Deep lines

Deep lines معاف کر دینے سے انسان کی اپنی روح پاک ہو جاتی ہیں

16/07/2025


https://youtu.be/veva8gveYqI?si=yoFoGgK59ACBowae
16/07/2025

https://youtu.be/veva8gveYqI?si=yoFoGgK59ACBowae

ایک لکڑہارے کی نیک نیتی نے اس کی تقدیر بدل دی۔دیکھیں ایک سادہ مگر دل کو چھو لینے والی صوفی کہانی جو ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ اگر نیت صاف ہو تو چھوٹے عمل بھی بڑ...

23/05/2024

متوجہ ہوں
چترال کیوہ تمام والدین جن کی بیٹیاں، ٹک ٹاک پر لائیو بیٹھتی ہیں، سر ننگے کر کے ویڈیوز بنا کر چترال کا نام بدنام کر رہی ہیں،
انکے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کروا دیں، یا انکی تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کروا دیں !!
بعد میں کسی سے کوئی ناراضگی نہیں، نہ آپ نے کوئی گلا کرنا ہے !
اس مہم کا حصہ بنیں اور غیرت مند چترالی ہونے کا ثبوت دیں
(یاد رہے اس فخاشی کو پرموٹ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جایے گا).
شکریہ

27/07/2023

*کسی کو آدھے راستے پر مت چھوڑو ، ہو سکتا ہے کہ وہ اس کا راستہ ہی نہ ہو اور وہ محض تمہاری وجہ سے اس راہ پر چل رہا ہو*

08/06/2023

🔎🔎 *معلومات کی جستجو* 🛰️🛰️🛰️

👈🏻 *سلسلہ نمبر 683* 🧐

┄┅════❁ سائنس کی دنیا ❁════┅┄

*دلچسپ اور حیرت انگیز معلومات کا یہ سلسلہ منتخب تحریریں گروپ کی جانب سے، ہر سلسلہ اپنے اندر ایک مکمل کہانی کے ساتھ پیش کیا جائے گا، خیال رہے کہ پوسٹ میں شامل معلومات سائنس کے اعتبار سے پیش کی جا رہی ہے۔*

۔*✿❀࿐≼منتخب تحریریں❍••══┅┄*

*گردوں کو ہمیشہ صحت مند رکھنے میں مددگار آسان طریقے*

گردے خون میں موجود اضافی سیال اور کچرے کو فلٹر کرتے ہیں اور ان کے افعال متاثر ہونے پر یہ کچرا جمع ہونے لگتا ہے، گردوں کے امراض کے شکار افراد میں دل کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ بھی بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے، گردوں کے امراض کی علامات اکثر افراد نظرانداز کردیتے ہیں اور جب تک توجہ دیتے ہیں اس وقت تک جسم کو بہت نقصان پہنچ چکا ہوتا ہے، چند عام چیزیں جن سے آپ گردوں کے تکلیف دہ امراض سے خود کو بچا سکتے ہیں جو درج ذیل ہیں۔

*مخصوص ادویات کا ذیادہ استعمال مت کریں:*
ورم کش ادویات کا بہت زیادہ استعمال گردوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور طویل المعیاد بنیادوں پر ان ادویات کا استعمال بھی گردوں کے دائمی امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے تو بہتر ہے کہ ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر ان ادویات کا استعمال کرنے سے گریز کریں۔

*اینٹی بائیوٹیکس بھی نقصان دہ*
بیکٹریا سے لڑنے والی ادویات بھی گردوں کو اس صورت میں نقصان پہنچاسکتی ہے جب ان کا زیادہ استعمال کیا جائے، ایسا اس وقت بھی ہوسکتا ہے جب آپ کی صحت مثالی ہو بلکہ زیادہ سنگین ہونے پر گردوں کے افعال متاثر ہوسکتے ہیں۔

*انگریزی ادویات/سپلیمنٹس سے بچیں:*
یہ سپلیمنٹ بھی گردوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، یہ اس صورت میں زیادہ نقصان دہ ہوسکتے ہیں جب آپ پہلے ہی گردوں کے امراض کا شکار ہوں کیونکہ اس سے حالت زیادہ بدتر یا ادویات کے اثر کو متاثر کرسکتے ہیں، کسی بھی سپلیمنٹ کو استعمال کرنے سے قبل ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

