03/12/2025
اعلانِ تعاون برائے جشنِ امام احمد رضا
بزمِ فیضانِ رضا – دارالعلوم محبوب سبحانی
تمام عاشقانِ امام احمد رضا اور محبینِ اہلِ سنت سے گزارش ہے کہ دارالعلوم محبوب سبحانی میں بزمِ فیضانِ رضا کے زیرِ اہتمام *جشنِ امام احمد رضا* مورخہ 16 دسمبر 2025 کو شایانِ شان طریقے سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
اس عظیم الشان جلسے میں
*مہمانِ خصوصی: مفکر اسلام حضرت علامہ قمر الزمان خان اعظمی* (یو۔ کے.لنڈن )
*مقررِ خصوصی: حضرت علامہ مفتی غلام مصطفیٰ نعیمی صاحب* قاضی (نینی تال)
اور متعدد ممتاز علمائے کرام و مشائخ عظام تشریف فرما ہوں گے۔
رسمِ اجرا (Book Launch)
محفل کے موقع پر ایک نہایت اہم اور علمی کتاب *افکارِامامِ اعظم ابوحنیفہ* کا باضابطہ *رسمِ اجرا* بھی کیا جائے گا، جسے عامۃ الناس تک پہنچانے کا عزم ہے۔
یہ بزم ہمیشہ دینی خدمات، اجتماعات، تعلیمی معاونت اور علمی کتابوں کی اشاعت جیسے کاموں میں پیش پیش رہی ہے۔
اس بار بھی جلسے کے تمام انتظامات:
✔ مہمانانِ کرام کی آمد و رہائش
✔ جلسہ گاہ کی تیاری
✔ لائٹنگ و ساؤنڈ سسٹم
✔ کتاب کی طباعت و تقسیم
✔ طلبہ و عوام کے لیے ضروری انتظامات
— یہ سب آپ کے تعاون و جذبۂ خیر کے بغیر ممکن نہیں۔
ہر صاحبِ استطاعت سے مودبانہ گزارش ہے کہ:
اپنی حیثیت کے مطابق دل کھول کر تعاون فرمائیں
نیت خالص ہو تو اللہ کے ہاں عظیم اجر ہے.
جو حضرات چاہیں وہ درج ذیل میں سے کسی ایک خرچ کی مکمل ذمہ داری لے سکتے ہیں:
ساؤنڈ سسٹم
اسٹیج و لائٹنگ
دعوت طعام
خصوصی مہمانوں کے لیے شال کا انتظام
کتاب کی اشاعت و طباعت
اور دیگر ضروری کام
جزاکم اللہ خیراً و أحسن الجزاء
*بزمِ فیضانِ رضا – طلبۂ دارالعلوم محبوب سبحانی*