی ایپلیکیشن کھولیں، چاہے گیم کھیلیں یا سیل میں موجود کوئی بھی آڈیو ویڈیو اپنے کمپیوٹر پر چلائیں۔

سلامت رہیں!!
(شئیر کر کے دوسروں کے لیے فائدہ مند بنائیں۔)

سیکنڈ ہینڈ موبائل خریدتے وقت جو چیزیں ہم چیک کرتے ہیں ان کی ایک لسٹ بنا رہا ہوں۔امید ہے کہ یہ آپ کیلئے بھی مفید ثابت ہوگ...
01/08/2025

سیکنڈ ہینڈ موبائل خریدتے وقت جو چیزیں ہم چیک کرتے ہیں ان کی ایک لسٹ بنا رہا ہوں۔امید ہے کہ یہ آپ کیلئے بھی مفید ثابت ہوگی۔

01_Body Condition
سب سے پہلے موبائل کی کنڈیشن چیک کریں وہ کہیں سے ٹوٹا یا جلا ہوا تو نہیں۔اس کا فرنٹ بیک اور سائیڈز دھیان سے دیکھ لیں کہ ڈیمج تو نہیں یا کہیں سے کھلا ہوا یا اکھڑا ہوا تو نہیں۔

02_Screen Damage
موبائل کی اسکرین دھیان سے چیک کریں کہ اس میں کسی قسم کا کوئی نشان تو نہیں عموماً بلیک ڈاٹ یا شیڈ آیا ہوتا ہے اسے دھیان سے دیکھ لیں۔

03_Screen Brightness (full)
موبائل کی برائٹینس فل کرکے چیک کر لیں کہ اس میں کسی قسم کا نشان/گرین یا پنک لائن یا نمی وغیرہ تو نہیں۔نمی سے اسکرین میں سفید دھبے سے آ جاتے ہیں۔

04_Battery Condition & Percentage
موبائل کی بیٹری چیک کر لیں کہ اس کی ٹائمنگ ٹھیک ہے اس کا ایک طریقہ یہ ہے کہ آپ اسکرین کی برائٹنیس فل کر دین اور کیمرہ سے شٹر تصاویر 100 تک کھینچیں اس دوران بیٹری ایک دو پرسنٹ گرے تو مسئلہ نہیں لیکن اس سے زیادہ گرے تو پھر بیٹری کمزور ہوگی۔

05_Charger and Cable Originality
موبائل کا چارجر اور کیبل کے اوریجنل ہونے کی تسلّی کر لیں۔اوریجنل جیسی فنشنگ کسی بھی کاپی میں نہیں ہوتی دوسرا اگر اس پہ بار کوڈ لگا ہو تو اسے بھی اسکین کیا جا سکتا ہے۔مزید آپ کسی بااعتماد ڈیلر سے بھی چیک کروا سکتے ہیں کیونکہ کچھ نشانیاں فزیکل دیکھنے پر ہی پتہ چلتی ہیں۔مزید یہ دیکھیں کہ جتنے واٹ کا چارجر باکس پہ یا اپنی ویب سائٹ پہ کمپنی نے لکھا ہے اتنے واٹ کا ہی ہے۔

06_IMEI Match with Box
موبائل سے #06 #* ڈائل کریں گے تو موبائل کا IMEI نمبر اسکرین پر شو ہو جائے گا اسے ڈبے ہر موجود IMEI نمبر سے میچ کر لیں۔

07_Finger & Face lock
موبائل کی سیٹنگز میں جا کر فنگر پرنٹ اور فیس لاک چیک کر لیں کہ پراپرلی کام کر رہا یا نہیں۔

08_Habdsfree Port
موبائل کی ہینڈ فری پورٹ کو بھی ہینڈ فری لگا کر چیک کر کیں ویسے کوئی میڈیا چلا کر بھی اور کال کر کے بھی چیک کریں کہ معلوم ہو سکے دو طرفہ آواز ٹھیک ہے۔

09_Rear & Front Camera
موبائل کے فرنٹ اور بیک دونوں کیمرہ سے تصاویر اور شارٹ ویڈیو بنا کر چیک کر لیں کہ رزلٹ کیسا ہے نیز تیز روشنی میں کیمرہ لینز چیک کر لیں کہ ان میں ڈسٹ وغیرہ تو نہیں۔

10_Mic, Speaker & torch
موبائل کا اسپیکر، مائیک اور ٹارچ جلا کر چیک کر لیں۔اسپیکر اور مائیک کو ریکارڈر ہر بھی چیک کیا جا سکتا ہے مگر آپ کال کرکے بھی چیک کر سکتے ہیں۔

11_Signal Strength
موبائل کی سگنل سٹرینتھ کی تسلّی کر لیں اس کیلئے جگہ بدل کر اور کمرے کا دروازہ بند کر کے چیک کرلیں کہ اس سے سگنلز میں کوئی فرق یا رکاوٹ تو نہیں آتی۔سم کا انٹرنیٹ آن کرکے چیک کریں کہ سگنلز کون سے آ رہے 2G,3G یا 4G وغیرہ...