*صحت بخش غذا:*
آپ جو کچھ بھی کھاتے یا پیتے ہیں گردے ان کو پراسیسر کرتے ہیں، اس میں وہ سب کچھ بھی شامل ہے جو نقصان دہ ہو سکتا ہے جیسے بہت زیادہ چربی، نمک اور چینی، وقت کے ساتھ نقصان دہ غذا ہائی بلڈ پریشر، موٹاپے، ذیابیطس اور دیگر امراض بھی گردوں کے افعال کو مشکل بنادیتے ہیں، اس کے مقابلے میں صحت بخش غذا جیسے سبزیاں، پھلوں اور اجناس کا زیادہ استعمال اور کم پراسیس غذائیں گردوں کی صحت کو مستحکم رکھتی ہے۔

*نمک کی مقدار پر توجہ دیں:*
نمک لوگوں پر مختلف انداز سے اثرانداز ہوتا ہے، کچھ لوگوں میں اس کی زیادہ مقدار سے پیشاب میں پروٹین کی مقدار بڑھ جاتی ہے جو کہ گردوں کے لیے نقصان دہ یا گردوں کے امراض کو زیادہ بدتر بنا سکتا ہے، بہت زیادہ نمک ہائی بلڈ پریشر کا امکان بھی بڑھاتا ہے جو کہ گردوں کے امراض کی ایک عام وجہ ہے اور گردوں کی پتھری کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔

*مناسب مقدار میں پانی پینا مت بھولیں:*
پانی گردوں کے لیے بہت اہم ہے اور یہ کچرے کو پیشاب کی شکل میں مثانے کی جانب دھکیلتا ہے، اگر پانی کم پیا جائے تو گردوں کے اندر موجود ننھے فلٹرز کام کرنا چھوڑ سکتے ہیں جس سے گردوں میں پتھری اور انفیکشن کاخطرہ بڑھتا ہے، درحقیقت پانی کی معمولی کمی بھی گردوں کو اس صورت میں نقصان پہنچا سکتی ہے جب اکثر آپ پانی کم پینا عادت بنالیں، روزانہ موسم کو مدنظر رکھ کر 4 سے 6 گلاس پانی پینا ٹھیک رہتا ہے تاہم بیماری کی صورت یا موسم گرم ہونے پر جسم کو زیادہ پانی کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

*ورزش:*
صحت بخش غذا کی طرح ورزش بھی ذیابیطس اور امراض قلب جیسے مسائل سے بچانے میں مدد دیتی ہے جو کہ گردوں کو نقصان پہنچانے والے عوامل ہیں مگر اچانک ہی سست طرز زندگی کو چھوڑ کر بہت زیادہ ورزش کرنا بھی نقصان دہ ہوسکتا ہے کیونکہ اگر جسم اس جسمانی مشقت کے لیے تیار نہ ہو تو گردوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے، آسان حل تو یہ ہے کہ ہفتے میں کم از کم 5 دن 30 سے 60 منٹ تک ورزش کریں، اگر کافی عرصے سے ورزش نہیں کررہے تو آسان ورزشوں سے آغاز کریں اور کسی بیماری کی صورت میں ڈاکٹر سے پہلے مشورہ کرلیں۔

*معائنہ کرائیں:*
گردوں کے امراض کے خطرے کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہوتا ہے، اگر آپ یا کسی قریبی رشتے دار میں امراض قلب، ہائی بلڈپریشر، ذیابیطس یا گردے فیل ہونے کی خاندانی تاریخ ہے تو اکثر طبی معائنہ معمول بنانا گردوں کے امراض کو آغاز میں ہی پکڑنے میں مدد دے سکتا ہے، جتنی جلد ان امراض کی تشخیص ہوگی اتنی آسانی سے ان کا علاج بھی ہوجائے گا بلکہ روک تھام بھی ممکن ہے۔

