09/07/2026
#“اس ننھے بچے نے وہ کام کر دکھایا جو اکثر بڑے بڑے لوگ بھی نہیں کر پاتے۔ اس کی ہمت کو سلام، اس کی سمجھداری کو سلام، اور اس کے جذبے کو سلام۔ بارش کے بعد راستے میں پانی کھڑا تھا اور پلاسٹک کے شاپر اور کچرا پانی کے بہاؤ کو روک رہے تھے۔ اس بچے نے آگے بڑھ کر وہ شاپر اور کچرا ہٹایا اور پانی کا راستہ صاف کرنے کی کوشش کی تاکہ لوگوں کو آنے جانے میں آسانی ہو۔
یہ صرف صفائی نہیں بلکہ ایک بہترین سوچ اور ذمہ داری کا ثبوت ہے۔ اگر ہر شخص اپنے حصے کا کام کرے تو ہمارا معاشرہ اور ماحول دونوں بہتر ہو سکتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ اس بچے کو صحت، خوشیاں، کامیابی اور لمبی عمر عطا فرمائے، اور اس کے والدین کو بھی صحت و تندرستی، عزت اور خوشحال زندگی نصیب فرمائے۔ آمین۔” 🤲❤