16/05/2026
*اسلامی عقائد — ہر گھر اور ہر مدرسہ کی ضرورت*
ناشر مکتبہ فاروق
قیمت 500/ رعایت کے ساتھ 325/ ڈاک خرچ فری
WhatsApp: 9508605033
الحمد للہ! مکتبہ فاروق کی جانب سے ایک نہایت عمدہ، مفید اور شاندار کتاب “اسلامی عقائد” شائع ہوئی ہے، جو اپنے موضوع، اسلوب اور افادیت کے اعتبار سے موجودہ دور کی ایک اہم ضرورت ہے۔ اس کتاب میں اسلام کے بنیادی عقائد کو نہایت آسان، عام فہم اور سادہ زبان میں بیان کیا ہے، تاکہ ہر عمر اور ہر طبقہ کا انسان اس سے فائدہ اٹھا سکے۔
آج کے دور میں جہاں نئی نسل مختلف فکری اور اعتقادی فتنوں کا شکار ہو رہی ہے، وہاں صحیح اسلامی عقائد کا سیکھنا اور سکھانا انتہائی ضروری ہو چکا ہے۔ اس کی زبان اتنی آسان اور انداز اتنا دلنشیں ہے کہ کم پڑھے لکھے افراد بھی آسانی سے عقائدِ اسلام کو سمجھ سکتے ہیں۔
خصوصی بات یہ ہے کہ یہ کتاب مدارس کے نصاب میں بھی شامل کی جا سکتی ہے، کیونکہ اس میں عقائد کے بنیادی مسائل کو مختصر مگر جامع انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ اسی طرح گھروں میں خواتین اور بچوں کی دینی تعلیم کے لیے بھی یہ کتاب نہایت مفید ثابت ہو سکتی ہے۔ مساجد کے ائمہ اور دینی ذوق رکھنے والے حضرات بھی اس کتاب کے ذریعے عوام کو عقائد کی تعلیم آسانی کے ساتھ دے سکتے ہیں۔
مکتبہ فاروق نے اس کتاب کو نہایت اعلیٰ معیار اور عمدہ کوالٹی کے ساتھ شائع کیا ہے، جس سے اس کی خوبصورتی اور افادیت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ مضبوط جلد، صاف ستھری طباعت اور معیاری کاغذ اس کی اہم خصوصیات میں شامل ہیں۔