Technical Ayub

07/10/2023

🛑 دنیا کی زندگی، اعمال کا نتیجہ بھگتنے کیلئے بہت تھوڑی ہے، لہذا وہ کرو، جو تم پسند کرو یا کم از کم سہہ سکو !! کیونکہ "اللہ" نے، جزا سزا کو مرنے کے بعد ہمیشہ کی زندگی میں رکھا ہے

05/10/2023

*🛑 زوالِ نعمت سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتے رہنا چاہیے*

اَلّٰھُمَّ اِنّی اَعُؤذُبِکَ مِن زَوَا لِ نِعمَتِکَ وَتَحَوُّلِ عَافِیَتِکَ وَ فُجَآءَۃِ نِقمَتِکَ وَ جَمِیعِ سَخَطِکَ
"الہی! میں تیری پناہ چاہتا ہوں تیری نعمت کے چھن جانے سے اور تیری عافیت کے پھر جانے سے اور تیرے ناگہانی عذاب سے اور تیرے ہر طرح کے غصے سے۔"

26/06/2023

اشفاق احمد کہتے ہیں
جس پہ کرم ہے .. اُس سے کبھی پنگا نہ لینا
وہ تو کرم پہ چل رہا ہے .. تم چلتی مشین میں ہاتھ دو گے .. اُڑ جاؤ گے
کرم کا فارمولا تو کوئی نہیں ... اُس کرم کی وجہ ڈھونڈو
جہاں تک میرا مشاہدہ ہے
جب بھی کوئی ایسا شخص دیکھا جس پر ربّ کا کرم تھا .. اُسے عاجز پایا
پوری عقل کے باوجود .. بس سیدھا سا بندہ
بہت تیزی نہیں دکھائے گا
اُلجھائے گا نہیں
رستہ دے دے گا
بہت زیادہ غصّہ نہیں کرے گا
سادہ بات کرے گا
میں نے ہر کرم ہوئے شخص کو مخلص دیکھا
اخلاص والا .. غلطی کو مان جاتا ہے
معذرت کر لیتا ہے .. سرنڈر کردیتا ہے
جس پر کرم ہوا ہے ناں .. میں نے اُسے دوسروں کے لئے فائدہ مند دیکھا
یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ آپ کی ذات سے نفع ہو رہا ہو
اور اللہ آپ کے لئے کشادگی کو روک دے .. وہ اور کرم کرے گا
میں نے ہر صاحبِ کرم کو احسان کرتے دیکھا ہے
حق سے زیادہ دیتا ہے
اُس کا درجن 13 کا ہوتا ہے .. 12 کا نہیں
اللہ کے کرم کے پہیے کو چلانے کے لئے
آپ بھی درجن 13 کا کرو اپنی زندگی میں
اپنی کمٹمنٹ سے تھوڑا زیادہ احسان کیا کرو
نہیں تو کیا ہو گا ؟ حساب پہ چلو گے تو حساب ہی چلے گا
دل کے کنجوس کے لئے کائنات بھی کنجوس ہے
دل کے سخی کے لئے کائنات خزانہ ہے
آسانیاں دو آسانیاں ملیں گی-

24/05/2023
08/05/2023

Dubai night seen

Eid Mubarak to All
22/04/2023

Eid Mubarak to All

22/04/2023
20/04/2023

کنفرم کل انشاءاللہ عید ہوگی . . . میرے تمام پاکستانی مسلمان بھائیوں اور دوستوں کو اور عرب امارات میں رہنے والے تمام پردیسیوں کو میری طرف سے ایڈوانس عید الفطر مبارک ہو ۔۔۔۔