*تمباکو نوشی ترک کردیں:*
تمباکو نوشی سے گردوں کے کینسر اور خون کی شریانوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ بڑھتا ہے جس سے خون کی گردش سست ہونے سے گردے متاثر ہوسکتے ہیں، تمباکو نوشی ہائی بلڈ پریشر کے علاج کے لیے ہونے والی مخصوص ادویات کے اثر کو بھی متاثر کرتی ہے، یہ زیادہ سنگین ہوسکتا ہے کیونکہ ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں ناکامی گردوں کے امراض کی بنیادی وجہ ہے۔

*طبی مسائل پر قابو پائیں:*
سب سے عام امراض جو گردوں پر اثرانداز ہوتے ہیں وہ ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر ہے، متوازن غذا اور ورزش کو معمول بنانا ان دونوں بیماریوں کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتا ہے، ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ بلڈ شوگر پر گہری نظر رکھیں اور ضرورت پڑنے پر انسولین کا استعمال کریں، ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو اکثر اپنا چیک اپ کرانا چاہیے اور ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات کو وقت پر ضرور لیں۔

*الکوحل جان لیوا ہوسکتی ہے:*
الکوحل کی عادت جسم میں پانی کی کمی کا باعث بنتی ہے جس سے گردوں کے افعال متاثر ہوتے ہیں جبکہ جسمانی وزن میں اضافے، جگر کے امراض، ہائی بلڈ پریشر اور دیگر متعدد امراض سے بھی گردوں پر دباﺅ بڑھ جاتا ہے....

♾🍃🌸 منتخب تحریریں 🌸🍃♾

07/02/2023

*_معلوم ہے پاکیزہ عورتیں کون ہیں_* ؟
_پاکیزہ عورتیں وہ ہیں جنکے دل صرف اللہ کی محبت سے پُر ہوتے ہیں جو نامحرم کی دوستی اور پیار کو جوتی کی نوک پر بھی رکھنا نہیں چاہتی ،جو اپنی خالص محبت صرف اور صرف اپنے محرم کیلئے بچا کر رکھتی ہیں_
🌿🪷

26/01/2023
ایک قطرےسےبچہ پھر جوان پھر بوڑھااورپھرمُردہ لاش یہ سب اللہ کرےیوں ہم اسکےفرمانبرداربنیں سمجھ ہم سب لیں یہ بات کاش.
21/12/2022

ایک قطرےسےبچہ پھر جوان پھر بوڑھااورپھرمُردہ لاش
یہ سب اللہ کرےیوں ہم اسکےفرمانبرداربنیں سمجھ ہم سب لیں یہ بات کاش.

20/12/2022

ایسا ہو سکتا ہے کہ کچھ لوگ آپ کو پرہیزگار سمجھیں
اور دوسرے آپ کو فاسق جانیں اور کوئی آپ کو نافرمان گردانے
لیکن آپ خود کے بارے میں زیادہ جانتے ہیں
ایک ایسا راز جو آپ کے سوا کوئی نہیں جانتا وه آپ کے رب کے ساتھ آپ کے تعلق کا راز کتنا اور کیسا ہے
لہٰذا تعریف کرنے والوں کی تعریف سے دھوکا نہ کھائیں اور تنقید کرنے والوں کی تنقید سے پریشان نہ ہوں
اللّٰہ کا یہ فرمان ہمیشہ یاد رکهیں
بَلِ الۡاِنۡسَانُ عَلٰی نَفۡسِهٖ بَصِیۡرَۃٌ
بلکہ انسان خود ہی اپنے آپ کو خوب جانتا ہے
(سورة القيامة 14)

نیکی اخلاص کے ساتھ کرو نہ کہ چھٹکارا پانے کے لئے اور نفل کی پابندی تقرب الٰہی کے لئے کرو
نہ کہ عزت کروانے کے لئے کیونکہ اطاعت کی ضرورت آپ کو ہے نہ کہ آپ کے رب كو وه تو اس سے بے نیاز ہے۔. 🌹🌸🌹

Address

Chitral
1234

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deep lines posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share