12_WiFi and Bluetooth
موبائل کا وائی فائی آن آف کرکے اور بلو ٹوتھ سے کوئی چیز ٹرانسفر کر کے تسلّی کر لیں۔

13_Call from both Sims
موبائل میں دونوں سمز ڈال کر ان پہ کالز کر کے اور ان دونوں سے کالز کر کے چیک کر لیں کہ دونوں سمز پراپرلی چل رہی ہیں۔

14_Check PTA Approval
موبائل اگر PTA Approved لے رہے ہیں تو موبائل کا IMEI نمبر PTA کی ویب سائٹ پر ڈال کر چیک کر لیں کہ یہ PTA پر رجسٹرڈ ہے یا نہیں۔اس میں ایک بات خاص طور پہ یاد رکھیں کہ صرف PTA رجسٹرڈ نہیں دیکھنا بلکہ یہ تسلّی کریں کہ جو ماڈل آپ لے رہے ہیں وہی ماڈل ویب سائٹ پر اس IMEI پر شو ہو رہا ہے نا کیونکہ اگر ماڈل کوئی اور شو ہو رہا ہوا تو یہ PTA Approved نہیں بلکہ Patch کیا گیا ہوگا۔

15_Open Or Repaired Checking
موبائل اوپن یا ریپئر تو نہیں یہ تسلّی سے چیک کر لیں اگر موبائل اوپن یا ریپئر ہوگا تو وہ کمپنی جیسی فٹنگ میں نہیں ہوگا ہاں کچھ ٹیکنیشن بہت ماہر ہوتے ہیں تو دکاندار یا ڈیلر سے اس چیز کی تحریری ضمانت لیں کہ موبائل اوپن یا ریپئر شدہ نہیں۔

16_RAM and Storage
موبائل کی سیٹنگز میں جا کر اس کی اسٹوریج اور ریم کنفرم کر لیں کہ جتنی بتائی جا رہی ہے اتنی ہی ہے یا کم زیادہ...

17_E-Gadget Verification
موبائل کی E-Gadget Verification کر لیں اگر آپ خود نہیں کر سکتے تو مذکورہ ڈیلر یا دکاندار سے کروائیں وہ آپ کو یہ Verification کرکے دینے کا پابند ہے۔اس سے یہ کنفرم ہو جائے گا کہ موبائل چوری، ڈکیتی وغیرہ میں چھینا گیا تو نہیں۔ (باکس کی موجودگی میں ویسے یہ چانسز کم ہوتے ہیں لیکن بہرحال چانس ہوتا ہے کیونکہ بدقسمتی سے اب موبائل کے IMEI سی میچ کرکے باکس تیار بھی ہو جاتے ہیں)
18_Charge Mobile Atleast 10 mins
موبائل کو کم از کم 5 سے 10 منٹ چارج کر کے چیک کریں کہ وہ چارجنگ ٹھیک سے کر رہا ہے چارجر یا موبائل ایک حد سے زیادہ گرم تو نہیں ہوتے اگر ایسا ہو تو دونوں میں سے کوئی چیز شارٹ ہو سکتی ہے جو بعد میں نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

19_ID Card Copy Or Bill
اگر آپ کسی انجان بلکہ جاننے والے شخص سے بھی خرید رہے ہیں تو اس کے شناختی کارڈ کی کاپی اور دکاندار یا ڈیلر سے خرید رہے ہوں تو ان سے Invoice یا بل لازمی طلب کریں۔

نیز جب کبھی سیکنڈ ہینڈ موبائل خریدیں تو اپنے بااعتماد ڈیلر سے خریدیں یا پھر آپ بھی یہ سب چیزیں چیک کِیا کریں۔غالب امکان ہے کہ آپ لٹنے سے بچ جائیں گے اور چیز کی تسلّی آپ خود کر سکیں گے۔

خیر اندیش آپ کا اپنا…






Address

High Way Road

62380

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hassan Traders posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Shop?

Share