03/04/2023

‏بھکاری مائنڈ سیٹ
پچھلے چار مہینے سے جیپ میں پچیس ہزار ڈال کر گھوم رہا ہوں فارم کو اندر سے ٹِیپ اور چونا کروانا ہے۔ ایک لاکھ سے زائد آبادی کے گاؤں میں کسی کا موڈ نہیں یہ سب کرنے کو۔ اسی گاؤں کے کسی بھی چوراہے میں اگر پچیس ہزار کا راشن بانٹوں تو پندرہ منٹ سے پہلے پہلے لوگ اُچک کر لے جائیں گے۔ یہ تجربہ بھی اپنی لیبارٹری میں کرنے کے بعد پوری تحقیق سے بات کر رہا ہوں۔ تصویریں حاضر ہیں۔ جو لوگ فارم پر رہتے ہیں کل میرے پاس اپنے شناختی کارڈ لیکر آئے کہ کسی سرکاری نمبر پر sms کر دو، سنا ہے مفت آٹا مل رہا ہے۔ میں نے کر دیا مگر ساتھ یہ پیشکش دی کہ بجائے ان چکروں میں پڑنے کے یہ کام کر لو اور اپنی آمدن بڑھا لو تو انہوں نے آگے سے ہنس کر دکھا دیا۔ انکے گھر دو مرد ہیں جو سارا دن چارپائی توڑتے ہیں کام چونکہ زیادہ سخت نہیں ہوتا، اِنکی خواتین ہی کر لیتی ہیں۔

یہ طرز عمل صرف اس ایک گاؤں تک محدود نہیں یہ تو چونکہ بطور ٹیسٹ کیس میرے تجربات کا محور ہے اسلیئے اس کا تذکرہ بار بار آتا ہے۔۔۔آپ ٹیوی کھول کر دیکھ لیجیئے۔۔۔جب سے رمضان شروع ہوا ہے چھوٹے بڑے خیراتی اداروں کے بیچ زکوٰۃ کی چھینا جھپٹی چل رہی ہے، میڈیا پر طرح طرح کی مارکیٹینگ کمپینز پر باقاعدہ لاکھوں خرچ کر کے زکوٰۃ مانگی جا رہی ہے۔ انمیں سے کتنے ہیں جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں کوشاں ہیں۔

باہر دروازے پر روز ایک درجن سے زائد بھکاری دستک دیتے ہیں۔ اکثریت ہٹی کٹی ہے۔۔۔تھوڑا اور اوپر دیکھئیے تو آپکو imf اور اپنے حکمران نظر آتے ہیں۔ imf والے کہتے ہیں پہلے چار دوسرے ملکوں سے مانگ کر اتنا پیسہ اکٹھا کر کے دکھاؤ پھر ہم تمہیں کُچھ مزید دینگے۔ حکمران یہ ساری تذلیل برداشت کرنے کو تیار ہیں مگر نہ تو اپنے خرچے کم کرنے پر آمادہ ہیں اور نہ ہی ملک کی آمدن بڑھانے کی کوئی تدابیر کا جوکھم اُٹھانے کو تیار دکھائی دیتے ہیں۔ ان سب کو غیرت کا بلیدان دیکر کاسہ اٹھانا کتنا آسان لگتا ہے۔

پیغمبر کی تربیت بھلائے بیٹھے ہیں۔ جنہوں نے خیرات کی رقم ہاتھ میں تھمانے کی بجائے کلہاڑا ہاتھ میں دیا کہ جاؤ جنگل سے لکڑیاں کاٹو اور اپنی تقدیر خود بدلو۔ جنہوں نے مزدور کی مزدوری کو اُسکے پسینے سے مشروط کیا۔۔۔۔اِقبال کا دیا تمام درسِ خودی بھی غالباً انکے لیئے نہیں بلکہ چائینہ والوں کے لئے تھا اسلیئے انکا کُچھ نہیں بگاڑ سکا۔۔۔میں نے اپنی مختصر سی زندگی میں کتنے ہی لوگوں کو صدق دل سے محنت مزدوری کرتے اور پھر غنی ہوتے دیکھا۔ جو مانگنے تانگنے کی افیون پر لگ گئے، وہ نسلوں سے مانگ رہے ہیں مگر آج بھی مفلس ہیں۔ مانگ کر کوئی کب یہاں غنی ہوا ہے؟

اس مائنڈ سیٹ سے کیسے چھٹکارا حاصل کیا جاۓ؟ کیسے احساس پروگرام، بینظیر انکم سپورٹ، لنگر خانوں، مفت آٹوں سے ہانک کر لوگوں کو کھیت، کھلیان، فیکٹری اور دستکاری کی طرف لایا جاۓ؟ ان سب سوالوں کا جواب تاحال میرے پاس نہیں۔ شائد ایک دن آئے جب ہر طرف سے بھیک ملنا مکمل بند ہو جائے تو بلآخر لوگ مجبور ھو کر کام کی طرف آئیں۔
Copied

Address

Dubai

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Technical Ayub posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share