27/12/2024
تم گھبراتے کیوں ہو اپنے مقدر کے فیصلوں پر؟ کیا تم نہیں جانتے کہ تمہارا رب غفور الرحیم ہے؟ وہ جو رات کو دن اور دن کو رات میں بدلنے پر قادر ہے، کیا وہ تمہارے آنسو اور تڑپ دیکھ کر تمہاری تقدیر کے فیصلے نہیں بدل سکتا؟ وہ تم سے کبھی غافل نہیں ہوتا، نہ ہی تمہاری دعاؤں کو رد کرتا ہے۔ وہ تو بس تمہیں آزماتا ہے کہ اس کا بندہ اس کی محبت میں صبر اور بھروسے کی کس حد تک جا سکتا ہے۔ اور جب تمہارا رب راضی ہو جاتا ہے، تو وہ اپنے "کُن" سے سب بدل دیتا ہے، اور تمہاری تقدیر میں وہ سب شامل کر دیتا ہے جو تمہاری خواہش اور دعا تھی۔ بس اس کی رحمت پر یقین رکھو، کیونکہ وہ تم سے ستر ماؤں سے بھی زیادہ محبت کرتا ہے۔
🌸🥹